کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ نواز شریف کی بادشاہت بچانے میدان میں آگئی – محمد بن ابی بکر

1a

c

dghj

آج بروز جمعہ المبارک اسلام آباد سمیت پورے ملک میں کالعدم دیوبندی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ نام نہاد اہل سنت والجماعت کے زیر اثر مساجد میں نماز جمعہ کے خطبات کے دوران دیوبندی خطباء نے اپنی تقریروں کے دوران اہل سنت صوفی بریلوی مسلک سے تعلق رکهنے والے معروف سیاسی رہنماء اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری ، درجن بهر سے زائد صوفی سنی تنظیموں کے اتحاد سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف سخت منافرت آمیز تقاریر کیں اور ان کو خوب لعن طعن کی

اپنی نفرت انگیز تقریروں میں اس تنظیم سے تعلق رکهنے والے دیوبندی انتہا پسند مولویوں نے صوفی اہلسنت سے تعلق رکهنے والے لوگوں کو مشرک ، رافضیوں کے بهائی اور ایران کے ایجنٹ قرار دیا – ان فرقہ پرست مولویوں نے عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف نہایت سخت اور غلیظ زبان استعمال کی اور ان کو یہودی لابی کا ایجنٹ قرار قرار دیا

دیوبندی دہشت گردی کی سب سے بڑی علمبردار فرقہ پرست تنظیم اہل سنت والجماعت جوکہ سپاہ صحابہ ہاکستان کا کور نام ہے کے سربراہ محمد احمد لدهیانوی نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تها کہ جمعہ کے روز لال مسجد اسلام آباد سے ان کی تنظیم نماز جمعہ کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری، عمران خان، صاحبزادہ حامد رضا، راجہ ناصر عباس کی تنظیموں کے پارلیمنٹ کے سامنے دهرنے اور وزیر اعظم نواز شریف سے استعفی طلب کرنے کے مطالبات کے خلاف ریلی نکالے گی

لال مسجد سے نکلنے والی اس ریلی میں آغاز سے آخر تک عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری، اہلسنت بریلوی اور اہل تشیع کے خلاف انتہائی نازیبا اورنفرت انگیز زبان استعمال کی گئی جبکہ اہل سنت صوفی اور اہل تشیع کے جو مذهبی و سیاسی رہنماء مسلم لیگ نواز کی جانب سے قائم بادشاہت اور تکفیری دہشت گردوں کی مسلسل حمایت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے دهرنے اور احتجاج کی حمایت کررہے ہیں کے خلاف بهی زبردست غیر اخلاقی اور ناشائستہ گفتگو کی گئی

ریلی میں مسلسل کافر ،کافر شیعہ کافر ، جو نہ مانے وہ بهی کافر کے نعرے لگائے جاتے رہے اس نعرے کا دوسرا حصہ بالواسطہ طور پر ان تمام سنی مسلمانوں کو کافر قرار دیتا ہے جو دیوبندی دہشت گرد تنظیم اہل سنت والجماعت کی شیعہ کے خلاف منافرت آمیز اور دہشت گرد مہم کا ساته دینے سے انکاری ہیں

اس ریلی میں دیوبندی مولویوں نے عمران خان کے خلاف بھی نہایت بد زبانی کی، عمران کتا کے نعرے لگائے اور عمران خان اور ڈاکٹر قادری کے جلسوں میں قوالی اور لوک موسیقی کو اسلام کے خلاف مغربی سازش قرار دیا

اہلسنت والجماعت کی یہ ریلی پاکستان کے دارالحکومت کی سڑکوں پر بہت آرام سے فرقہ پرستانہ تشدد اور فساد کو دعوت دیتی ہوئی نکالی گئی اور اس حقیقت کے باوجود نکالی گئی کہ یہ تنظیم وزرات داخلہ کے روزنامہ ڈان کو دئے گئے ایک اشتہار کے مطابق کالعدم اور دہشت گرد تنظیم ہے

دیوبندی تنظیم اہل سنت والجماعت کی اس ریلی اور اس سے قبل اس دهرنے کے شروع ہوتے ہی اس تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی اینٹی طاہر القادری اور اینٹی عمران خان مہم سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ دیوبندی دہشت گردی اور نواز شریف کے درمیان بہت گہرے رشتے قائم ہیں

اس سے قبل سانحہ ماڈل ٹاون لاہور کے دوران ایسی تصاویر بهی سامنے آئی تهیں جس میں سپاہ صحابہ کے نائب صدر ملک اسحاق دیوبندی کا باڈی گارڑ پستول لہراتے ہوئے پنجاب پولیس کے ساته ادارہ منهاج القرآن پر دهاوا بولتے دیکها جاسکتا ہے اور جس کانسٹیبل بابر نے دونوں هاتهوں سے گولیاں چلائیں وہ بهی اہل سنت والجماعت کا کارکن رہا جسے رانا ثناء اللہ نے بهرتی کرایا – لاہور میں شہباز شریف انتظامیہ نے پنجاب پولیس اور سپاہ صحابہ کے غنڈے استعمال کر کے چودہ سے زائد نہتے سنی بریلوی مسلمانوں کو شہید کیا جن کے قتل کا پرچہ ابھی تک درج نہیں ہو سکا

اسلام آباد میں سپاہ صحابہ کی ریلی کے انعقاد سے قبل اور ریلی کے انعقاد کے موقعہ پر موجودہ نواز حکومت کے غیراعلانیہ ترجمان بن جانے والے میڈیا گروپ جنگ گروپ کے چینل جیو نیوز نے اس ریلی کی لائیو کوریج کی اور اس کو غیر معمولی کوریج دی جبکہ جیو جنگ گروپ سے وابستہ بدنام زمانہ صحافی حامد میر نے محمد احمد لدهیانوی کو اپنے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مدعو کیا اور اس کے منہ سے طقہر القادری کے خلاف خوب پروپیگنڈا کرایا اور اس کے اہلسنت صوفی مخالف نظریات کی ترویج کی ، یہ وہی احمد لدهیانوی اور اس کی جماعت اہل سنت والجماعت دیوبندی ہیں جس نے جیو ،جنگ نیوز کو جنگ -آئی ایس ساگا کے دوران پاک فوج کے خلاف بهارتی پروپیگنڈے کا مرتکب اور توهین اہل بیت کا مرتکب قرار دیا تها اور ملک بهر میں اس کے خلاف مظاہرے بهی کئے تهے لیکن ایک مرتبہ پهر جیو جنگ گروپ کے ساته ان کا نکاح ہوگیا کیونکہ ان دونوں کا مائی باپ میاں محمد نواز شریف اور اس کے حواری ہیں – یاد رہے کہ جنگ گروپ کے نجم سیٹھی، حامد میر اپنے پروگراموں یا جریدے میں خاص طور پر احمد لدھیانوی اور دیگر دیوبندی تکفیری مولویوں کو پروموٹ کرتے ہیں

کس قدر حیرت کی بات ہے کہ نواز شریف بچاو تحریک میں جہاں پشتون قوم پرست محمود خان اچکزئی ، اسفند یار ولی اور پی پی پی کے خورشید شاہ آگے آگے ہیں وہیں پر مولوی فضل الرحمان ، محمد احمد لدهیانوی ، طاہر اشرفی، مولوی سمیع الحق سمیت دیوبندی انتہا پسند اور دہشت گرد بهی پیش پیش ہیں جبکہ اس قافلے میں فیک سول سوسائٹی ،جعلی لبرلز ، شیزوفینیا کے مرض میں مبتلا بہت سے لیفٹئے ، سابق سرخے بهی بدرجہ اتم شریک ہیں وہ سب سعودی حمایت یافتہ نواز شریف کی بادشاہت کو بچانے میں ہر حربہ استعمال کررہے ہیں جبکہ ان کو سانحہ ماڈل ٹاون اور پهر کینٹر گردی کے دوران یوم شہداء پولیس کی جانب سے صوفی سنیوں کی نسل کشی پر کوئی تشویش نہیں ہے اور نہ ہی اس دہشت گردی میں نشانہ بننے والے صوفی سنی خواتین و مردوں کے ورثاء کی درخواست پر عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کیے جانے ججز کو خرید لینے تک کی خبروں پر کوئی تشویش ہے

یہ اصل میں جمہوریت بچاو تحریک کے نام پر دیوبندی دہشت گردی کے سیاسی چہرے نواز بچاو تحریک کے حامیوں کا اجتماع عام ہے جنهوں نے مزهبی ،اشتراکی ،ترقی پسند ،لبرل ،جمہوریت پسند نقاب پہن رکهے ہیں اور تاریخ کا یہ اہم ترین سنگ میل ان کو بے نقاب کررہا ہے

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sabir Hameed
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Sarah Khan
    -
  5. Sarah Khan
    -
  6. TARAQ KHAN
    -
  7. Sunni
    -
  8. faisal khan.
    -
  9. faisal khan.
    -
  10. faisal khan.
    -
  11. faisal khan.
    -