ننھے ایلان کردی کی لاش کو ترکی نے کیش کرالیا – عثمان غازی
ترکی کو تین ارب یورو کی فیس مل گئی، اب وہ شامی پناہ گزینوں پر ٹوٹ پڑے گا- یورپی ممالک میں ترک شہریوں کو ویزافری رسائی کی سہولت ملتے ہی اب عظیم اسلامی ملک ترکی نے شامی مہاجرین کے لیے قانون کی ڈھیلی گرفت کو سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
ننھے ایلان کردی کی لاش کو ترکی نے کیش کرالیا- لوگ کہتےہیں کہ اسلام میں بہتر فرقے ہیں اور ان میں دیوبندی، بریلوی، شیعہ، سنی اور اہل حدیث وغیرہ ہیں – میں کہتا ہوں کہ اسلام میں بس دوفرقے ہیں، ایک امریکی برانڈ اسلام جس کو دنیا بھر کی اکثریتی مذہبی جماعتیں پیش کرتی ہیں
اور ایک وہ اسلام جو ہمارے پیغمبراسلام پر وحی کے ذریعے نازل ہوا اور انسانوں کے لیے رشد ہدایت ہے- امریکی برانڈ اسلام کی برصغیر میں جنرل ضیاالحق نے پیغمبری کی ۔۔ ان کے مارے جانے کے بعد اب یہ کام ان کے پیروکار کررہے ہیں
یورپ میں امریکی برانڈ اسلام کی پیغمبری کا منصب طیب اردوگان کو ملا ہے ۔۔ داعش کو ترکی کی جانب سے آئل کی فراہمی کے واضح تصویری ودستاویزی ثبوت آنے کے بعد اب کوئی شبہ نہیں رہ جاتا کہ داعش یورپ کے وہ طالبان ہیں، جنہیں امریکا کی اسی طرح پشت پناہی حاصل ہے، جیسے افغان طالبان کو حاصل تھی
ترکی دوسرا پاکستان تو بننے جارہا ہے مگر وہ یہ یاد رکھے ۔۔ اس کی بھاری قیمت ترک قوم ادا کرے گی- جنرل ضیا نے بھی اربوں ڈالر لیے تھے مگر کچھ کام نہ آیا ۔۔ مسٹر اردوگان آپ کے اربوں یورو بھی دھرے رہ جائیں گے – جنرل ضیا نے بھی افغان مہاجرین کو کیش کرایا مگر کچھ کام نہ آیا۔۔ مسٹراردوگان آپ بھی شامی مہاجرین کا کارڈ بہت خوبی سے کھیل رہے ہیں مگر اپنے پیشرو کا حشر یاد رکھیں
داعش پر بمباری کرنے والا روسی جہاز آپ نے فضا میں اڑادیا ۔۔ ایک جہاز آپ کے لیے بھی ہوگا ۔۔ اس میں آپ سوار ہوں گے ۔۔ اور وہ اڑادیا جائے گا – یہی انجام ہے امریکن اسلامک برانڈ کے پیغمبروں گا