Farewell ‘Sindh jo ardo put’ Bashir Qureshi
LUBP offers sincerest condolences on the untimely death of Bashir Khan Qureshi, the chairman of the Jeay Sindh Qaumi Mahaz (JSQM).
Qureshi was the leader of the JSQM-Qureshi, a nationalist party that came into existence after a split in the Jeay Sindh Tehreek (JST), which struggled after the death of JST founder GM Syed.
Born on August 10, 1959, to Ghulam Murtaza Qureshi, JSQM leader Bashir Khan Qureshi joined student politics in 1976 while studying at the Agriculture University, Tando Jam.
The imposition of martial law by General Ziaul Haq and the execution of Zulfikar Ali Bhutto sparked protests in Sindh against the military regime. Qureshi and his friends were arrested by the police. The turning point in Qureshi’s life came in 1984, when five students from his university were killed by armed forces as they headed to protest against the regime. University students in Sindh began a campaign against the military. Bashir Qureshi was arrested and awarded a one-year prison sentence by a military court and was severely tortured by army personnel. After his release, Qureshi was first elected as the JSSF’s vice president, and in 1986 became the central president. He remained in and out of jail.
After GM Syed’s death in 1995, the Jeay Sindh Qaumi Mahaz was formed and Qureshi elected as its deputy convener. He went on to head the party. It was widely believed that the Sindh nationalist movement would end with the death of GM Syed, but Qureshi took charge. He travelled throughout the province to rally people for the cause of Sindh’s independence and played a key role in resolving tribal clashes in the province. Even though nationalist parties are considered rivals of the Pakistan Peoples Party, the Qureshi-led JSQM and other groups protested with Benazir Bhutto against the Kalabagh Dam at the Kamon Shaheed Bridge, which borders Sindh and Balochistan, in 1998.
His party took a vocal stance and was behind major protests in the province. Its last event was a ‘freedom march’ in Karachi on March 23, 2012 which was attended by tens of thousands of people.
He was the only Sindh nationalist leader who lived in Karachi with his family. A compilation of his articles titled Jaagia Juge Jawan has also been published.
Qureshi’s portraits are displayed on major roads and roundabouts in different cities and towns across Sindh. His bravery has inspired the youth, a number of whom joined the JSQM under his leadership .
بشیر قریشی: سندھ کا اڑیل بیٹا
حسن مجتبیٰ
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نیو یارک
میں نے پہلی بار اسے انیس سو اسی کی دہائي میں ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی میں اپنے دوست صریر پنوہر کے کمرے پر دیکھا تھا۔ دبلا پتلا، لمبا تڑنگا لیکن خوبصورت آنکھوں اور لمبے قد والا شرمیلا اور کم گو یار باش بشیر قریشی۔
اس کی بہادری کے قصے تب فقط کیمپس کی چاردیواری اور اس سے قریبی میرپور خاص، حیدرآباد روڈ اور ٹنڈو جام تک محدود تھے۔ ہر کسی سے روایتی سندھی اور صوفیانہ طریقے سے ہاتھ باندہ کر گلے ملنے والا بشیر قریشی تب جی ایم سید کے نظریے سے وابستہ سندھی قومپرست طلبہ کی تنظیم جیے سندھ سٹوڈنٹس فیڈریشن ٹنڈو جام یونیورسٹی کے یونٹ کا صدر تھا۔
یہ فوجی آمر ضیاءالحق کا زمانہ تھا لیکن سندھ کے کیمپس کے ہاسٹلوں کے نام ہوشو ہاسٹل، ذوالفقار علی بھٹو ہاسٹل اور جی ایم سید ہاسٹل رکھے جاتے تھے جس کے چوتھے نمبر کمرے میں بشیر قریشی رہتا تھا۔ الطاف تنیو، بشیر قریشی اور غریب جیے سندھ کا فنکار اور چائے فروش ہوش محمد عرف ڈاڈو ہوشو ایک ساتھ رہتے تھے۔
ڈاڈو ہوشو کے گیت اور چرس کی خوشبو ٹنڈو جام کی شاموں اور ہواؤں میں ایک ساتھ اڑا کرتی۔ کیمپس کے دیواروں پر نعرے اور دلوں میں ضیاء الحق اور اس کی فوجی آمریت کے خلاف ختم نہ ہونے والے غصے میں سندھ کی ایک نئی نسل پروان چڑھ رہی تھی۔
یہ وہ زمانہ تھا جب ابھی سندھ کے تعلیمی اداروں کے گرد خاردار باڑھیں نہیں بچھی تھیں اور سندھ کے انقلابیوں نے ڈاکوؤں کو انقلابی اور ڈاکوؤں نے انقلابیوں کو ڈاکو بنانے کا نہں سوچا تھا اور پھر ان دونوں پر مکمل طرح ایجنسیوں نے اپنا دستِ شفققت بھی نہیں رکھا تھا۔
سرمد سندھی کے گیتوں، شیخ ایاز کی شاعری ، جی ایم سید کے عشق اور کوڑوں ، پھانسیوں اور مارشل لاء کے ایک عہد نے بشیر قریشی کی پرورش کی۔ اگرچہ ان کے مخالف کہتے تھے کہ اس نوجوان کی پرورش میں ان دیکھی قوتوں یعنی پاکستانی خفیہ ایجنسیوں اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھا۔
سرمد سندھی کے گیتوں، شیخ ایاز کی شاعری ، جی ایم سید کے عشق اور کوڑوں ، پھانسیوں اور مارشل لاء کے ایک عہد نے بشیر قریشی کی پرورش کی۔ اگرچہ ان کے مخالف کہتے تھے کہ اس نوجوان کی پرورش میں ان دیکھی قوتوں یعنی پاکستانی خفیہ ایجنسیوں اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھا۔
سندھ میں دادو میں ٹھوری ریلوے کراسنگ پر سندھ یونیورسٹی کے جیے سندھ کے طلبہ بھری بس پر فائرنگ کے بعد بشیر قریشی جیے سندھ سٹوڈنٹس قیڈریشن یا جساف کا صدر منتخب ہوا-
اب سندھ کا ایک نیا ہیرو بشیر خان قریشی تھا۔رتودیرو کے نچلے متوسط طبقے کے غلام مرتضی قریشی کا بیٹا۔ بشیر خان قریشی ایک نئے ڈکشن اور انداز خطابت کے ساتھ۔ جاننے والے جانتے ہیں کہ سندھی قوم پرستی کی ایک عجب دنیا اور ایک اپنی لغت لیے ہوتی ہے، شاعرانہ اور کٹر قوم پرستانہ۔
بشیر قریشی جیے سندھ اور سندھی قوم پرستوں یا عام سیاسی اجتماعات، جلسوں ، جلوسوں میں خاص طور نوجوانوں میں سندھ ماتا، دھرتی ماں، غلام سندھی قوم، پنجاب سامراج، آزاد سندھو دیش، رہبر اعظم، فکر جی ایم سید، قومی کارکن، قومی تحریک، قومی کاز جیسے ڈکشن یا ذخیرہ الفاظ سے مزین انداز خطابت کے بہتے دریا بن کر نکلے تھے۔ وہ اسٹیج اور بندوق کی زبان بخوبی جانتے تھے اور اسی لیے کمسن سندھی نوجوان والہانہ انداز میں ان کی طرف کھنچے چلے آئے تھے۔
پھر ایک ایسا دور آیا جب سندھ کے شہروں کی دیوراوں پر ’ہم سے جو ٹکرائے گا وہ لال بتی جائے گا‘ جیسے نعرے دکھائی دیے اور دوسری جانب بشیر قریشی کے میورلز پینٹ کیے گئے جس میں انہیں ریمبو کے انداز میں سب مشین گن ہاتھ میں لیے سندھی اجرک سر پر پہنے ’ابو جہاد‘ قرار دیا گیا۔
اپنے چاہنے والوں کی طرف سے ’سندھ کا ابوجہاد‘ کہلانے والے بشیر قریشی کے سیاسی سفر نے ان کی جماعت جسقم یا جیے سندھ قومی محاذ کو سندھ کی تیسری بڑی سیاسی پارٹی بنا دیا تھا۔ یہ بشیر قریشی سندھ کے ان چند لیڈروں میں سے تھے جو سندھ میں گاؤں گاؤں، شہر، شہر چوک، چوک جاکر دھرنے ، اجتماع اور لانگ مارچ منعقد کرتے اور سال کے بارہ ماہ سفر میں رہتے تھے۔
انہوں نے جیے سندھ قومی محاذ کو سندھ میں پی پی پی اور ایم کیو ایم کے بعد تیسری مقبول لیکن سندھ کی آزادی پر یقین رکھنے والی جماعت بنا دیا تھا۔ان کی جوان موت سندھ میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر کے سانحوں کے بعد بڑے سانحے کے طور پر محسوس کی جائے گي۔ وہ اب سندھیوں کی اکثریت میں ایک غیر متنازع اور متفقہ لیڈر فقط ایک حوالے سے بنتے جا رہے تھے کہ وہ سندھیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہے تھے۔
کچھ عرصہ قبل لاکھوں کے اجتماع میں کراچي ميں سندھ کی پاکستان سے علیحدگي کی بات کرنے والے بشیر قریشی کی اچانک موت کو سندھیوں کی اکثریت ’غیر طبعی‘ سجھ رہی ہے۔ سندھی میڈیا انہیں ’سندھ جو ارڈو پٹ‘ یا سندھ کا اڑیل بیٹا قرار دے رہا ہے لیکن عام سندھی اس پر سخت نالاں ہے کہ نام نہاد قومی پریس نے ان کی موت کی خبر کو اہمیت نہیں دی۔
LUBP archive on Sindhi nationalism: http://criticalppp.com/archives/tag/sindhi-nationalism
Areesir-Bashir khan rift is just 7-8 years old not after the death of saaiin GM Syed. Secondly, Areesar’s (read agencies’ ) version of Sindhi nationalism was being mum on whatever happens, I don’t know what does author means by “radical” but Bashir khan always condemned violence and preached non-violance of Saaiin GM Syed.
Urdu version starts from 01:00 http://www.youtube.com/watch?v=lep-qAHWd4w
@M Baloch
Thanks for your feedback. We have now amended the post.
….
By the way this article by Jan Khaskheli in The News seems to be a backhanded tribute:
http://www.thenews.com.pk/Todays-News-4-101783-Sindh-mourns-Bashir-Qureshi%20s-death
Thanks Hassan