جماعت الدعوه کے دوستوں سے ایک گزارش – علی عباس تاج، ایڈیٹر انچیف، تعمیر پاکستان
جماعت دعوہ کی سائبر ٹیم نے ایل یو بی پی یا تعمیر پاکستان کو پیغام ارسال کیا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ حرمین الشریفین کے تحفظ کی بات کررہی ہے، سعودی عرب کی لڑائی لڑنے کی بات نہیں کررہی ۔ سعودی عرب ہو یا ایران دونوں مسلم ممالک کا قبلہ ایک ہی ہے،اس لئے حرمین شریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ ایک جماعت جس نے ہمیشہ تکفیری قوتوں کی حوصلہ شکنی کی ہو، داعش ،طالبان ۔القاعدہ ودیگر تکفیری قوتوں کو فتنہ قرار دیاہو، ملی یکجہتی کونسل میں شیعہ سنی اتحاد پر بات کرتی ہو اس کو نشانہ بنانا مناسب نہیں ہے۔۔ برادر ملک ایران پر جب امریکہ کی طرف سے حملے کی دھمکی دی گئی تو یہ جماعت الدعوۃ ہی تھی جس کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیرحمزہ نے کہا تھا کہ اگر امام خمینی رح کے دیس پر کوئی آنچ آئی تو پاکستان کا بچہ ،بچہ کٹ مرے گا۔ اب حرمین الشریفین کا مسئلہ ہے تو اس پر کوئی بات کررہا ہے تو ہمیں کیوں اعتراض ہونا چاہیے؟ اس صورتحال پر جماعۃ الدعوۃ کے رہنمائوں کے بیانات میں کہیں کسی مسلک اور اسلامی ملک ایران کو نشانہ نہیں بنایا جارہا بلکہ یہ واضح کیا جارہا ہے کہ حرمین الشریفین کا تحفظ شیعہ سنی اختلافات سے بالاتر ہوکر تمام امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔
اس کے بعد حال ہی میں جماعت الدعوه نے ہمیں یہ پیغام ارسال کیا ہے
بڑا مومن بنا پھرتا ہے جو مسلم پہ پھٹتا ہے
خوارج,تکفیری دہشت گردوں کو زبردست جواب
جماعۃ الدعوۃ کے بھائیوں کی پیشکش: یہ ترانہ جماعت الدعوۃ کے بھائیوں نے تیار کیا ۔خوارج کو جواب دینے کیلئے لیکن تعمیر پاکستان کی ویب سائٹ پر اسے ایڈٹ کرکے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کا فوٹو بھی دیو بندی تکفیریوں کیساتھ شامل کیا گیا جو تکفیری خوارج کو بے نقاب کرنے کی کوششوں کیخلاف مذاق ہے۔۔ حافظ محمد سعید اور ان کی جماعت فتنہ تکفیر کیخلاف جدوجہد کررہی ہے اور ان کا پاکستان میں کسی مخصوص مسلک کیخلاف کوئی ایجنڈہ نہیں ہے ۔حال میں ہی حرمین شریفین کے تحفظ کی جو انہوں نے تحریک چلائی اس میں باقی گروپوں کے برعکس انہوں نے سعودی عرب اور ایران کو عالم اسلام کے اتحاد کیلئے ایک ہونے کی بات کی۔کسی ریلی میں انہوں نے ایران کو کبھی نشانہ نہیں بنایا۔ایرانی سرکاری ٹی وی پریس ٹی وی نے حافظ محمدسعید اور جماعت الدعوۃ کو مثبت کوریج دی۔۔اور اسے بعض رپورٹس میں پاکستان کا موقف بناکر پیش کیا۔
بحثیت ایڈیٹر انچیف تعمیر پاکستان، میں ویڈیو کی ایڈیٹنگ میں غلطی پر جماعت الدعوه سے معزرت کے خواستگارہوں اور یہ بھی واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ ہم کم از کم جماعت دعوہ کو تکفیری یا خارجی تنظیم تصور نہیں کرتے اور جماعت دعوہ کے مذکورہ بالا پیغام کا خیر مقدم کرتے ہیں
ہمیں جماعت دعوہ کی بعض پالیسیوں سے اختلاف ہے حافظ سعید صاحب نے دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے اور اس کے بعد بھی حرمین شریفین کے تحفظ کے نام پر کالعدم تکفیری خارجی دیوبندی دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ نام نہاد اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں لدھیانوی وغیرہ کے ساتھ کھڑے ہو کر ان دیوبندی تکفیری خوارج کو تقویت بخشی جو شیعہ اور سنی بریلوی مسلمانوں کو کافر اور مشرک سمجھتے ہیں اور برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف غلیظ باتیں کرتے ہیں – جماعت الدعوه اور حافظ سعید صاحب کو فی الفور لدھیانوی، فاروقی، رمضان مینگل اور دیگر تکفیری دیوبندی خوارج سے اعلان لا تعلقی اور مذمت کرنا چاہیے
https://www.facebook.com/long.livepakistan.71/videos/vb.100007380661712/1573659159556758