جشن مولود کعبہ – پاراچنار میں شیعہ سنی علما کا مشترکہ اجتماع
کرم ایجنسی: پاراچنار سے بہت بڑی خبر۔ اس سے بڑی خوشی نہیں ہو سکتی جب سنی اور شیعہ علماء متفق طور پر جلسوں سے خطاب فرمائیں۔
کرم ایجنسی پاراچنار میں سنی اور شیعہ علماء نے دس قدم آگے بڑھتے ہوئے اس اتفاق اور اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا ہے اور دونوں مکتبہ فکر کے علماء سمیت انجمن حسینیہ نے بے نظیر مثال پیش کی ہے۔
اب اس اتفاق اور اتحاد کو مضبوط تر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ حسین و جمیل وادئ کرم ایجنسی میں امن و آشتی کی فضا برقرار رہ سکے۔
مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں تین روزہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت و الجماعت کے مشہور عالم سردار احمد بریلوی مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی، علامہ محمدشعیب ، علامہ گلزار حسین اور دیگر علماء سمیت ایجنسی بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سامعین نے شرکت کی۔
علماء نے داماد رسول نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے شجاعت اور بہادری کے وہ کارنامے انجام دیئے جو رہتی دنیا تک یاد رکهے جائیں گے. علماء نے کہا کہ مسلمانوں کو اتفاق و اتحاد اور حضرت علی علیہ السلام شیر خدا کے نقشِ قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ اہل سنت اور شیعہ علماء کے مدح اہلبیتؑ اور صحابہ پر سامعین نے دل کھل کر داد دی اور فضا سنی شیعہ بھائی بھائی سے گونج اُٹھا۔جلسے میں انتظامیہ کے اعلی حکام اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم ، تحصیلدار اور سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ جلسے کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
تصاویر اور معلومات بشکریہ صحافی دوست محمد علی طوری