تکفیری دیوبندی طالبان اور لشکر جھنگوی کو سنی کہنا پر امن سنی مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنتا ہے – از حق گو

index

حال ہی میں بی بی سی اردو میں چھپنے والے ایک آرٹیکل میں احمد رشید صاحب نے مستونگ میں شیعہ ہزارہ زائرین کی بس پر ہونے والے حملے کو سنی شدت پسندوں کے سر پر تھوپنے کی ایک کوشش کرتے ہوے کراچی میں دیوبندی دہشت گردوں کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والی تین شیعہ مسلمانوں کے قتل کو بھی سنی شدت پسندوں پر ڈال دیا

اسی طرح لاہور میں اصغر ندیم سید پر ہونے والے حملے کو نا معلوم افراد کی کارستانی بتایا – لیکن حیران کن طور پر کراچی میں پولیو ورکرز پر ہونے والے حملے کو طالبان کی ہی دہشت گردی بتایا -کیا احمد رشید صاحب نہیں جانتے کہ طالبان کا تعلق کس مسلک سے ہے؟

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/01/140125_pakistan_violence_chaos_mb.shtml

کیا احمد رشید صاحب سنی مسلمانوں پر الزام لگاتے ہوے یہ بھول گیے کہ دیوبندی تکفیری لشکر جھنگوی کے شیعہ زائرین پر مستونگ میں ہونے والے حملے کے خلاف سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحب زادہ حامد رضا بنفس نفیس خود شیعہ سنی مسلمانوں کے مشترکہ دھرنوں میں موجود تھے – تو پھر احمد رشید صاحب کن سنی دہشت گردوں کی بات کر رہے تھے – کیا وہ نہیں جانتے کہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا تعلق کس مسلک سے ہے ؟

اصغر ندیم سید پر ہونے والے حملے کو نا معلوم افراد پر ڈالنا لوگوں کو مخمصے میں ڈالنے کی ایک اور بھونڈی کوشش تھی ، کیا احمد رشید صاحب بھول گیے کہ لاہور میں علامہ ناصر عباس ، ڈاکٹر علی حیدر اور گجرات میں شبیر حسین شاہ کے قتل کی ذمہ داری کن نا معلوم لوگوں نے قبول کی ؟ اور کن نا معلوم لوگوں کی طرف سے نمایاں شیعہ شخصیت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ گزشتہ 30 سال سے جاری ہے ؟

کیا احمد رشید صاحب بتانا پسند کریں گے کہ طالبان کی طرف سے سب سے زیادہ نفرت کا اظہار کس فرقے کے خلاف کیا جاتا ہے؟  اور طالبان خصوصی طور پر اس فرقے کے ماننے والوں کو نشانہ بنانے کے لئے کاروایاں کرتے ہیں – اور کیا وہ جانتے ہیں کہ طالبان کی طرف سے اس فرقے کے خلاف اب تک کتنے حملے ہو چکے ہیں ؟

احمد رشید صاحب سے درخواست ہے کہ طالبان اور لشکر جھنگوی کو سنی کہہ کر پاکستان میں بسنے والے کروڑوں امن پسند سنی مسلمانوں کی دل آزاری نہ کریں اور طالبان اور لشکرجھنگوی کو دیوبندی ہی بولیں کیوں کہ ان کا تعلق دیوبندی مسلک سے ہے –

 

Comments

comments

Latest Comments
  1. Nayar Rafique
    -
    • Hasan Mehmood
      -
  2. Hasan Mehmood
    -
  3. iqrar
    -