تعمیر پاکستان رپورٹ: لاکھوں افراد کےساتھ ڈاکٹر قادری کا انقلاب مارچ بین الاقوامی میڈیا کی نظر میں

aerial 1

2

1

153bb1021

پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب مارچ اور عمران خان کے آزادی مارچ میں لاکھوں لوگ شریک ہیں – خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق جی ٹی روڈ پر عمران خان کی تحریک انصاف کے شرکا کی تعداد پچاس ہزار جبکہ ڈاکٹر قادری کے ساتھ ڈیڑھ سے دو لاکھ افراد شامل تھے – اسلام آباد پہنچنے تک ڈاکٹر قادری کے انقلاب مارچ کی تعداد چار سے پانچ لاکھ تک پہنچ چکی تھی جبکہ عمران خان کے آزادی مارچ میں دو سے تین لاکھ لوگ شامل ہیں

یاد رہے کہ ڈاکٹر قادری کے انقلاب مارچ میں پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین بھی شامل ہیں

عمران خان اور ڈاکٹر قادری کا مشترکہ مطالبہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف مستعفی ہوں اور 2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تفتیش کروائی جائے۔ دونوں جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو تحلیل کر کے نئے آزاد، غیر جانبدار کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی تحلیل کر کے ایسے غیر سیاسی ججوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے جن پر شریف خاندان کا روایتی اثر نہ ہو – لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس خواجہ امتیاز، خالد محمود خان، شاہد حمید ڈار اور انوار الحق مسلم لیگ نواز کے وفاداروں میں شامل ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں جسٹس ناصر الملک، جواد ایس خواجہ، میاں ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ نواز شریف سے وفادری کے لیے ایسے ہی متنازعہ ہیں جیسا کہ اس سے قبل جسٹس خلیل الرحمن رمدے، چیف جسٹس افتخار چودھری اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شریف تھے – نواز حکومت نے ان ججوں کے ذریعہ سے عمران خان، طاہر القادری، پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف کے خلاف سیاسی فیصلے کروائے ہیں، فوج پر بے جا دشنام طرازی کی گئی ہے جبکہ گلو بٹ اور کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے ملک اسحاق، الیاس گھمن اور غلام رسول شاہ کو رہا کیا گیا ہے تاکہ آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکا پر حملے کروائے جا سکیں جیسا کہ گزشتہ روز سرگودھا اور گجرانوالہ میں ہوا جہاں کالعدم سپاہ صحابہ اور مسلم لیگ نون نے مل کر عمران خان اور ڈاکٹر قادری کے پر امن کارکنوں پر تشدد کیا

گزشتہ سال کے انتخابات کے بعد جس میں جسٹس افتخار چودھری، خلیل رمدے اور نجم سیٹھی نے مل کر نواز لیگ کے حق میں دھاندلی کی، ایک سال سے زیادہ عرصے تک تحریکِ انصاف دھاندلی کے الزامات لگاتی رہی ہے اور اس کا موقف ہے کہ الیکشن ٹرائبیونلز میں انھیں انصاف نہیں ملا۔

لاہور میں بدھ کی شب کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد جا کر مطالبہ کریں گے کہ انتخابی دھاندلی میں ملوث وزیرِ اعظم کو مستعفی ہونا چاہیے۔
انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کر کے کہا کہ ’میاں صاحب عدالتی کمیشن تب بنے گا جب آپ مستعفی ہوں گے۔‘

ادھر پاکستان عوامی تحریک نے اپنی انقلاب مارچ کو ملک میں حقیقی جمہوری اور کرپشن سے پاک نظام کے لیے قراردیا ہے بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر قادری کے شیعہ سنی مشترکہ مارچ میں اس وقت تقریباً پانچ لاکھ لوگ شامل ہیں جبکہ اس مارچ کی لمبائی پچیس میل سے زیادہ ہو چکی ہے

قافلے میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں اس بار بھی عورتیں اور بچے نمایاں تعداد میں ہیں

پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف، مریم نواز شریف اور ان کی میڈیا ٹیم میں شامل عرفان صدیقی، نجم سیٹھی، عطا الحق قاسمی، عمر چیمہ، حامد میر، انصار عباسی، مرتضی سولنگی، عمر قریشی، عمر وڑائچ اور ان کے جونئیر نائبین محسن حجازی، شاہد سعید ، خالد خان، عامر سعید دیوبندی و دیگر کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ عمران خان اور ڈاکٹر قادری کے خلاف بھرپور پراپیگنڈہ کریں – ٹیلی ویژن چینلز سے خاص طور پر کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر قادری کے لانگ مارچ کا بلیک آوٹ کیا جائے اور اس کی مکمل تصاویر اور وڈیوز نہ دکھائی جائیں

بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کے ’آزادی مارچ‘ اور طاہر القادری کے ’انقلاب مارچ‘ نے جی ٹی روڑ پر ہی اس منظر نامےکی جھلک دکھا دی ہے جو وہ اسلام آباد میں پیش کرنے جا رہے ہیں۔ دونوں جلوسوں میں سب سے اہم فرق کارکنوں کے موڈ اور رویے کا نظر آیا۔ جوش و خروش تو دونوں جلوسوں کے ورکرز میں تھا لیکن تحریک انصاف کے کارکن جہاں ہلہ گلہ اور شور شرابہ کرتے دکھائی دیے وہیں عوامی تحریک کے کارکن بہت ڈسپلن، سنجیدہ قبلہ صاحب کے لیے بے حد مودب دکھائی دیے

پہلے ذکر عمران خان کی آزادی مارچ کا ہی کرتے ہیں کیونکہ ہماری بنیادی ڈیوٹی ان ہی کی کوریج پر تھی۔ وزیر اعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب کا مرکزی نکتہ بھی عمران کی آزادی مارچ تھا اور بعض مبصرین کا یہ خیال تھا کہ اصل شو تو آزادی مارچ ہے اور طاہر القادری اپنے چند سو یا ہزار افراد پر مشتمل ’انقلاب مارچ‘ کو ’آزادی مارچ‘ میں ضم کر کے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن یہ تجزیہ سو فی صد درست ثابت نہیں ہوا۔ عمران خان کا احتجاجی جلوس جب سارا دن مال روڈ پر رینگ رہا تھا تو باقی پورا شہر جشن آزادی منانے والے ایسے لوگوں کے ہجوم سے بھرا ہوا تھا جن کے کوئی سیاسی عزائم نہیں تھے وہ تعداد میں کئی گنا تھے لیکن ٹی وی کیمرے ان کی جانب نہیں بلکہ مال روڈ پر مرکوز رہے۔
عمران خان صبح تین بجے شاہدرہ سے باہر نکلے تو ہم دوبارہ جلوس میں شامل ہونے کے لیے بھاگے اور صبح پانچ بجے انھیں مریدکے کے آگے جا لیا۔ جلوس لاہور سے نکلنے کے بعد حیرت انگیز طور پر سکڑ چکا تھا۔

گوجرانوالہ میں تصادم نے آزادی مارچ کے شرکاء کو ٹی وی چینلز پر ایک نئی زندگی دے دی اور طاہر القادری کی انقلاب مارچ پس منظر میں چلی گئی۔
ہم آزادی مارچ چھوڑ کر تیز رفتاری سے جہلم کی جانب روانہ ہوئے تو کھاریاں کے نزدیک طاہر القادری کا جلوس ملا۔ اس جلوس کو عبور کرتے کافی وقت لگا اور یہ احساس ہوا کہ صبح کے عمران کے جلوس سے یہ جلوس بہت بڑا ہے۔
ابھی یہ حیرت کم نہیں ہوئی تھی کہ ہماری تیز رفتار شاہ عالمگیر پر ایک اور جلوس سے جا ملی یہ جلوس بھی عوامی تحریک کا ایک حصہ تھا اور تیز رفتاری کی وجہ سے الگ ہو چکا تھا۔یہ جلوس بھی بڑا نکلا۔یہ لوگ گاڑیاں کھڑی کر کے طاہر القادری کے انتظار میں تھے۔گرمی اور حبس سے لوگوں کا برا حال تھا۔ ایک لڑکی نے ساتھی کارکن سے پانی کا گلاس مانگا دو گھونٹ پیے اور باقی گلاس اپنے پسینہ بھرے منہ پر انڈیل لیا۔

عوامی تحریک کا انقلاب مارچ عمران خان کے آزادی مارچ سے بڑا ہے

ایک کارکن نے بتایا کہ وہ سیالکوٹ کے رہائشی ہیں اور 10 اگست سے لاہور میں موجود تھے۔ انھوں نے بتایا کہ کبھی انھیں کھانا ملتا ہے اور کبھی وہ بازار سے خرید کر کھا لیتے ہیں۔اس کارکن نے اس شدیدگرمی میں قافلے کو روکنے کا مقصد بتایا کہ ’قبلہ صاحب کی گاڑی پیچھے رہ گئی ہے ان کا انتظار ہے۔‘
جہلم کے نزدیک پھر بسوں گاڑیوں اور لوگوں کا ایک ہجوم ملا معلوم ہوا کہ یہ طاہر القادری کے جلوس کا تیسرا حصہ ہے یہ بھی کافی بڑا تھا۔

جہلم میں طاہر القادری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنے حتمی مطالبات اسلام آباد پہنچ کر بتائیں گے۔

Source:

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/08/140815_azad_march_day_2_colour_piece_zz.shtml

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/08/140814_pti_long_march_live_page_sa.shtml

1

2

 

4

5

6

7

8

9

1

1471862_10152276589348059_5728320731699175275_n

11

12

13

14

 

16

17

33

34.jpg

18

19

20

 

2244

23

24

25

30

31

32

35

36

37

38

 

40

42

43

pmln media team

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Sarah Khan
    -
  5. mohammad
    -
  6. mohammad
    -
  7. Muahmmad ameen
    -
  8. Sarah Khan
    -
  9. Sarah Khan
    -
  10. tdjydxkkr
    -
  11. Longchamp Collection Kate Moss 2014
    -
  12. buy wow gold
    -
  13. safest wow gold
    -