شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث 3 تکفیری دیوبندی دہشتگرد بشمول قاری امداد اور قاری ارشاد اسلام آباد کے ایک دیوبندی دہشتگرد مدرسے سے گرفتار
شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث 3 تکفیری دیوبندی دہشتگرد بشمول قاری امداد اور قاری ارشاد اسلام آباد کے ایک دیوبندی دہشتگرد مدرسے سے گرفتار۔ پھر بھی کچھ نفسیاتی مریضوں کے خیال میں دیوبندی مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں۔
سانحہ اٹک کےحملہ آور کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔ فورسز نے حملے میں ملوث ایک اور دیوبندی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد سے بھی شجاع خانزادہ پر حملے کے شبہ میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ راولپنڈی اور لاہور میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کیں۔
ملک بھر میں دیوبندی دہشت گردوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا گیا۔ سانحہ اٹک کے حملہ آور کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔ حملہ آور کی عمر اٹھارہ سے چھبیس سال ہے۔ خاکہ زخمیوں اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا۔ خاکے کی مدد سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔ اٹک حملے میں ملوث ایک اور دہشت گرد اعظم کو رنگو کے علاقے میں دیوبندی مدرسے کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے۔
اس سے قبل پنجاب کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے فورسز کی مدد سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں مدرسے پر چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اٹک خودکش حملے کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔ راولپنڈی میں چھاپوں کے دوران پچیس ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ لاہور میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کر کے دیوبندی کالعدم تنظیموں سےتعلق کے شبہ میں چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ چاروں اہلکاروں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔