جان کیری کی مجلس اور سلمان حیدر کے شان بینا و سیٹھی میں قصیدے

11202098_1124435977573235_2241565528887042316_n

 

سلمان حیدر نے اپنی فیسبک وال پر میری اس تصویر کو کچھ ان الفاظ کے ساتھ پوسٹ کیا

*****

علی عباس تاج نام کے ایک حضرت اور انکے عامر حسینی اور خرم ذکی نام کے لونڈے لپاڑے مجھ پر کچه دن سے یہ بہتان تراش رہے ہیں کہ میں بینا سرور اور نجم سیٹھی کے ایماء پر ان کی تکفیری مہم کی مخالفت کر رہا ہوں. یوں تو کسی تکفیری مہم کی مخالفت کے لیے مجهے کسی کے ایماء کی ضرورت نہیں لیکن اس تصویر پر کسی مرد خدا کا یہ سوال بہت اہم ہے کہ امریکہ میں مقیم شیعہ ملائیت کے یہ علمبردار جان کیری کے گهر مجلس پڑهنے گئے تهے

******

اگر سلمان حیدر یہ ثابت کر دے کہ میں نے یا ایل یو بی پی نے کسی کی تکفیر کی ہو تو میں ایل یو بی پی چھوڑ دونگا اور اگر وہ ثابت نہ کر سکے تو تھوڑی سی غیرت اگر بینا سرور اور نجم سیٹھی کی خدمت کے بعد بچ گئی ہو تو اسے استعمال کر کے معافی مانگے اور جھوٹ اور الزام تراشی سے توبہ کرے۔ اور یہ کہ کم از کم میں خود کو کامریڈ کہ کر امریکہ کے ایک دورے پر خوشی اور بے یقینی سے مر نہیں مٹا اور نہ ہی انقلاب کے نعرے لگا کر کمرشل لبرلز کی نوکری کرتا ہوں

یہ صاحب پاکستان میں چوبیس ہزار سے زائد شیعہ مسلمانوں اور پینتالیس ہزار سے زائد سنی صوفی اور بریلوی مسلمانوں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کی تکفیری دیوبندی شناخت پر تو ایک لفظ نہیں بولتے، نہ ہی طاہر اشرفی اور لدھیانوی کو پروموٹ کرنے والے جعلی یا کمرشل لبرلز کے خلاف ایک لفظ بولتے ہیں، نہ ہی یہ صاحب مولا علی، حضرت فاطمہ اور امام مہدی کو گالیاں دینے والے اپنے رفقا کے خلاف ایک لفظ کہنے کے لئے تیار ہیں، اس کی بجائے سپاہ صحابہ کے اکاونٹس کی معیت میں شیعہ اور سنی صوفی ایکٹوسٹس کے خلاف فرقہ وارانہ اور پر تشدد پراپیگنڈا کر رہے ہیں، ان جعلی دانشوروں کے ہاتھوں پر بھی مظلوموں کا خون ہے

 

Comments

comments