اردو سوشل میڈیا سمٹ

11149547_1083220071694826_8017559861279971555_n

اردو سورس اور جامعہ کراچی نےآج ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں پہلی بین القوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ سمٹ 8 مئی 2015 بروز جمعہ جامعہ کراچی کے ایچ ای جے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمعروف اردو بلاگر کاشف نصیر نے کہا کہ اس سمٹ کا مقصد ناصرف قومی زبان کا احیاء نو ہے بلکہ وطن عزیز کے کونے کونے سے اردو زبان وادب سے محبت کے رشتے میں منسلک بکھری ہوئی قیمتی موتیوں کو قومی یکجہتی کے ہار میں پرونا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سمٹ کے ذریعےقومی زبان کےفروغ کے لئے سرگرم تکنیکی اور غیرتکنیکی ماہرین کو ایک چھت کےنیچے جمع کرنے، ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے، آئی ٹی کمپنیز کے نمائندوں، اساتزہ، ادیبوں، سماجی شخصیات ، سینئر صحافیوں اور قانونی ماہرین سے استفادہ اٹھانے اور مل جل کر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کا اردہ رکھتے ہے۔ اس موقع اردو سورس کے بانی عامر ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو سورس اس مفروضے کو ختم کرنا چاہتی ہے کہ اردو دورِ جدید کے تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کی خاص بات سوشل میڈیا ایوارڈ، گفتگو 2015، ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر خصوصی سیشن اور روایتی میڈیا کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہے۔

11156351_1083220078361492_7372077222007588385_n

اس پریس کانفرنس میں جامعہ کراچی کی نمائندگی کوجا کے سربراہ عمیر انصاری نے کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی زبان کے فروغ لئے ہونے والی تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جامعہ کراچی کی ایک احسن روایت رہی ہے اور ہم نے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اردو سوشل میڈیا سمٹ کو اردو سورس کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سمٹ میں ذہین اور قابل نوجوانوں کو اپنے منفرد اور اچھوتے خیالات سامنے لاسکیں گے۔اس موقع پر معروف اردو بلاگر اسد اسلم اور شعیب صفدر اورعمار ابن ضیاء اوربھی موجود تھے۔

مزید تفصیلات اور رجسٹریشن فارم اس ربط پر دستیاب ہیں

:
http://urdusms.urdusource.com

Comments

comments