اعتزاز احسن اورعاصمہ جہانگیر کے نام کھلا خط – از عمار کاظمی

9

10372740_10201631234662283_5172467654333324889_naitzaz

تم نے کل بھی عوام کی غلط رہنمائی کی اور افتخار چودھری جیسے بد عنوان جج کو بحال کروایا – تم نے کل بھی غلط فیصلے کے اور تم آج بھی غلط فیصلے کر رہے ہو – تم کل بھی اپنے کیے پر شرمندہ ہوے اور تم آنے والے کل بھی اپنے کیے پر شرمندہ ہوگے – کل تم نے حزب اختلاف کے ساتھ مل کر ایک بد کردار شخص کی بحالی کی خاطر جمہوری حکومت کی تذلیل کی ، آج تم چودہ لوگوں کی قاتل جعلی مینڈیٹ والی جمہوریت کے تحفظ کے لئے جمہور اور مقتولین کے خلاف کھڑے ہو –

ہمارا خیال تھا کہ افخار چودھری کی شرمندگی کے بعد تم سدھر جاؤ گے اور آیئندہ یا تو سوچ سمجھ کی فیصلے کرو گے یا اپنی گمراہ کن دانش کو عوام سے دور رکھو گے –  مگر ہمارا خیال غلط تھا – تم ڈھیٹ ہو – جیسے ملا دین کی بد نامی کا باعث ہے تم لوگ جمہوریت او روشن خیالی کے ماتھے پر کلنک ہو – تم جمہور کے مجرم ہو – تم کہتے ہو فوجیوں کی عقل بوٹوں میں ہوتی ہے مگر افتخار چودھری اور قاتلوں کے ساتھ دینے والو تمہاری عقل تو جوتوں میں بھی نہیں ہے – یاد رکھنا اگر کل کچھ غیر آئینی ہوا ہوگا تو اس کی ذمہ داری تم پر عاید ہوگی –

Aitizaz EhsanScreen Shot 2014-09-02 at 9.46.06 PM

Screen Shot 2014-09-02 at 9.49.33 PM

Comments

comments

Latest Comments
  1. Naeem
    -
  2. Ammar Kazmi
    -