لشکر جھنگوی کی سرپرست نون لیگ کے ہاتھوں بریلوی مسلمانوں کا قتل عام – از عامر حسینی

pmln

Brelvi attackedTUQScreen Shot 2014-06-17 at 12.30.23 PM

ڈاکٹر طاہر القادری کے گهر اور منهاج القران یونیورسٹی کے آگے لگائے گئے حفاظتی پائپ هٹانے کے نام پر پنجاب پولیس نے ماڈل ٹاون لاہور کے ایم بلاک پر دهاوا بول دیا اور اس نے 365 ایم ماڈل ٹاون سمیت منهاج القران کی اکثر املاک پر ایسے دهاوا بولا جیسے کسی فسادات میں بلوائی ہلہ بولتے ہیں کسی بلوائی حملے کی ایف آئی آر پڑهنے کا آپ کو اتفاق ہو تو پتہ چلے گا کہ بلوائیوں کے بارے میں لکها ہوگا کہ وہ ڈنڈے سوٹوں آهنی سلاخوں اور آشیں اسلحے سے لیس تهے اور ان کے سامنے جو بهی شئے آئی اسے انہوں نے توڑ پهوڑ کا نشانہ بنایا اور جو شخص ان کے سامنے آیا اس پر حملہ آور ہوگئے

لیکن لاهور میں پنجاب پولیس نے بلوائیوں کا کام خود سنبهالا اور اس نے عمارتوں کے کهڑکیوں میں لگے شیشے توڑے ،موٹر سائکلوں کو آگ لگانے کی کوشش کی اور پهر سیدهے فائر کئے اور مرد پولیس والوں نے عورتوں اور یونیورسٹی کی خواتین اساتذہ اور طالبات کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاپنجاب پولیس نے سیدهے فائر کرکے منهاج القران کے سات لوگوں کو شهید کیا اور جبکہ نہ جانے پچپن میں سے کتنے اپنی جان کی بازی ہاریں گے ان شهید ہونے والوں میں دو خواتین بهی شامل ہیں

پنجاب پولیس کے هاتهوں بے گناہ احتجاج کرنے والے شہریوں پر شهباز شریف کے حکم پر زلت آمیز اور هلاکت انگیز تشدد کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں پولیس تمام حدود کو پار کرگئی ہو
آپ کی یادداشت اگر ساته دیتی ہو تو کیا آپ کو یاد ہے کہ 92 میں پی پی پی کے لانگ مارچ کے شرکاء کو پنجاب پولیس کے هاتهوں کس ظلم اور بربریت کا سامنا کرنا پڑا تها اور اسلام آباد میں نواز شریف نے بے نظیر بهٹو تک پر لاٹهیاں برسانے سے گریز نہیں کیا تها کیا آپ کو یاد نہیں ہے کہ قذافی اسڈیم میں ضیاء الحق نے نصرت بهٹو پر لاٹهی چارج کیا اور کئی کارکنوں کو ان کے اپنے خون میں نہلا دیا

h2>میاں نواز شریف جب پنجاب کے وزیر اعلی تهے تو یہ سلمان تاثیر تهے جن کو تهانہ سبزہ زار میں الٹا لٹکا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا چهوٹے میاں اور بڑے میاں نے اپنے سیاسی مخالفوں کا جینا کیسے حرام کئے رکها اس کہانی میں پنجاب پولیس کا کردار ہمیشہ شرمناک رہا ابهی ایک دن ہوا ہے جب بدنام زمانہ مشتاق سکهیرا کو آئی جی پنجاب بنایا گیا ہے اور لاہور میں میاں صاحب کو سیاسی طور پر چیلنج کرنے کی جسارت کرنے والے طاہر القادری کی جماعت کے کارکنوں کو پنجاب پولیس کے فاشزم کا سامنا کرنا پڑگیا یہ مشتاق سکهیرا کون ہیں اور ان کا کردار کیا ہے ؟

میں بس اتنا کیوں گا کہ یہ دوسرے رانا مقبول ہیں جن کو پنجاب کا آئی جی طاہر القادری،چودهری شجاعت ،شیخ رشید ،حامد رضا ،محمود الرشید کو سبق سکهانے کے کئے بنایا گیا ہے
پیپلز پارٹی اور بائیں بازو کے پرانے لوگ بخوبی واقف ہیں کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے پنجاب کا اقتدار اور ہولڈ کس طرح سے پنجاب پولیس ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور عدالتی اسٹلشمنٹ کی مدد سے اپنے قابو میں رکها اور جب بهی معاملات ان کے هاته سے نکلے تو فاشسٹ طریقوں سے اور پولیس گردی سے ان کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی

شوباز شریف نے پچهلے دور حکومت میں ڈاکٹرز،نرسوں،اساتذہ ،پروفیسرز ،لیڈی هیلته ورکرز ،ینگ ڈاکٹرز اور کلرکوں کے ساته پنجاب پولیس کی مدد سے جو فسطائیت گیری روا رکهی وہ یقینی طور ہر اب بهی نقش ہوگی پنجاب کی ورکنگ کلاس پر اور اپنے نئے دور میں اسی پنجاب پولیس کے تشدد کے هاتهوں ایک نرس جو حاملہ تهی ہلاک ہوگئی تهی
پنجاب میں میاں برادران پہلے پنجاب پولیس سے احتجاج کرنے والوں کا بهرکس نکالتے ہیں پهر عدالتی کمیشن بناکر اپنے ججوں سے مرضی کا فیصلہ لیتے ہیں اور کئی مرتبہ تو مظلوم اور داد رسی کا متلاشی یائیکورٹ کے ججوں کے زریعے سے نفسیاتی مریض ٹهہرا دیا جاتا ہے جیسے ڈاکٹر طاہر القادری کے باب میں ہوا تها

اب بهی ایسے ہی ہونے جارہا ہے ،اس کے ابتدائی آثار ملنا شروع ہوگئے ہیں کہ مین سٹریم میڈیا کے ایک نہایت جغادری صحافی جو اپنی دیانت اور امانت کا بہت چرچا کرتے ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مزکورہ بالا پنجاب پولیس کی دہشت گردی اور میاں صاحبان کی فسطائیت کی مذمت کرنے اور مرنے والوں سے ہمدردی کرنے کی بجائے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر لکها ڈاکٹر طاہر القادری ایک ریاست کے طور پر اپنے ادارے چلارہا ہے اور وہ اس قدر گارڈ اگر کینڈا میں رکهتا تو جیل میں یوتا

مجهے لگتا ایسے ہے جیسے میاں برادران ڈاکٹر طاہر القادری کو گاڈفادر ٹائپ شئے بناکر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ اپنے درباری تنخواہ داروں سے یہ ثابت کرادیں گے کہ پاکستان میں اگر سب سے بڑا کوئی سرمایہ دار اور لوٹ کهسوٹ کرنے والا اور محلات میں سونے والا اگر خوئی شخص ہے تو وہ طاہر القادری ہے میاں برادران کے پاس آئی ایس آئی کے میڈیا مینجرز اور پروپیگنڈا سیل ڈائریکٹرز کا سکهایا ہوا فن اور تجربہ موجود ہے جسے وہ کدی هیرو کو ولن بنانے کے لئے استعمال کرنے سے کبهی گریز نہیں کرتےزرداری اور اس سے پہلے بے نظیر بهٹو کی کردار کشی مہم کو نظر میں رکهیں اور ان کے میڈیا و عدالتی ٹرائلز کی مہم کی تاریخ پر روشنی ڈالی جائے اور بشیر ریاض کی کتاب میڈیا ٹرائک آف پی پی پی کو بهی دیکه لیں آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ کس قدر مہارت سے هیرو ولن اور ولن هیرو بن جایا کرتے ہیں

لیکن میاں بردران اپنی فسطائیت اور هٹ دهرمی کے جنون میں یہ بهول گئے ہیں کہ آج کچه مصالحے ان کی ہنڈیا میں موجود نہیں ہیں ایک طرف ان کے ساته رہنے والے ضیاء کے دور کے رفقا جن میں شیخ رشید ،چودهری برداران ،کئی ایک باثر بریلوی علماء اور پهر پاکستان تحریک انصاف کی شکل میں پنجاب میں ان کے سامنے کهڑی ہونے والی فورس اور ان کے اپنے پرانے نیاز مند طاہر القادری اور کئی ایک معاملات پر ان کے اس ملک کی سب سے طاقت ور سیاسی منظم پارٹی فوج سے اختلافات ان سب نے ملکر نواذ شریف کی طاقت کو کم کردیا ہے اور جتنی ظالمانہ فسطائیت سے بڑے میاں اسلام آباد اور چهوٹے میاں لاهور چلانا چاہتے ہیں وہ پوری طرح سے مکمل نہیں ہوسکتا اسی لئے میاں برداران بوکهلاکر ایسی بونگیاں مار رہے ہیں
ان کے سب سے معتمد ساتهی رانا ثناءاللہ ہیں جن کا حال یہ ہے کہ ہسپتال میں 12 لاشین پڑی تهیں اور وہ کہہ رہے تهے کہ چند ہزار لوگوں کو اس ملک کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے اور جمہوریت و انسانی حقوق کے لئے جان کی پرواہ بهی نہیں ہےسچ کہا تها کسی نے کہ

ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
اور یہ مصرعہ رانا ثناء اللہ پر بہت ہی مناسب لگتا ہے

پنجاب حکومت نے جس طرح سے امن کی داعی ،طالبان سمیت کالعدم تنظیموں اور ان کی فلاسفی کو نظریاتی اعتبار سے سب سے ٹف ٹائم دینے والے طاہر القادری کے گهر پر دهاوا بولا اور ابهی تک پنجاب بهر میں دہشت گردوں کے 175 ٹهکانوں کو برداشت کررکها ہے اور بڑے میاں سے لیکر چهوٹے میاں اور ان کے وزراء سب کے سب دہشت گردوں اور انتہاپسندوں سے کهلے عام ملتے اور ان سے انتخابی اتحاد بناتے ہیں اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ میاں صاحبان کس قدر امن پسندی کے داعی ہیں پنجاب میں آبیل مجهے مار والی طاہر القادری کے خلاف کاروائی ایسے موقعہ پر کی گئی جب شمالی وزیرستان پر آرمی کاروائی کے لئے جاچکی اور نواز شریف نے کل ہی اسمبلی میں قومی اتحاد و یکجهتی کے نعرے لگائے تهے

کیا اس سیاسی ناعاقبت اندیشی کا مطلب کہیں یہ تو نہیں کہ شمالی وزیرستان میں فوج کی کاروائی کو ناکام بنادیا جائے اور مجهے لگتا ہے کہ یہ بالواسطہ میاں نواز شریف اپنے ان اتحادیوں کوخوش رکهنے کی کوشش کررہا ہے اور وہ ملٹری اسٹبلشنٹ پر سارا بوجه ڈال کر ملک میں طالبانئئزیشن کے آگے سرخرو ہونا چاہتا ہے لوگ سوال کرتے ہیں کہ پنجاب میں کالعدم اور مزهبی منافرت پهیلانے والے اور دهشت گردوں کے نیٹ ورک اور آزادانہ کام کے بارے میں پنجاب ہولیس ویسے دهاوا کیوں نہیں بولتی جیسا دهاوا اس نے ان کالعدم تنظیموں کے سب سے بڑے مخالف ادارہ منهاج القران اور طاہر القادری کی رہائش گاہ پر بولا اس بربربریت اور وحشیانہ پن سے ب کئی اور لوگوں کی آنکهیں بهی کهلنی چاہیں جو نواز لیگ کے دیوبندی فسطائیت کے سیاسی چہرہ ہونے کے دعوے کو غلط خیال کرتے ہیں

BqV04mmCIAEiFWG.jpg large

Gukku But
PMLN terrorits at PATbrutal Brelvi killing 4

brutal brelvi killing 3

Brutal brelvi killing 2

Brutal Brevil killing 1BqXzulfIgAA75vEBqWT93cIIAANQKdBqW5UCXCIAEj5FXBqWRawRIQAEAk0XBqUeB3WCIAEp5iLBqW3JPzCcAEXTsMBqXEpV0CEAA5F7BBqWQGdZCAAE-k0wBqXhni9CQAAShAC1112131415BqXCOqdCEAAYeeP

sharareef Jail

TUQ

10415642_889334531083382_8863675904802851667_n

جس طرح نواز حکومت نے سانحہ بادآمی باغ میں مسیح برادری کے خلاف کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا استعمال کیا بالکل اسی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اہلسنت منہاج القرآن کے خلاف بھی نواز حکومت نے سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو استعمال کیا، اس حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان عوامی تحریک کے رہنما عمر ریاض عباسی انکشاف کررہے سنیں اس ویڈيو میں۔۔

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Sarah Khan
    -
  5. Sarah Khan
    -
  6. Umar
    -
  7. yousaf khan
    -