تنویر قیصر شاہد نے دہشت گرد ملا لدھیانوی دیوبندی اور اسٹیبلشمنٹ کا بھانڈہ پھوڑ دیا – از حق گو

آج صبح تنویر قیصر شاہد صاحب کا مزاح و طنز سے بھرپور کالم پڑھا جس میں موصوف نے ملا لدھیانوی دیوبندی کی وہ خبر گیری کی کہ دوسری تیسری بار پڑھ کے اندازہ ہوا کہ محترم کا مقصد صرف اور صرف اشارے کنایوں میں وہ باتیں سمجھانا مقصود ہے جو وہ کچھ وجوہات کی بنا پر کھلے عام نہیں کہہ سکتے
موصوف نے لدھیانوی کو سفیر امن اور درویش صفت انسان ثابت کرنے کے لئے جن دلائل کا سہارا لیا ہے وہ تو ویسے بھی پاکستان کا ہر زی شعورجانتا ہے  یہاں تک کے بچے بچے کو ان باتوں کا علم ہے لیکن موصوف نے اپنی بات کچھ انداز میں گھما پھرا کے کی ہے کہ ملا لدھیانوی دیوبندی کی جماعت والے اور اس کے اتحادی متحدہ دینی دہشت گرد محاذ والے اس کالم کو اپنی فتح کے ثبوت کے طور پر پیش کر رہے ہیں ، کالم کی حس مزاح پر تبصرہ تو کافی کیا جا سکتا ہے مگر اس مزاح مزاح میں موصوف تنویر قیصر شاہد نے کچھ سنجیدہ باتیں اگر میں انکشافات کہوں تو غلط نہ ہوگا
انکشاف نمبر 1 :

لدھیانوی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان گہرے تعلقات ، ان تعلقات میں اضافہ جی ایچ کیو پر حملے کے بعد ہوا جب سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے جی ایچ کیو پر حملہ  کر کے کمپاؤنڈ پر قبضہ کیا تو لدھیانوی کو کیانی کے ہیلی کاپٹر میں لے جا کر کے دہشت گردوں سے مذاکرات کرواے گیے جس کے بعد دہشت گردوں نے کمپاؤنڈ کا قبضہ چھوڑا- اس سے اس بات کا صاف ثبوت ملتا ہے کہ لدھیانوی کے اسٹیبلشمنٹ سے کسی نہ کسی حد تک تعلقات پہلے بھی تھے لیکن حملے کےبعد  یہ اور گہرے ہوگیے اور پھر دفاع پاکستان کونسل میں لدھیانوی کی موجودگی اور اس کونسل کی پشت پر اسٹیبلشمنٹ کی حمایت اس بات کی گواہی دے رہی ہے

دوسری اہم ترین بات یہ کہ لدھیانوی نے دہشت گردوں سے کامیاب مذاکرات کے تو یہ بات صاف ظاہر ہے کے دہشت گردوں نے لدھیانوی کی باتیں تب ہی تسلیم کی ہونگی کیوں کہ وہ اسے اپنے نظریاتی سرپرست سمجھتے ہیں ، اور دہشت گرد اگر دہشت گردوں کے سرپرست کی نہیں سنیں گے تو عبدلستار ایدھی کی تھوڑی سنیں گے

2 :
مقتدر حلقوں کی جانب سے لدھیانوی کو الیکشن میں فتح کی نوید پہلے ہی سنا دی گیی تھی لیکن الیکشن میں نتیجہ مختلف آیا شاید مقتدر حلقوں کو لدھیانوی سے کچھ اور کام لینا باقی ہیں
3 :
لدھیانوی کے اسٹیبلشمنٹ سے قریبی تعلقات اور ملک اسحاق کی گرفتاری سے ان باتوں کی بھی تصدیق ہو رہی ہے جو سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے اندرونی حلقوں میں گردش کر رہی ہیں کہ ملک اسحاق کو لدھیانوی نے ہی جیل میں ڈلوایا ہے کیوں کہ ملک اسحاق جھنگ سے الیکشن لڑنے کا خواہش مند تھا
4 :
موصوف نے یہ بھی لکھا ہے کہ ملا لدھیانوی کہ کہنے کے مطابق ہم جیت کے اسمبلی نہیں جا سکے لیکن ہم ضرور جا کے دکھایں گے ، اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ سفیر امن نامی درندہ حالات کو خرابی کی جانب لے کر جانا چاہتا ہے
ان انکشافات سے اک بات تو صاف ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہیں کیوں کے یہ ساری باتیں آن ریکارڈ ہیں اور اب ثابت شدہ ہیں
اور سب سے عمدہ بات یہ ہے کہ سپاہ صحابہ اور دیوبندی تکفیریوں کے فیس بک اور ٹویٹر پیجز ملا لدھیانوی کے خلاف کے گے ان انکشافات کو اپنی فتح سمجھ کر جیت کے ڈونگرے برسا رہے ہیں -شاید ایسے ہی لوگوں کے بارے میں سیانے کہتے ہیں جس کو بیوقوف دوست مل جایں اسے دشمن کی کیا ضرورت

Related: https://lubpak.com/archives/267095

431943_316385998492568_235075554_n

Comments

comments

Latest Comments
  1. Muavia
    -
  2. asherkhan
    -
  3. Ali Zaid
    -
  4. hafiz sami-ud-deen qadri
    -