احمد قریشی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب
احمد قریشی نے ہمیشہ کی طرح کل ایک بار پھر جھوٹ کا سہارا لیتے ہوے طالبان کے سب سے بڑے حامی اور پاکستان و افغانستان کے ہزاروں معصوموں کے قاتل حمید گل کو معصوم اور محب وطن ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا –
اسی سلسلے میں احمد قریشی کا بھانڈا بیچ چوراہے میں اس وقت پھوٹا جب ان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر جس میں جرنیل راحیل شریف ایک جنازے کو کندھا دے رہے پر یہ دعوا کیا گیا کہ یہ حمید گل کا جنازہ ہے –
اس پروپیگنڈا کے جواب میں ٹویٹر پر موجود چند طالبان مخالف آوازوں نے اس جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوے اس تصویر کی حقیقت یوں بیان کی کہ یہ تصویر جرنیل راحیل شریف کی والدہ کے جنازے کی ہے نا کہ طالبان کے باپ حمید گل کے جنازے کی
احمد قریشی طالبان اور ضیا الحق و حمید گل کی محبت میں اتنا آگے نکل گیا کہ ایک حاضر سروس جرنیل کی والدہ کے جنازے کو ایک طالبان کے حامی کا جنازہ قرار دے دیا – اس کے علاوہ احمد قریشی جرنیل راحیل شریف کے خلاف بھی پروپیگنڈا کی وجہ بنا ہے –
جرنیل راحیل شریف جو طالبان کے خلاف بھرپور کاروایاں کر رہے ہیں اس پر طالبان حامی حلقے جس کا سرخیل احمد قریشی ہے اس میں کافی بے چینی پای جاتی ہے جس کی وجہ سے اس نے یہ مذموم حرکت کر کے راحیل شریف کی کردار کشی کی کوشش کی