2014 پاکستان میں کالعدم دیوبندی تنظیموں کے ہاتھوں شیعہ نسل کشی پر ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ

bbc

lej

 

ادارتی نوٹ : پاکستان بھر میں شیعہ اور سنی بریلوی مسلمانوں اور خاص کر بلوچستان میں ہزارہ  شیعہ اور پشتون شیعہ زائرین پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری لشکر جھنگوی اور اس کی ذیلی نظیموں نے کھلے عام قبول کی ہے اور لشکر جھنگوی خود سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت والجماعت نامی تنظیم کا دوسرا نام ہے – ملک اسحاق جو کہ لشکر جھنگوی کا لیڈر ہے وہ اہل سنت والجماعت نامی تنظیم کا نائب صدر بھی ہے – اس درندگی اور دہشت گردی کے بعد بھی لشکر جھنگوی کے لیڈر ملک اسحاق، اورنگزیب فاروقی، غلام رسول شاہ، اور ملا لدھیانوی نا صرف حکومتی سرپرستی میں آزاد گھوم رہے ہیں بلکہ ان کو پولیس کا پروٹوکول بھی فراہم کیا گیا ہے –

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں بالخصوص ہزارہ برادری کے قتل پر اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومتی افسران اور سکیورٹی فورسز کو سمجھنا چاہیے کہ لشکر جھنگوی کے مظالم کے خلاف کارروائی کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے یہ بات 62 صفحوں پر مشتمل اپنی رپورٹ ’ہم زندہ لاشیں ہیں: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شیعہ ہزارہ ہلاکتیں‘ میں کہی ہے۔

ہیومن رائٹس کے ایشیا کے ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز کا کہنا ہے: ’حکومتی افسران اور سکیورٹی فورسز کو سمجھنا چاہیے کہ لشکر جھنگوی کے مظالم کے خلاف کارروائی کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ہزارہ اور دوسری شیعہ برادری کے قتلِ عام پر بے عملی نہ صرف اپنے ہی شہریوں سے بے حسی اور بے وفائی ہے بلکہ اس کا مطلب جرائم کو جاری رہنے میں حصہ دار بننا ہے۔‘

 دس عورتوں سمیت 25 شیعہ زائرین ہلاک

 ’پاکستان میں شیعہ، دیگر اقلیتیں شدت پسندوں کے نشانے پر‘

 ملک بھر میں شیعہ برادری سراپا احتجاج

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ سنہ 1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد ملک میں فرقہ وارانہ اموات کے حوالے سے سب سے زیادہ خونریزی جنوری اور فروری سنہ 2013 میں ہوئی جب شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 180 افراد کا قتل ہوا۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ اموات محض دو حملوں میں ہوئیں، جن میں سے ایک سنوکر کلب کا واقعہ تھا اور دوسرا سبزی منڈی حملہ۔ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی نے قبول کی تھی۔

ہیومن رائٹس واچ نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام عسکری گروہ، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، بالخصوص لشکر جھنگوی، ان کا احتساب کیا جائے اور ان کو غیر مسلح اور منتشر کیا جائے۔

رمضان علی، شکار ہونے والے کا بھائی

 

میں اپنی دکان سے حملے سے دس منٹ قبل روانہ ہوا۔ ایک ہی قطار میں ہزارہ شیعہ برادری کی چار دکانیں تھیں۔ چاروں پر اکٹھا حملہ ہوا اور چھ سے سات لوگ موٹر سائیکل پر آئے اور فائر کھول دیا۔ انھوں نے نہ صرف ان ہزارہ افراد کو مار دیا جو دکان کے اندر کام کر رہے تھے بلکہ ان کو بھی جو پیچھے سٹور روم میں کام کر رہے تھے۔

مجھے بعد میں پتہ چلا کہ حملے سے دو دن قبل کوئی شخص پٹھان دکاندار کے پاس آیا جس کی دکان چار دکانیں نیچے تھی اور اس سے پوچھا کہ ہزارہ کی کون سی دکانیں ہیں۔ حملہ آور ٹھیک سے جانتے تھے کہ کتنے ہزارہ ان دکانوں میں کام کرتے تھے اور کہاں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر مسلسل جاری حملوں نے پانچ لاکھ کے قریب افراد کو خوف میں زندگی بسر کرنے اور اپنی نقل و حرکت محدود کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

’اس وجہ سے ان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کی تعلیم اور ملازمت تک رسائی محدود ہو گئی ہے۔ اس وجہ سے کافی تعداد میں ہزارہ برادری کے افراد پاکستان سے بھاگ کر دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔‘

اس رپورٹ کی تیاری کے لیے ہیومن رائٹس واچ نے سو سے زیادہ بچ جانے والے افراد و متاثرہ خاندانوں کے اراکین، قانون نافذ کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں اور خون مختار ماہرین سے انٹرویو کیے۔

ہیومن رائٹس کے ایشیا ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی حکام لشکر جھنگوی کی جانب سے تشدد کو روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور ہزارہ برادری خوف و ہراس کی فضا میں زندہ رہنے پر مجبور ہے۔ یہ ایک شرمناک بات ہے۔ اس سے بھی زیادہ پاکستانی حکام کا یہ کہنا ہے کہ ان کے حقوق کو محدود کرنا دراصل ان کے زندہ رہنے کی قیمت ہے۔‘

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق بلوچستان میں متعین فوجی اور غیر فوجی سکیورٹی فورسز نے ہزارہ برادری پر حملوں کی تفتیش کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا اور نہ ہی آئندہ کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

حاجی خوشحال خان، سُنی بس ڈرائیور دسمبر 2011

میں ایران کی سرحد کے روٹ پر ویگن چلاتا ہوں۔ جونہی ہم مستونگ ضلع میں داخل ہوئے تو مسلح افراد تیزی سے ہماری طرف لپکے اور ہمارا راستہ روکا۔ مجھے یاد نہیں کہ وہ کتنے آدمی تھے، لیکن وہ کلاشنکوفوں اور راکٹ لانچروں سے مسلح تھے۔ انھوں نے ہمیں باہر نکلنے کا کہا۔ انھوں نے ہم سے پوچھا آپ میں سے کون کون سُنی ہے۔

تب انھوں نے سُنیوں کو بھاگ جانے کا کہا۔ ہم اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ پڑے۔ ہر آدمی خوفزدہ تھا ۔۔۔ کوئی اس طرف بھاگا اور کوئی اُس طرف۔ لیکن جہاں انھوں نے ہر اس شخص کو جانے دیا جو شیعہ نہیں تھا انھوں نے اس بات کی تسلی کر لی کہ شیعہ بس میں ہی رہیں۔ اس کے بعد انھوں نے ان کو بس سے باہر نکالا اور فائر کھول دیا۔ میں نے یہ سب ایک قریبی عمارت میں پناہ لیتے ہوئے دیکھا۔

ہیومن رائٹس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے بین الاقوامی اتحادیوں اور امداد دینے والوں کو چاہیے کہ وہ حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالے کہ وہ بین الاقوامی حقوق کے سلسلے میں اپنے فرائض کی ادائیگی کرے اور بلوچستان میں فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے مجرموں کے خلاف مقدمات کی تفتیش اور عدالتی کرروائی کے ذریعے بہتر حکومت کے معیار کو فروغ دے

ہیومن رائٹس واچ کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں سنہ 2012 میں کم از کم 450 شیعہ افراد کو قتل کیا گیا جن میں سے 112 افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔ سنہ 3013 میں کم از کم 400 شیعہ افراد کا قتل کیا گیا جس میں 200 افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔سنہ 2008 سے لے کر سنہ 2014 کے اوائل تک ہزارہ برادری کے کم از کم 500 افراد کا قتل کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب فرنٹیئر کور کے ریٹائرڈ عہدیداران نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ہیومن رائٹس واچ کو بتایا کہ ہزارہ برادری کے افراد ’ایران کے ایجنٹ ہیں‘ اور ’ناقابل اعتبار‘ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری اپنی حالتِ زار کو ’مبالغے‘ کے ساتھ بیان کرتے ہیں تاکہ ان کو کسی دوسرے ملک میں پناہ مل جائے اور وہ ایران سے بھی مالی اور سیاسی امداد حاصل کر سکیں۔

Source :

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/06/140629_human_rights_watch_shia_hazara_rh.shtml

“Army will have to admit it’s mistakes. Must acknowledge it’s role in politics and preparing Jihadis.” – Maj Gen Athar Abbas, ex DG ISPR

10462446_897682366915265_8044603240239042578_n

 

Human Rights Watch Report on Shia Genocide in Pakistan : Pakistan: Rampant Killings of Shia by Extremists

Datbase: Shia Genocide Database

Shia Genocide Database: A detailed account of Shia killings in Pakistan from 1963 to 13 Apr 2014 – See more at: https://lubpak.com/archives/132675#sthash.CWUfHe4A.dpuf

Comments

comments