ہم سعودی عرب میں زید حامد کی گرفتاری کی شدید مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں – خرم زکی، ایڈیٹر تعمیر پاکستان

11059586_1123338404349659_5254409379252451801_n

 

اطلاعات کے مطابق پاکستانی تجزیہ کار زید زمان حامد کو سعودی عرب کی جابر اور آمر حکومت نے سعودی بادشاہ کے خلاف آواز بلند کرنے اور یمن پر سعودی جارحیت کی کھل کر مذمت کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ بعض لوگ زید حامد کے بعض خیالات سے اتفاق نہیں کرتے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ حالیہ کئی سالوں میں ان کے علاوہ کوئی شخص نہیں جس نے کھل کر کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہوں طالبان، اہل سنت والجماعت اور لشکر جھنگوی کے خلاف آواز اٹھائی ہو، سعودی بادشاہت اور آمریت کے خلاف آواز بلند کی ہو-

یمن پر سعودی جارحیت اور سعودی بادشاہوں کی بے غیرتی کے خلاف بھی زید زمان حامد کھل کر بولے اور آج اسی جرم کی پاداش میں سعودی حراست میں ہیں۔ سعودی بلاگر رائف بداوی کے لیئے آواز اٹھانے والے لبرل، پاکستان اور دنیا بھر میں، زید حامد کے فریڈم آف سپیچ کے حق پر خاموش کیوں ہیں؟ طاہر اشرفی اور لدھیانوی جیسوں کی کاسہ لیسی کرنے والا کوئی کمرشل لبرل ان کے لیئے آواز نہیں اٹھائے گا، مگر ہم احسان فراموش نہیں۔ آج اس شخص پر اس لیئے برا وقت ہے کیوں کہ اس نے ایک آمر اور اس کی جارحیت کے خلاف انہی کے دیس میں آواز بلند کی۔ ہم بھی اس شخص کی آزادی کے لیئے آواز بلند کریں گے۔

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -