طاہر القادری کی سربراہی میں شیعہ سنی مسیحی اور ہندو تمام پاکستانی ,تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں
اقلیتوں کا ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی منشور پر اظہاراعتماد، ممتاز مسیحی رہنماء جے سالک بھی 17 اگست کو انقلاب مارچ میں پہنچ گئے۔ اس موقع پر مسیحی رہنماؤں کی طرف سے انقلاب مارچ کے سٹیج پر کرین کے ذریعے بڑے پیمانے پر گل پاشی کی گئی۔
مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے – طالبان کے خلاف بننے والے شیعہ سنی اتحاد میں بھی مسیحی اور ہندو برادری کے نمائندوں کی شمولیت نے اس اتحاد کو ایک کثیر الجہتی اتحاد بنانے میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے –
جے سالک کی جانب سے مسیحی برادری کی نمائندگی کرتے ہوے نواز شریف اور نواز لیگ کی دہشت گرد نواز پالیسیز پر شدید تنقید کرتے ہوے طاہر القادری کی سربراہی میں بننے والے شیعہ سنی اتحاد کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے –
نواز یافتہ لبرلز سے تعلق رکھنے والی محترمہ ماروی سرمد نے کچھ روز قبل اس بارے میں اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا تھا کہ یہ کیسا انقلاب ہے جس میں اقلیتوں کی کوئی نمائندگی نہیں – جے سالک اور ہندو برادری کی حمایت کے بعد محترمہ ماروی سرمد کو اپنے خیالات پر نظر ثانی کرنی چاہیے –
پاکستان میں بننے والے شیعہ سنی مسیحی ہندو اتحاد میں شامل سب لوگ تکفیری دیوبندی دہشت گردی کے نشانے پر رہے ہیں جن کا اپنے مشترکہ دشمنوں کے خلاف متحد ہونا پاکستان کے مستقبل کے لئے ایک خوش خبری روشن اور پر امن پاکستان کی نوید ثابت ہوگی –