News & Views : By Khalid Wasti خبریں اور تبصرے
××× سسٹم خود کشی پر آمادہ ہے – ( جسٹس خلیل الرحمان رمدے)
حالا نکہ ہم اسے پھانسی لگانا چاہتے ہیں
××× خواہش ہے جمہوری نظام کو نقصان نہ پہنچے – (جسٹس افتخار چوہدری)
مجبوری ہے کہ اسے نقصان پہنچانا ہی پہنچانا ہے –
××× لیاری میں گینگ وار شروع – بغدادی تھانے پر دستی بموں اور راکٹوں سے حملہ –
شکر ہے مُلاں کی فیکٹری کا تیار شدہ اسلحہ استعمال نہیں ہوا – جیکٹیں اور خود کش بمبار !
××× کابل : امن جرگے پر طالبان کا راکٹ حملہ –
امن تو مُلاں کی “چھیڑ ” ہے –
××× پاکستان سٹیل مل بند ہونے کے قریب – فوری سماعت کی جائے – سپریم کورٹ میں درخواست –
تو پھر سماعت کی کیا ضرورت ہے ؟ ویسے بھی سپریم کورٹ کو سٹیل مل سے زیادہ پارلیمینٹ کی فکر ہے ۔۔ !!
××× اعلی حکومتی اداروں سے اختلاف – گورنر سٹیٹ بینک اپنے عہدے سے مستعفی –
اعلی اختیاراتی اداروں سے موافقت کے لیئے یہ اختلاف ضروری تھا –
جو تری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا
××× عالمی برادری دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے پاکستان سے قدم ملا کر چلے – (صدر زرداری)
مقامی برادری تو قدم ہٹھا چکی ہے – جماعت اسلامی ، حمید گل ، عمران خان اور شریف برادران –
××× نوکری پیشہ نہیں وزیر اعظم ہوں – عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کراؤں گا –
آنے والے فیصلوں پر عملدرآمد تو کوئی انتہائی نوکری پیشہ طاقت ہی کرائے گی –
Loved this one:
سسٹم خود کشی پر آمادہ ہے – ( جسٹس خلیل الرحمان رمدے)
حالا نکہ ہم اسے پھانسی لگانا چاہتے ہیں
You are doing excellent job, Mr Wasti, by sprinkling humour into the other wise dry political scene of Pakistan. Thank you!