کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کی لاہور میں توڑ پھوڑ اور لا قانونیت کی مذمت کرتے ہیں – مولانا ابوبکر قادری

Abu Bakr Qadri

نیوز رپورٹ – سنی اتحاد کونسل کے رہنما مولانا ابو بکر قادری نے لاہور میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے مسلح ارکان کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کی ہے – مولانا ابوبکر نے کہا کہ مسلک دیوبند کے متشدد تکفیری گروہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم سپاہ صحابہ کا اہلسنت والجماعت سے کوئی تعلق نہیں اور اسے پاکستان کے پرامن سنی مسلمانوں یا حقیقی اہلسنت کا نمائندہ ہر گز نہ سمجھا جائے

مولانا ابوبکر قادری نے میڈیا سے اپیل کی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کو اہلسنت والجماعت کے نام سے نہ بلایا جائے اور نہ ہی اس کے فرقہ پرست رہنماؤں کو ٹیلی ویژن پروگرامات میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے

مولانا ابو بکر قادری نے کہا کہ آج پاکستان بچانے کے لئے سنی شیعہ اتحاد حد سے زیادہ ضروری ہے – پنجاب کی حکومت ہوش کے ناخن لے اور ان دہشت گردوں کی حمایت ترک کر دے جو سنی مزاروں اور مساجد پر بھی حملے کرتے ہیں اور شیعہ امامبارگاہوں پر بھی – مولانا قادری نے کہا کہ نانا اور نواسہ کے جلوسوں، یعنی میلاد اور عاشورہ، کے دشمنوں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں

مولانا قادری نے پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ فی الفور وزیر قانون رانا ثنااللہ کو برطرف کریں جو سعودی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کی سرپرستی کر رہے ہیں

===================================

کالعدم گروہ سپاہ صحابہ کا لاہور میں پرامن مسلح احتجاج

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102036316&Issue=NP_LHE&Date=20131207

111

جبکہ لاہور سمیت پورے صوبے پنجاب ميں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت اسلحہ نمائش ممنوع ہے۔

http://express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102036321&Issue=NP_LHE&Date=20131207

112

1

 

راولپنڈی (اے پی اے) سنی تحریک علماء بورڈکے زیراہتمام آل پارٹیز امن کانفرنس میں شریک اہلسنت کی 30 جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر حکومتی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے۔ اہلسنت وجماعت کے نام پر کالعدم جماعتیں فرقہ واریت اوردہشت گردی پھیلارہی ہیں، نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں پر پابندی لگائی جائے۔ فساد کی اصل جڑ غیرملکی مذہبی مداخلت ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری کے ذریعے ملک میںفرقہ واریت کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ حکومت قتل و غارت میں ملوث تنظیموں کی بیرونی فنڈنگ روکے۔ فرقہ وارانہ قتل و غارت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ سُنی تحریک علماء بورڈکے رہنمامفتی غفران محمودسیالوی کی زیرصدارت منعقدہ آل پارٹیزامن کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سانحۂ راولپنڈی سنی شیعہ نہیں، شیعہ دیوبندی جھگڑا ہے۔ ملک میں شیعہ سُنی فسادکا کوئی وجود نہیں۔ اہلسنت وجماعت کو شیعہ، دیوبندی فرقہ ورانہ فساد میں نہ گھسیٹاجائے۔ مذہبی منافرت پھیلانیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سانحہ راولپنڈی اوردہشتگردی کو جواز بنا کر عید میلادالنبیﷺ کے جلسے جلسوں کو روکنے کی سازش کی جارہی ہے۔ میلادکے جلسے جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کسی سیاسی اور مذہبی جماعت کو مجرموں کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔ تکفیر اور تبرا پر پابندی لگائی جائے۔ گستاخانہ اور نفرت آمیز مذہبی لٹریچر کو ضبط کر کے تلف کیا جائے۔ مساجد اور مدارس کو اسلحہ سے پاک کیا جائے۔ تمام مکاتب فکر کو ’’اپنا مسلک چھوڑو نہیں اور دوسرے کا مسلک چھیڑو نہیں‘‘ کی روش اختیار کرنا ہو گی۔ ڈرون حملوں کا نہ رکناحکومت کی بدترین ناکامی ہے۔ سُنی تحریک علماء بورڈکے زیراہتمام آل پارٹیزامن کانفرنس میں اہلسنت کی 30سے زائد تنظیمات کے قائدین نے شرکت کی۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/28-Nov-2013/260996

nawaiwaqt

http://www.nawaiwaqt.com.pk/

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Sarah Khan
    -