سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا پر تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کا حملہ

فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا فائرنگ سے زخمی

فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پر نتکفیری دیوبندی دہشتگردوں کا حملہ، زخمی حالت میں اسپتال پہنچادیا گیا۔

سنی اتحاد کونسل کے ترجمان کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا جھنگ سے افطاری سے واپس فیصل آباد آرہے تھے جب وہ بھوانہ کے قریب پہنچے، تو ان پر  موٹر سایئکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس سے صاحبزادہ حامد رضا اور ان کے بھائی حسن رضا زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کے محافظوں کی جوابی فائرنگ کرنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود حکومت نے دو ماہ قبل  صاحبزادہ حامد رضا سے سیکیورٹی واپس لے لی تھی۔

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -