سیاسی جماعتوں کے گندے انڈوں پر تنقید کرنے والے ریٹائرڈ جرنیل فوج میں موجود گندے انڈوں کو کب بے نقاب کریں گے ؟ – عامر حسینی
ریٹائرڈ میجر جنرل اطہر عباس ندیم ملک کے پروگرام میں بیٹھ کر سیاسی جماعتوں کے اندر گندے انڈوں کو نکال باہر کرنے پر زور دے رہے ہیں لیکن فوجی اسٹبلشمنٹ نے آج تک کسی اپنے گندے انڈے کو زلیل کرکے نہیں نکالا بلکہ اس نے تو ڈھاکہ میں ھتیار ڈالنے اور جنرل اروڑا کے ساتھ بیٹھ کر شراب پینے والے جنرل نیازی کو اس سے پہلے آپریشن جبرالٹر اور پھر کارگل ایڈونچر کی ناکامی پر اور ایبٹ آباد میں امریکی میرنیز کی آمد پر دفاعی سسٹم کے تعطل پر اور نام نہاد جہادی پراکسی کے خونخوار دیوبندی تکفیری دہشت گردی میں بدل جانے اور اس کے نتیجے میں 70 ہزار سے زیادہ جانیں جانے کی زمہ دار شخصیات کو کبھی احتساب کے کہٹرے میں کھڑا نہیں کیا ، آئین کے آرٹیکل چھے سے غداری کرنے والے جرنیلوں سے تعاون پورا فوجی سٹرکچر کرتا رہا بلکہ جس نے آئین کے غدار کو ماننے سے انکار کیا اس کا کورٹ مارشل ہوا ، ندیم ملک آف سماء ، عمران خان آف دنیا ، اور دیگر ” بہادر ” صحافی یہ سوالات اٹھانے کی ہمت رکھتے ہیں