پاکستانی فوج کا تکفیری دیوبندی دہشت گردوں اور حمایت کرنے والے مدرسہ مافیا کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

 

news-05

خبر یہ ہے کہ جرنل راحیل شریف کی جانب سے تکفیری دیوبندی طالبان کے خلاف آپریشن کے لئے فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ تکفیری دیوبندی طالبان کے حمایتی وفاق المدارس دیوبندی کے تحت چلنے والے تکفیری مدرسوں کے خلاف آپریشن کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس میں فوج اور ایجنسیوں کی اعلی قیادت کی جانب سے تیاریاں اور حکمت عملی فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہیں

اس سے پہلے بھی لال مسجد کے تکفیری دیوبندیوں کے خلاف جب مشرف دور میں آرمی نے آپریشن کیا تھا تو وفاق المدارس کی جانب سے لال مسجد کے خلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن دیکھنے میں نہیں آیا تھا – جب کہ تعلیم القرآن راولپنڈی والے واقعہ میں بھی وفاق المدرس دیوبند نے کافی منفی کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں کافی حالات کشیدہ رہے اور تکفیری دیوبندیوں اور ان کے مطالبات کی حمایت میں وفاق المدارس نے بھرپور مہم بھی چلائی تھی

ہمیشہ کی طرف تکفیری دیوبندیوں کی تنظیموں اور مدرسہ کے خلاف آپریشن کی بھنک پڑتے ہی سارے دیوبندی مولوی پھر سے اپنے مافیا کی حفاظت اور دفاع کرنے کے لئے میدان میں کود پڑے ہیں – حنیف جالندھری ہو یا فضل الرحمان ، زر ولی ہو یا سلیم اللہ خان سب ایک بار پھر سے طالبان اور طالبان کے حامی دیوبندی تکفیری مدارس مافیا کی حفاظت کرنے کے لئے سر گرم عمل ہوگیے ہیں

لیٹ اس بلڈ پاکستان کی پوری ٹیم پاکستان کے بریلوی ، شیعہ ، احمدی ، مسیحی اور ہندووں کی نمائندگی کرتے ہوے پاکستانی فوج کو ایک پیغام دینا چاہتی ہے کہ ہم سب تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کے خلاف پاکستان فوج کے ساتھ ہیں اور پاکستان فوج پر یہ فرض ہے کہ وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لئے اور پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لئے تکفیری دیوبندیوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کر کے پاکستان کو اس دہشت گردی سے نجات دلواے  –

Comments

comments