Pakistan: from martial law to judicial law – by Khalid Wasti

عوام کا حق حکمرانی نا منظور

==================

کون نہیں جانتا کہ پچھلے ساٹھ سال سے پاکستان کا اقتدار اور اس پر حکمرانی کا حق چند مخصوص ہاتھوں تک محدود ہے – جب بھی ان آہنی ہاتھوں کی ہتھکڑی کو توڑ کر حکمرانی کا حق عوام تک پہنچانے کی کوشش کی گئی،  اقتدار پر قابض طاقتوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا

مشرقی اور مغربی پاکستان کے نمائیندوں کی تعداد برابر کرنے کے لیئے پیریٹی کا قانون بنایا گیا ، سٹیٹس کو توڑنے کا عہد کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کرادیا گیا

بھٹو کے منشور پر عملدرآمد روکنے کے لیئے آئی جے آئی بنوائی گئی تاکہ بے نظیر کو دو تہائی اکثریت نہ مل سکے

آج پرانے شکاری نیا جال لے کر آئے ہیں اور وہ یہ کہ پارلیمینٹ کی بالا دستی کو ختم کیا جائے

عجیب وغریب دلیلیں گھڑ کر لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے – کہتے ہیں کہ پارلیمینٹ میں بیٹھے نا اہل اور ان پڑھ لوگ ججوں کا تقرر کیسے کر سکتے ہیں – ان ‘‘نااہل اور ان پڑھ ،، لوگوں کے بنائے ہوئے آئین کو کیسے تسلیم کر لیا گیا ؟ ان کی ترامیم کو کیسے قبول کیا گیا ؟

بچہ بچہ جانتا ہے کہ جمہوری نظام ، نام ہی پارلیمینٹ کی بالا دستی کا ہے – جمہوریت پر ایمان رکھنے والا ہر شخص کل فوج کی بالا دستی کا مخالف تھا تو آج جمہوری نظام کو بچانے کے لیئے پارلیمینٹ پر عدلیہ کی بالا دستی کو تسلیم کرنے کے لیئے بھی تیار نہیں

جمہوریت اگر مارشل لا کو حرام قرار دیتی ہے تو جوڈیشل لا بھی حلال نہیں ہو سکتا

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -