آمر جنرل محمد ضیا ء الحق کے دورِسیاہ نے معاشرے میں نسلی مذہبی تعصبات اور منافرت کے ایسے بیج بوئے کہ دو دہائی کے بعد بھی پاکستانی معاشرہ اُس سے نکل نہیں پایا. آمر جنرل محمد ضیا ء الحق نے اپنی ایک دہائی کی حکمرانی میں منافقت ،فرقہ واریت اور مفاد پرستی کی جڑیں اتنی گہرائی اور گیرائی سے گاڑ دیں کہ آج اُن سے نکلنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا.ضیاء الحق کی وفات کے بعد ان کے مشن کو نواز شریف نے زور اور شور سے جاری رکھا اور ملک کے اندر فرقہ وارانہ اور مذہبی انتہا پسند تنظیموں کی سرپرستی جاری رکھی.شہباز شریف تو مذہبی انتہا پسند تنظیموں کی حمایت میں اتنا بڑھ گۓ کہ یہ کہہ ڈالا کہ ان کا اور طالبان کا موقف ایک ہی ہے
نواز شریف کی کالعدم تصویر کے سربراہ کے ساتھہ یادگار تصویر
ضیاء الحق نے مذہبی دشت گردوں کی پرورش کر کے پاکستان کی تباہی کی بنیاد رکھی .میاں نواز شریف صاحب نے ضیاء الحق کی قبر پر ، ان کے مشن کو مکمل کرنے کی قسم کھائی تھی.اب شائد لشکر جھنگوی کی مدد سے وہ مشن پورا کیا جائے گا .
دو ہزار آٹھ میں پنجاب میں برسر اقتدار آنے کے بعد مسلم لیگ نون نے ان کالعدم جماعتوں کو کھلی آزادی دے دی جن پر پرویز مشرف نے پابندی عائد کی تھی.جب مرکز میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اس وقت وزیر داخلہ رحمان ملک پنجاب حکومت کو 534 لوگوں کی فہرست دے دی ہے۔ اُنہیں گرفتار کر لیا جائے تو ملک سے دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے مگر پنجاب حکومت نے کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی بلکہ الٹا دہشت گردوں کو رہائی دی اور ان کو مالی مدد فراہم کی. مسلم لیگ نون اور کالعدم تنظیموں کے درمیان تعلقات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے.لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کو رانا ثنا الله قید کے دوران وظیفہ دیتا تھا جب میڈیا نے اس سے پوچھا تورانا ثنا الله نے خود اعتراف کیا ہے کہ ملک اسحاق کے خاندان کووہ قید کے دوران ماہانہ وظیفہ دیتے تھے اور اس بات کا بھی وہ اعتراف کرچکے ہیں مشرف دور میں ان کو ایسا کوئی وظیفہ نہیں ملتا تھا.سوال پیدا یہ ہوتا ہے آخر ہزاروں کی تعداد میں قیدی جیل میں موجود ہیں مگر ان سے بھی کسی کو ایسا وظیفہ نہیں ملتا اور ایسا شخص جو فرقہ وارانہ بنیادوں پر سینکڑوں قتل کرچکا ہے اس کو وظیفہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے
http://tribune.com.pk/story/210827/lejs-malik-received-monthly-stipend-from-punjab-govt/
حقیقت میں مسلم لیگ نون کھلے عام کالعدم جماعتوں کی سرپرستی کرتی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ ملک اسحاق کی رہائی نواز شریف کے حکم سے ہوئی تھی.یہ بات بھی کہی جاتی ہے کہ کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے شہباز شریف نے ان کو آٹھ کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی تھی
رانا ثنا الله کالعدم تنظیموں کے سب سے بڑے سرپرست ہیں.وہ نہ صرف ان کی کھلم کھلا سرپرستی کرتے ہیں بلکہ ان کی مالی امداد بھی کرتے ہیں.ان کو پنجاب میں جلسے اور جلوسوں کی کھلی آزادی دے رکھی ہے اور یوں جو پابندی پرویز مشرف نے لگائی تھی وہ عملا ختم ہوچکی ہے.
مارچ 2010 میں جھنگ میں ضمنی انتخابات میں رانا ثنا الله نے کالعدم تنظیم کے سربراہ مولانا لدھیانوی کے ساتھ ساتھ کھلم کھلا میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے لئے مہم چلائی تھیحقیقت بات یہ کہ کہ پنجاب میں بہت سی نشستوں پر نون لیگ نے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی مدد سے کامیابی حاصل کی.اس بات کا اعتراف خود کالعدم تنظیم کے سربراہ کرچکے ہیں
چوہدری نثار بھی مذہبی انتہا پسند تنظیموں کی سرپرستی میں کسی سے پیچھا نہیں.وہ بھی کالعدم تنظیم کے رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں جس کا ثبوت یہ تصویر ہے.جس میں وہ کالعدم تنظیم کے رہنما معاویہ اعظم طارق سے مل رہے ہیں
نون لیگ نہ صرف مذہبی انتہا پسند جماعتوں کی سرپرستی کرتی ہے بلکہ وہ سیاسی مخالفین کو مارواۓ عدالت قتل بھی کرتی ہے .جس کی مثال کراچی میں آپریشن کے دوران فصیح جگنو سمیت ہزاروں سیاسی کارکنان کا مارواۓ عدالت قتل ہے.نون لیگ پنجاب میں بھی جعلی پولیس مقابلے کرنے سے باز نہیں آتی اور یہاں بھی اس نے بڑی تعداد میں جعلی مقابلے میں بیگناہ انسانوں کو قتل کروایا ہے.اس کی ایک مثال یہ ویڈیو ہے.جس میں دیکھا جاسکتا ہے کس طرح بیگناہ انسانوں کو جعلی مقابلے میں مارا جارہا ہے
Punjab Police Fake Encounters on the Orders of… by vendetta003
نون لیگ اپنے مخالفین کو برداشت نہیں کرتی اور اپنے مخالفین کو یا تو جعلی پولیس مقابلے میں مروادیتی ہے یا اپنے عسکری ونگ کے ذریعہ مروادیتی ہے.اپنے مخالفین کو مروانے کے لئے نون لیگ کالعدم تنظیموں کو بھی استعمال کرتی ہے
مندرجہ ذیل تصویر نون لیگ کے عسکری ونگ کے حسیب بٹ کی ہے جس میں وہ رانا ثنا الله کے ساتھہ موجود ہے
طاہر القادری نے جب وطن واپسی کا اعلان کیا تو نون لیگ کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکارھوگئی اور منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر رات کے اندھیرے میں دھاوا بول دیا.نون لیگ کی ظالم حکومت نے اپنے پالتو عسکری ونگ کے غنڈوں اور لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کو بھی استعمال کیا.یہ غنڈے کھلے عام بیگناہ انسانوں پر گولیاں چلانے اور املاک کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے جب کہ پنجاب پولیس ان کو شاباشی دیتی رہی.شہباز شریف کی وفادار پولیس نے شاہ سے بڑھ شاہ کی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاہرالقادری کی حامیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی.ظالم پولیس نے عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کا بھی لحاظ بھی نہ کیا اور سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کی یاد تازہ کرتے ہوئے خواتین اور بوڑھوں پر بھی گولیاں برسادی.مگر ایسا کرتے وقت وہ بھول گۓ کہ یہ تھری جی موبائل ، جدید کیمروں اور میڈیا کی آزادی کا دور ہے.ان کی ایک ایک ظلم کی ویڈیو بن گئی جو میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریع پوری دنیا تک پہنچ گئی.
Post by Faisal Mahmmood.