رعایت اللہ فاروقی دیوبندی اور روزنامہ امت کا غلیظ پروپیگنڈا – عامر حسینی

21 22

رپورٹنگ کی دنیا میں ایک اصطلاح ” ٹیبل سٹوری /ٹیبل نیوز کی استعمال ہوتی ہے ، اس کا ترجمہ ” من گھڑت خبر / پیدل خبر کیا جاتا ہے ، روزنامہ امت کراچی /حیدرآباد نے ایک خبر کو صفحہ اول پہ جگہ دی ہے میں وہاں تک بعد میں پہنچا پہلے مجھے اسلام آباد کے ایک دوست نے رعایت اللہ فاروقی نام کے ایک ” محقق اعظم ” کا فیس بک سٹیٹس سکرین شاٹ کرکے بھیجا اور مجھ سے کہا کہ دیکھ لیں کیسے شیعہ کے اندر ایران تکفیری دہشت گرد نیٹ ورک پال رہا ہے اور آپ اس پہ خاموش رہتے ہیں ، میں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے میں دیکھتا ہوں ،

میں نے کیا یہ سب سے پہلے قومی روزناموں ( جنگ ، ایکسپریس ، دنیا ، خبریں ، پاکستان ، نوائے وقت ) کے کراچی ویب ایڈیشن دیکھے ، اس کے بعد میں نے انگریزی روزناموں کے کراچی ویب ایڈیشن دیکھ ڈالے ، اس کے ساتھ اے آر وائی ، وقت نیوز ، جیو نیوز ، سٹی نیوز 21 کراچی کو دیکھا اور اس کے ساتھ ساتھ میں نے کراچی میں اپنے کچھ ایسے دوستوں جوکہ کراچی آپریشن کی رپورٹنگ ڈیسک پہ کام کرنے والے صحافیوں سے پتہ کیا ، ایک دو سی ٹی ڈی اور رینجرز سورس کو بھی چیک کیا لیکن افسوس میں یہ خبر کہیں سے نہ پاسکا ، پھر مجھے خیال آیا کہ اس قسم کی پیدل خبریں شایع کرنا اور زرد صحافت میں مشہور ” امت ” کی ویب سائٹ چيک کی اور اس کا ای پیپر دیکھا تو ماجرا سامنے آگیا

اس خبر کی بنت کاری مجھے یہ بتانے کے لئے کافی تھی کہ یہ پیدل خبر ہے – شاہ فیصل کالونی نمبر 5 امام بارگاہ -آگے امام بارگاہ کا نام غائب – امت کو زرایع سے خبر ملی ۔ مشہور عام ٹیبل سٹوری ٹائپ انداز -ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کا چھاپہ – کس کا بھئی – اتنی رازداری کیوں ۔رعایت اللہ فاروقی نے یہ اس خبر کا سورس تک لکھنے کی کوشش نہیں کی – سورس لکھتے تو پول کھل جاتا –

میں صرف اپنے پڑھنے والوں سے کہتا ہوں کہ آپ زرا رعایت اللہ فاروقی ، سبوخ سید ، فیض اللہ خان اور ان جیسے اور سعودی نواز تکفیری دیوبندی دہشت گردی کے اپالوجسٹوں کی وال کا دورہ کریں کیسے کیسے بلند و بانگ دعوے معروضیت ، سچ لکھنے اور بیلنسڈ ہونے کے دعوے کئے جارہے ہیں اور تو اور ہاشم خاکوانی جیسے من ترا حاجی بگویم تم مرا ملّا بگو والے فارمولے پہ عمل پیرا ہیں

وجاہت مسعود سائیں یہ کیسا بھان متی کا کنبہ اپنی ویب سائٹ پہ آپ نے اکٹھا کرلیا ہے جو ” اعتدال پسندی ” کے پیچھے چھپ کر کھلی انتہا پسندی کا ایجنڈا چلارہے ہیں – کیا آپ کے علم میں ہے کہ یہ لوگ

IBCUrdu.com

الحیدری نشریات اور الاعظم نشریات جیسے پیجز و ویب سائٹ بھی چلارہے ہیں ، انکشاف ٹی وی ڈاٹ کام جیسی ویب سائٹ بھی جن کا ایک سرسری جائزہ بتادیتا ہے کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی معذرت خواہی کے لئے یہ ویب سائٹس چلائی جارہی ہيں – دائیں بازو اور لبرلز کے درمیان مکالمے کی فضا کی تعمیر جیسے مشن کی میں مخالفت نہیں کتا لیکن فیک دانشوری کو جگہ دینے کا سوال اپنی جگہ پہ ہے

22 12961519_10207771725145627_5861273794459730447_n

Comments

comments