اوریا مقبول جان اور ملالہ سے نفرت کرنے والوں کی حقیقت – از بندا خدا
ملالہ یوسفزئ کی کتاب تو بھلے کسی نے نہ پڑھی ہو لیکن اوریا مقبول جان پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے فورا ہر “محب وطن اور مسلمان پاکمتانی” نے مالالہ پر یہودی ایجنٹ، غدار، ضمیر فروش اور نہ جانے کون کونسے القاب تھوپ ڈالے ہیں۔ خیر یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم صدیوں سے ایسا کرتے آئے ہیں؛ قران یا حدیث کی کتب کبھی پڑھتے نہیں اور مولوی کی ہر بات خواہ وہ سچ ہو یا من گھڑت، اس پر یقین کر لیتے ہیں۔ ایک اچھی خاصی اور سوچی سمجھی سازش کے ذریعے، آج سے نہیں بلکے مدتوں سے ہماری سوال کرنے کی جرّات و جسارت کو مٹانے کی کوشش جاری ہے جو کہ کافی حد تک کامیاب بھی ہو چکی ہے۔
قران و حدیث کو چیلنج کرنا گناہ کبیرہ ہے۔ مولوی، اساتذہ اور بزرگوں کو چیلنج کرنا بھی اسی گناہ کبیرہ کی ذیلیات ہیں۔ چیلنسے میری مراد کشتی کے اکھاڑے میں للکارنا نہیں بلکہ تمیز و تہذیب کے دائرہ کے اندر رہتے ہوئے علمی مباحثے کا انعقاد ہے جس میں دلائل اور حقائق کے ذریعے سچ اور جھوٹ میں امتیاز کیا جائے۔
لیکن ہمارے ہاں کہیں اگر خدا نخواستہ یہ تفریق ہو گئ تو ہماری تو تاریخ، ثقافت اور مذہب سب کی بنیادیں ہل جائیں گی، کیونکہ کڑوا لگتا ہے تو لگے مگر سچ تو یہی ہے کہ ہماری تواریخ سوائے جھوٹ کے پلندوں کے کچھ بھی نہیں۔ اپنے ابا و اجداد کو صرف مسیحا اور ہیرو بنا کر پیش کرتے ہیں اور ان کی خامیوں اور برائیوں پر اتنے پردے ڈال دئیے ہیں کہ مجھے تو کبھی کبھار ان کے فرشتے ہونے کا گمان ہوتا ہے۔ محمد بن قاسم اور محمود غزنوی جیسے ڈاکو لٹیروں کو دیوتا بنا دیا اور اورنگزیب جیسے غاصبوں کو آسمان پر چڑھا دیا۔
اوریا مقبول جان، زاید حامد اور اِن کے لاکھوں چیلے جو آج طالبان کو اپنا مسیحا و آقا مانتے ہیں، اِسی سسٹم کی پیداوار ہیں۔ ملا عمر تو گویا اِن کے نزدیک نعوذ باللہ پیغمبر کی حیثیت رکھتا ہے۔ جھوٹ اور فریب پر اِنکا ایمان اور اعتقاد اِتنا پختہ ہے کہ جب کوئی ان کو سچ بتانے اور دکھانے کی کوشش کرتا ہے تو یہ “کافر”،”یہودی”،”غدار”،”ایجنٹ” چلاتے ہوئے کان بند کر لیتے ہیں۔ عقل پر تو ویسے ہی بچپن سے لے کر ابتک کی برین واشنگ سے پردے پڑے ہوتے ہیں، کان بند کر لینے سے سونے پہ سہاگہ ہو جاتا ہے۔
یہ فلسفہ کہ مسلمان دنیا کی بہترین قوم ہیں اور یہ کہ ان سے بڑھ کر منصف، ایماندار و خدا پرست و شناس دوجا کوئی نہیں، سارے فساد کی جڑ ہے۔ حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ انہیں دنیا کے وہ مسلمان نظر ہی نہیں آتے جو ہر قماش کی برائی میں نام کما رہے ہیں۔ تمام مسلمان ممالک کے مربراہان کو ہی ملاحظہ کیجیے، کوئی ظالم ہے تو کوئی شرابی، کوئی زانی ہے تو کوئی جواری، اور بس دو یا تین سو سال انتظار کیجیے، تب کے مسلمان آج کے شیطانوں کو دوبارہ سے محمود غزنوی، احمد شاہ ابدالی اور اورنگزیب عالمگیر کے روپ میں اجاگر کر دینگے۔ یہی ہوتا آیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا۔
سچائی کڑوی اور تلخ ہونے کے ساتھ ساتھ خوفناک بھی ہوتی ہے، اور عام انسانوں میں اس کو سننے سمجھنے اور قبول کرنے کی تاب و سقط نہیں ہوتی۔ اوریا مقبول جان، زاید حامد، طلعت حسین بھی انھی بزدل لوگوں کے ضمرے میں آتے ہیں۔ اب یا تو آپ مجھ پر بھی ایجنٹ، یہودی، غدار چلاتے رہیے، یا پھر جھوٹ کے ملبے تلے دفن سچائی کو ڈھونڈنے نکل پڑیے۔
Comments
Tags: Friends of Taliban, Jamaat-e-Islami, Jihadi and Jihadi Camps, Malala Yousafzai, Pakistan Army, Pakistani Taliban Union of Journalists
Latest Comments
میں نے ملالہ یوسف زئی کی کتاب بھی پڑھی ہے اوریا مقبول جان کا کالم بھی۔ اوریا مقبول جان نے اپنے کالم میں کہیں ملالہ کو یہیہودی ایجنٹ، غداراور ضمیر فروش قرار نہیں دیا اس لئے پہلے آپ اپنی غلط بیانی کی معذرت کریں۔ دوسرا یہ کہ ملالہ کو بالکل حق ہے کہ وہ کتاب لکھیں اور مختلف اہم موضوعات پر اپنا یا اپنے والد کا موقف بیان کریں، اس طرح دوسرے لوگوں کو بھی اختیار حاصل ہے کہ وہ ملالہ یوسف زئی کے خیالات سے اختلاف کا اظہار کریں اور تنقید کریں۔
اب آتے ہیں اپکے ارشاد کی طرف یعنی کڑوا سچ برداشت کرنا، ملالہ کا جو کڑوا سچ آپ دوسروں کو ہضم کرنے کی تلقین کررہے ہیں وہ دیتے ہوئے آپ اپنے اصول سے خود توڑ رہے ہیں اور ان احباب کی تنقید کا دلائل کی روشنی میں جواب دینے کے بجائے آپ ان کے حق تنقید کو نہیں مان رہے۔
تیسری بات۔
یہ کوئی مفروضہ نہیں ہے کہ مسلمان دنیا کی بہترین قوم ہے بلکہ یہ قرآن کی آیت ہے کہ ” تم بہترین امت ہو کیونکہ تم لوگوں کو برائی سے روکتے ہو اور نیکی کا حکم دیتے ہو”۔
قران و حدیث کو چیلنج کرنا گناہ کبیرہ نہیں، کفر ہے۔ مسلمان وہ ہے جو قرآن و حدیث کو تسلیم کرے اور کافر یعنی انکار کرنے والا وہ ہوتا جو قرآن و حدیث کو چیلنج کرے یا انکار کرے۔ درسگی فرما لیں۔
السلام علیکم کیسے ہو جناب میرے خیال سے تو آپ بلکل ٹیهک ہونگے باقی آپ نے ملالہ کے بارے جو لکها ہے سمجھ میں نہیں آتا کہ آپکو کس ایجنٹ کہہ دو کیونکہ کوئی طالبان کا ایجنٹ تو کوئی یہودیوں کا اب آپ خود فیصلہ کیجئے کہ آپ کس کے ایجنٹ ہوں باقی ریئ اسلام کی تعلیمات کے بارے میں اگہی کا مسئلہ تو ہمیں یا تو مولوی بتایگا یا مفتی ہا اگر آپ مفتی یا مولوی ہے تو آپ بهی بتا سکتے ہیں لیکن جو لوگ ان لوگوں کے ساتھ بیٹتهے نہیں تو انکو دین اور اسلامی تاریخ کے بارے میں نہیں لکھنا چاہیے اوردو لکھنے میں تھوڑا کمزور ہو اگر کوئی غلطی ہو گئی ہے تو معذرت کے ساتھ والسلام
This LUBP is a conspiracy. note every post on this site. its usually always negative, expecially more negative abt our army. even Mullahs. i have serious doubts on the evil mind who is using a positive name of this site for giving us negative, biased info all the time. Looks like aman ki asha bs fever is also been given through these so called ngo sites who talk bad abt them selves wid pride n even talk abt those aspects which r not more then 1 percent of our society. its like giving airtime to traitors
I do believe the author mostly here are Atheist. The people here are targeting Muslims and Islam due to Talibans. O bhayio we are not supporting those talibans who are going against the rules and preaching of Islam
good
100% true but they are exposing themselves, koi to ho jo inkay nazdik acha ho and so much praise for this bloody hoodbhoy who is against the nuclear program why so much focus on qadiani and shias and stuff ? hoodbhoy ka program to conspiracy hai per bibi malala and mossad doodh kai dhulay howay
Reply@kashif Naseer, Indeed, if we would be the right Muslims we would have been the right ummat. Unfortunately, people who cut other Muslims throats and kill innocent people are the heroes of our nation. Do we follow the Khulaf-e-Rashdeen’s education or do we practice seerat-un-nabi? If Quran says that we are the best, we must show our best face to the world. Orya Maqbool Jan, Ansar Abbasi and other Saudi + ISI paid people are acting as the voice of the nation. Shame on you Kashif. You have really disappointed me by not accepting the facts rather twisting the facts.
who is running this website and why all those who speak against US and jews are being targetted here if it is one of psyops site chnage your style too much exposed, cheers
اوریا مقبول صاحب کے مؤقف پر صرف اور صرف اپنے غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ اپنی بے بسی ظاہر کی گئی ہے۔ دلائل کا تو سرے تو کوئی تذکرہ ہی نہیں۔ نری گالیاں دی گئی ہیں اور انہیں کڑوا کہا گیا ہے۔ سبحان اﷲ