دھشت گردوں کے خلاف کاروائی تک حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے-راجہ ناصر عباس

کوئٹہ-مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناصر عباس جعفری نے علمدار روڈ  کزئٹہ پر شہداء چوک پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حکمران دھشت گردوں کے خلاف کاروائی شروع نہیں کریں گے ان کو چین سے بیٹھنے کی اجازت نہیں ملے گی

علامہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ روڈ پر اپنے مقتول شہداء کے جسد خاکی کے ساتھ موجود ورثاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہیدوں کو یقین دلاتے ہیں کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے وہ بھی گھر نہیں جائیں گے

علامہ ناصر جعفری نے ملک بھر کے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی دھشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کے شروع ہونے تک دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ شروع کریں

ادھر 22 شہداء کے جسد خاکی علمدار روڈ کوئٹہ کے شہداء چوک میں موجود ہیں اور ان کے ورثاء نے اپنے پیاروں کو اس وقت تک دفنانے سے انکار کیا ہے جب تک پورے پاکستان میں دھشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع نہیں ہوتا اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو شہداء کے ورثاء کے دھرنے میں آنے اور بلوچستان میں لشکر جھنگوی کے خلاف موثر اور ٹارگٹڈ آپریشن کے مطالبات پیش کئے گئے ہیں اور ان مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا

Comments

comments

Latest Comments
  1. Akmal Zaidi
    -