وہی ضیاء ہے – نعمان عالم
( مظفر وارثی سے معزرت کے ساتھ ، جنرل ضیاء کی شان میں قصیدہ گوئی کی سعادت کی اجازت چاہتے ہوۓ )
کوئی تو ہے جو نظام دھشت گردی چلا رہا ہے
وہی ضیاء ہے ، وہی ضیاء ہے ، وہی ضیاء ہے
تلاش اسکو نہ کر لحد میں ، وہ ہے ملا کی جہد میں
صبح شام بچوں کو پھٹنا سکھا رہا ہے ، وہی ضیاء ہے
ہم نے سوچوں کو کب سدھارا ، وہی کیا جو ضیاء نے چاہا
جو مر کے بھی جی ایچ کیو چلا رہا ہے ، وہی ضیاء ہے
بولتا ہے سر چڑھ کر ، ہے نظریہ اسکا سب سے بڑھ کر
ہماری لاشوں پہ علم اسلام جو لہرا رہا ہے ، وہی ضیاء ہے
مرد مومن نے ایسا دیا ہے سبز جھنڈے کو حق کا ڈنڈا
قلعہ اسلام سارے کا سارا ڈگمگا رہا ہے ، وہی ضیاء ہے
نہ انسان رہیں گے ، نہ حیواں رہیں گے ، ہر طرف مسلمان رہیں گے
جو خاک بن کے بھی قبر سے اپنی چلا رہا ہے ، وہی ضیاء ہے
Comments
Tags: Afghanistan, General Hamid Gul, General Zia-ul-Haq, ISIS Daesh ISIL, Shia Genocide & Persecution, Sipah-e-Sahaba Pakistan (SSP) & Lashkar-e-Jhangvi (LeJ) & Ahle Sunnat Wal Jamaat (ASWJ), Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij, Taliban & TTP, Terrorism
Latest Comments
Fu** you Noman Alam!!