ایران،سعودی عرب،امریکا اور پاکستان – از حق گو

images (1)

. پاکستان میں ہر  گزرتے دن کے ساتھ یہ تاثر زورپکڑتا  جا رہا ہے کے پاکستان میں ہونے والی شیعہ نسل کشی ایران اور سعودی عرب

کی پراکسی وار ہے…اس تاثر کو تقویت دیتے ہیں وہ لوگ جو خود اس کھیل کا کسی حد تک حصّہ ہیں..یا ان کے کچھ پوشیدہ مفادات وابستہ ہیں اس بات سے کے شیعہ نسل  کشی کو ایران سعودیہ پراکسی وار ثابت کیا جا سکے...

 

حجاز پر آل سعود کے قبضے کے بعد سے چلتے چلتے حالت موجودہ نہج پہ  آن پہنچے ہیں…

قبضے سے  پہلے کے واقعات پر غور کریں تو معلوم پڑے گا کا ١٨٩٠ میں اور اسی عرصے کے آس پاس کربلا،نجف اور مدینہ پر حملے کا دوران آل سعود نے دل بھر کے شیعوں کا خون بہایا..اور یہ پیاس اس کے بعد بھی نہیں بھجی…

فرق صرف اتنا ہے کہ اس وقت برطانوی سلطنت آل سعود کی پشت پناہی کر رہی تھی اور آج امریکا…امریکا اور برطانیہ کی تاریخ اور کردار آپس میں کافی مماثلت رکھتے ہیں…دونوں سمدر پار ملکوں پر قبضے اور وسائل کی بھوک میں جنگیں شرو ع کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ..

 

Saudi-Irani Influence Map-cropped 2

پاکستان میں تسلسل کے ساتھ ہونے والی شیعہ نسل کشی دار اصل ایک گریٹ گیم کا حصّہ ہے…اور یہ گیم کھیلنے والوں میں سعودی عرب،قطر،کویت،متحدہ عرب امارت اور امریکا ملوث ہیں…اور پاکستان میں ان لوگوں کے دست راست ہیں  کچھ لوگ جو اپنے عقاید کی بنا پر سعودی عرب کے قریب خیال کیے جاتے ہیں…جیسے کے سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی،اہل سنت ول جماعت جو ہیں تو ایک ہی مگر نام بدل بدل کر اپنے عربی آقاؤں کی دی ہوئیہدایات پر  عمل کر رہے ہیں...

یہ لوگ نہ صرف شیعہ بلکہ بریلوی سنی،مسیح اور احمدی حضرات کو بھی اپنی متشد کاروایئوں کا نشانہ بناتے ہیں…ان کا صرف اور صرف ایک ہی مقصد ہی کے پاکستان کو دیوبندی اسٹیٹ بنایا جائے جہاں پے سعودی طرز کا اسلام نافذ ہو اور باقی سب لوگ اسٹیٹ کی طرف سے جاری کیے احکام پر اپنی زندگی گزاریں ..جہاں اقلیتوں کے کوئی حقوق نہ ہوں..بلکہ ان سب سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا جائے جو دیوبندی مکتبہ فکر سے اتفاق نہیں رکھتے ہوں..ان لوگوں کے نشانے پے  وہ تمام لوگ ہیں جو ان سے یا ان کے عقاید سے اتفاق نہیں رکھتے…

شیعہ نسل کشی کو ایران سعودیہ پراکسی وار کہنے والوں سے سوال ہے کے اگر شعیوں کو ایرانی ہمدردی کی وجہ سے مارا جا رہا ہے تو بریلوی سنی اور عیسائی بھی کیا ایرانی ہمدردی کے جذبات کے حامل ہیں؟؟؟

ایک اور سوال ہے  کہ  اگر شیعہ نسل کشی ایران سعودی پراکسی وار ہے تو ایران اپنے حصّے کی جنگ کیوں  نہیں لڑ رہا؟؟؟؟

ایرانی حمایت کے ساتھ ٢٠٠٦ میں  اسرائیل کو ناکوں چنے چبوانے والی حزب اللہ کی کارکردگی کو دیکھ کے تو سوال اٹھتا ہے کہ اگر ایران پاکستانی شعیوں کو بھی سپورٹ کرتا تو پاکستان میں بھی دیوبندی دہشت گردوں کی کاروایئوں کے جواب میں  شیعہ بھی کوئی منظم جد و  جہد شرو ع کر چکے ہوتے…

 کویت ،متحدہ عرب امارت اور قطر کا کردار بھی سعودیہ سے قطی مختلف نہیں ہے…وو بھی اپنی اپنی بساط کے مطابق اس آگ میں پیٹرول چھڑکنے کا کام کرتے رہیں ہیں..اور ابھی تک کر رہے ہیں..

سب سے حیران کن بات یہ ہے کے پوری دنیا جمہوریت کا ڈنکا پیٹنے والا امریکا ان سب ممالک کو اندھے پین کی حد تک سپورٹ کر رہا ہے…جی  وہی امریکا جو افغانستان فساد میں بھی ان سب ملکوں کے ساتھ مل کر اپنے مفادات کا کھیل ،کھیل چکا ہے….

جمہوریت کا چیمپئن امریکا ان بد ترین موروثی آمریتیوں کو مکمل پشت پناہی فراہم کر رہا ہے…اور نہ صرف پاکستان اور دوسرے ممالک میں  دہشت گردی کی کاروایئوں کو حمایت مہیا کر رہا ہے بل کے سعودی دہشت گردوں کی حمایت میں اس حد تک آگے نکل چکا ہے کے شام میں بھی انہی لوگوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی میں ملوث گروہوں کو اسلحہ ،فنڈنگ اور عالمی  لیول پے حمایت فراہم کر رہا ہے..

امریکا کے عوام میں اب یہ شعور اجاگر ہونے لگا ہے کر پوری دنیا میں جمہوریت کا دھول پیٹنے والا امریکا عرب موروثی حکمرانوں کی حمایت کیوں کر رہا ہے…

 امریکا اور مغربی اوم میں بھی اب یہ تاثر زور پکڑتا جا رہا ہے کہ ان کی حکومتیں اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی آمریت اور موروثیت کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں..لکن اگر کوئی ان کا راستے میں حائل ہو تو وہ جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے لگتے ہیں…

 

Pakistani-Flag

Comments

comments