Please forgive Dr. Abdul Qadeer Khan – by Laibaah
Source: Pakistan Blogzine
The following statement by Dr. AQ Khan has been recently published in several newspapers:
Instead of criticizing Zardari and Nawaz, Imran must suggest solutions
ISLAMABAD: Dr Abdul Qadeer, a renowned scientist, has said that Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) neither possesses a team nor a party, hence can’t bring about a revolution. Talking to a private TV channel, he said that in other provinces there was anarchy and killings but the Punjab Chief Minister was being targeted over a natural calamity, dengue. Without an appropriate leadership, slogans and rallies are of no use. If the Supreme Court could not investigate the assets, how Imran can do it,” he observed. He termed Imran Khan’s rally as a one man show.Dr AQ Khan said that the politics of Imran Khan is ‘one man show’ and the people are restless for change in every aspects of life and asked Imran Khan to suggest solution of problems instead of criticising politicians. (Source 1, 2, 3)
The best take away from the above statement is the fact that Dr. AQ Khan does not endorse Imran Khan’s anti-politicians stance and the one-man worship culture of PTI.
As expected, PTI propagandists have started a negative campaign against Dr. AQ Khan.
Haroon-ur-Rasheed’s propaganda:
Haroon-ur-Rasheed in his column in daily Jang (4 Nov 2011) clearly criticizes Dr. AQ Khan alleging that Dr Khan wanted to attend the Lahore rally and that he had advised Imran Khan to accept Dr. Khan despite certain issues (nuclear espionage? proliferation? deception?). However, just before the jalsa, Imran Khan under advice of majority of his PTI colleagues dis-invited Dr. Khan. Haroon-ur-Rasheed then digresses and questions Dr. AQ Khan’s role and services in the field of nuclear technology.
میری معلومات یہ ہیں کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران تیس چالیس اہم شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہو سکتی ہیں۔ جہاں تک ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا تعلق ہے، جلسہ عام سے ایک ہفتہ قبل ہی وہ آمادگی کا اظہار کر چکے تھے۔ کپتان نے مجھ سے پوچھا تو مشورہ دیا کہ انہیں قبول کر لیا جائے۔ ان سب چیزوں کے باوجوڈ ڈاکٹر صاحب جن کے مرتکب ہوئے، وہ قومی سلامتی کی ایک علامت ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ خان کے ساتھیوں کی اکثریت نے اتفاق نہ کیا۔ شاید ان سے معذرت کر لی گئی۔ ان کا غصہ فطری ہے۔ آدمی وہ بہت بڑے ہیں۔ ایک سے ایک بڑا خواب دیکھنے والے۔ غیر معمولی یادداشت، حیرت انگیز تحرک اور اپنی ٹیم کو آمادئہ عمل کرنے کی منفرد صلاحیت۔ اپنی ذات گرامی کے سوا مگر کوئی دوسرا انہیں کبھی دکھائی نہ دیا۔ سائنس دان تو خیر وہ ہیں کمال کے، دانشور اور مفکر بھی وہ خود کو سب سے بڑا سمجھتے ہیں۔ اس بات پر آپ نے کبھی غور نہ کیا کہ ہر آدمی کا اپنا میدان ہوتا ہے اور اسی میدان میں اپنے جوہر اسے دکھانے چاہئیں۔ ایٹمی پروگرام کے بائیس مختلف مراحل ہوتے ہیں۔ یورینیم کی افزودگی ان میں سے اہم ترین ہے۔ اسی میں انہوں نے اپنا کارنامہ انجام دیا۔ چاہتے مگر وہ یہ تھے کہ باقی ہر کام کی داد بھی انہی کو دی جائے۔ یہ اعتراض ان کا درست ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی ٹیم نہیں۔ سامنے کی بات یہ ہے کہ ٹیم تو اب بنے گی۔ جہاں دیدہ سیاستدانوں میں سے ایک قابل ذکر تعداد جب اس کے ساتھ آ ملے گی۔ اور بتدریج نوجوان تربیت کے مراحل سے گزریں گے، جنہیں آنے والے کل کا منظر نامہ تشکیل دینا ہے
Clearly, HR is counter-blaming a person who dared to ask serious questions about Imran Khan and his team’s credibility. How can Haroon-ur-Rasheed or Imran Khan hope that political turncoats from the “disreputed” parties will bring credibility to PTI? What kind of training will the turncoats impart to the inexperienced lot in PTI?
On the issue of nuclear black market, why did Haroon-ur-Rasheed conveniently ignore that Dr. AQ Khan alone could not be held responsible for the whole proliferation saga. Dr. Khan naively acted as a tool in the International Jihad Enterprise project of Pakistan army. Instead of blaming the military establishment, Haroon-ur-Rasheed is blaming an old man just like General Pervez Musharraf who forced AQ Khan to offer an explanation to release pressure on Pakistan army. Our beloved army backtracked from certain policies after 9/11 and eventually Dr. AQ khan was made a scapegoat.
The fact of the matter is that Imran Khan wanted Dr. AQ Khan to join the PTI, however, when Dr. Khan refused to go by IK whims and wishes suddenly all of the PTI supporters and propagandists got hold of Musharrafian memories of Dr. Khan and his black market connections. What else is called political expediency and hypocrisy? (Source)
Irfan Siddiqi’s rebuttal
Leading pro-PMLN columnist Irfan Siddiqi too has offered a rebuttal to PTI’s allegations against Dr. AQ Khan in his column in daily Jang. Note how he is concerned about the fascist tactics of PTI wallas. Let’s hope he will also direct same advice to hawks in his own party, PMLN.
اس تاثر سے لاتعداد پاکستانیوں کی طرح مجھے بھی بہت دکھ ہوا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے عمران خان کے جلسہٴ لاہور میں جانے اور تحریک انصاف میں شامل ہونے کی کوشش کی لیکن تحریک کے بعض راہنماؤں نے ایسا نہ ہونے دیا جس پروہ ناراض ہوگئے اور خان صاحب کے انقلاب کے حوالے سے ایک منفی تبصرہ کردیا۔
میرے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں کہ میں اس خبر کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں اپنی رائے دے سکوں۔ ممکن ہے ایسا ہی ہوا ہو اور ممکن ہے خان صاحب کے بیان کے ردعمل کے طور پر انہیں تنبیہہ کی گئی ہو کہ اپنی حدود میں رہیں۔ گزشتہ شام میں نے ایک دوست سے، جو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نیازمند ہے، کہا کہ وہ ڈاکٹر صاحب تک میرا پیغام پہنچادیں۔ معلوم نہیں اُن تک یہ پیغام پہنچایا نہیں لیکن میں رات یہ سوچتے ہوئے سویا کہ اس کالم کے ذریعے اُن تک اپنی معروضات ضرور پہنچادوں گا۔
صجدم اخبارات میں ایک خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جاری کی گئی خبر پہ نگاہ پڑی۔ خبر تھی۔
”معروف ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ کچھ دوستوں نے سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی لیکن میں تیرتی ہوئی مچھلی ہوں، کوزے میں بند نہیں ہونا چاہتا۔ خدا نے مجھے عزت، شہرت اور بلندی دی۔ اب یہی خواہش ہے کہ ایمان سلامت رہے ۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ مجھے دوستوں نے سیاست کے میدان میں گھسیٹنے اور اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی۔ تحریک انصاف کے لوگوں نے بھی کئی مرتبہ رابطہ کیا لیکن میں ایک آزاد شہری اور سیدھا سادہ انسان ہوں۔ میں ان چکرں میں نہیں پڑنا چاہتا“۔
مجھے یہ خبر پڑھ کر طمانیت ہوئی۔ اس کے باوجود میں ڈاکٹر صاحب کی خدمت میں کچھ معروضات ضرور پیش کرناچاہتا ہوں تاکہ سند رہے۔
کبھی کہا جاتا تھا کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا۔ اب بات کہیں آگے بڑھ چکی ہے۔ اب سیاست کے دل میں وفا رہی ہے نہ آنکھ میں حیا۔ آپ نے ایک تخیلاتی انقلاب کے بارے میں ذراسی بات کا ردعمل دیکھ لیا؟ قوم کو یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ ڈاکٹر قدیر خان ایک خود پرست شخص ہے جسے اپنے سوا کوئی دوسرا دکھائی نہیں دیتا۔ اگرچہ آپ نے گزشتہ شام ٹی وی پر بتایا کہ آپ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار عمران خان صاحب کی طرف سے ہوا تھا اور انہی کا ایک پیام بر اس آرزو کا سندیسہ لے کے آیا تھا لیکن دوسری طرف سے عوام کو یہ بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر قدیر خان، تحریک انصاف میں شمولیت کا آرزومند تھا لیکن دال نہ گلی جس پر دل برداشتہ ہوکر اس نے انقلاب کی شان میں گستاخی کردی۔ آپ اسے صرف ایک معمولی سی وارننگ سمجھیں۔ ذرا آگے بڑھ کر اگر آپ نے ”انقلاب“ کے حوالے سی کسی جائز خدشے کا اظہار بھی کیا تو یقین جانئے کہ آپ کے گریبان کے تار بھی نہیں ملیں گے۔ برسوں بعد ہماری سیاست میں ایک ایسا فسطائی ذہن، پھن پھیلائے شیش ناگ کی طرح پھنکارنے لگا ہے جو کپتان یا اس کے تصوراتی انقلاب کی شان میں ذراسی بے ادبی کو بھی برداشت نہیں کرتا۔ ہم لوگ تو گالیوں کے عادی ہوچلے ہیں۔ آپ کا اس کوچہٴ رسوائی سے کیا واسطہ
Through this post, I want to ask PTI wallas, General Musharraf wallas and other pro-establishment groupies to forgive Dr. AQ Khan. Dr. Khan’s role in nuclear black market was limited to complying with the direct instructions of the Deep State. Instead of blaming a helpless scapegoat, better muster up a bit of courage and blame the powerful generals sitting in the GHQ.
I will also advise Imran Khan and his visible and closet supporters to refrain from politician-bashing. Fair criticism of politicians is to be welcomed, however, promoting military establishment and its toadies by lopsided criticism of politicians and democracy is not acceptable.
Speech of Dr Abdul Qadeer Khan On Pakistan Television: on February 4, 2004
My dear ladies and gentlemen: Assalam-o-Alaikum [peace be upon you].
It is with the deepest sense of sorrow, anguish, and regret that I have chosen to appear before you in order to atone for some of the anguish and pain that has been suffered by the people of Pakistan on account of the extremely unfortunate events of the last two months.
I am aware of the vital criticality of Pakistan’s nuclear program to our national security and the national pride and emotions which it generates in your hearts. I am also conscious that any untoward event, incident, or threat to this national security draws the greatest concern in the nation’s psyche.
It is in this context that the recent international events and their fallout on Pakistan have traumatized the nation. I have much to answer for it.
My dear brothers and sisters, I have chosen to appear before you to offer my deepest regrets and unqualified apologies to a traumatized nation.
The recent investigation was ordered by the Government of Pakistan consequent to the disturbing disclosures and evidence by some countries to international agencies relating to alleged proliferation activities by certain Pakistanis and foreigners over the last two decades.
The investigation has established that many of the reported activities did occur, and that these were inevitably initiated at my behest.
In my interviews with the concerned government officials, I was confronted with the evidence and the findings. And I have voluntarily admitted that much of it is true and accurate.
It pains me to realize… that my entire lifetime achievement… could have been placed in serious jeopardy.
My dear brothers and sisters, I have chosen to appear before you to offer my deepest regrets and unqualified apologies to a traumatized nation. I am aware of the high esteem, love, and affection in which you have held me for my services to national security. And I am grateful for all the awards and honors that have been bestowed upon me.
However, it pains me to realise in retrospect that my entire lifetime achievement of providing foolproof national security to my nation could have been placed in serious jeopardy on account of my activities, which were based in good faith, but on errors on judgment related to unauthorized proliferation activities.
I give an assurance, my dear brothers and sisters, that such activities will never take place in the future.
I wish to place on record that those of my subordinates who have accepted their role in the affair were acting in good faith like me, on my instructions.
I also wish to clarify that there was never ever any kind of authorization for these activities by the government.
I take full responsibility for my actions and seek your pardon.
I give an assurance, my dear brothers and sisters, that such activities will never take place in the future.
I also appeal to all citizens of Pakistan, in the supreme national interest, to refrain from any further speculations and not to politicize this extremely sensitive issue of national security.
May Allah keep Pakistan safe and secure. Pakistan Paindah Baad [Long Live Pakistan].
http://millat.com/qadeer%20images/speech.htm
Hammad Khan
November 6, 2011 at 12:38 pm
Previously, Dr. Abdul Qadeer Khan had expressed similar concerns about Nawaz Sharif’s opportunistic politics.
http://youtu.be/9YKfE7AnxKQ
Reply
Faria
November 6, 2011 at 12:46 pm
۔
مجھے 4/فروری 2004ء کا وہ سوگوار دن یاد ہے جب فوجی وردی میں ملبوس رعونت شعار ڈکٹیٹر نے آپ کو ٹی وی پر لاکر آپ کو ”اعتراف گناہ“ پر مجبور کیا تھا۔ شاید آپ کو پوری طرح اندازہ نہ ہو کہ وہ شب اس قوم نے کس طرح انگاروں پہ لوٹتے ہوئے گزاری تھی۔ آپ کی طویل حراست، آپ کو ایک موذی مرض لاحق ہونے کی دل فگار خبر، آپ کے خلاف الزامات کی بارش، یہ سب کچھ کروڑوں پاکستانیوں کے لئے اس قدر شدید اذیت کا باعث تھا جیسے وہ خود اس آزار سے گزررہے ہوں۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=571396
Reply
asmat
November 6, 2011 at 4:57 pm
dr. Aq khan had given a statement recently telling nawaz shrif to stop corruption which his family is doing in pujab.
AQ khan should sit silent and enjoy his retirement , and i think he is controversial so its good decision by imran khan not to take him in the PTI,
Reply
Raza
November 6, 2011 at 10:13 pm
Masood Ali Syed in Jang:
۔
ہارون الرشید صاحب اپنے کالم میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر تنقید کرنے میں جلد بازی سے کام نہ لیں ،ایٹمی پروگرام کے بائیس مرحلے یہاں کہاں آگئے ؟وہ جانتے ہیں کہ اس سے کہیں زیادہ کردار ڈاکٹر صاحب کاہے مگر یہ موضوع نہیں ۔کیا جناب محترم سمجھتے ہیں کہ ایک سائنسدان ہونے کا مطلب یہ لازم ہے کہ وہ دانشور یا مفکر نہیں ہوسکتامگر آپ کی دانست میں بھاگ کر گیند پھینکنے والاکل کا لڑکا سیاست دان اور نجانے کیا کیا ہوسکتا ہے، آپ کے مطابق اگر ہر شخص کااپنا میدان ہوتا ہے اور اس کو اسی میدان میں جوہر دکھانا چاہیے تو پھر کرکٹ کا کپتان کیونکر سیاست کے میدان میں کودا۔ عمران کی طرف سے ڈاکٹر صاحب کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی اور اگر ڈاکٹر صاحب آمادہ ہو جاتے توجیسا کہ آپ بھی مثبت رائے دے چکے تھے ،موجودہ حالات میں اس سے بڑی کامیابی عمران کے لیے کیا ہوتی،اصل بات یہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب ہی نہیں آمادہ ہوئے۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=571567
I have seen some of the vilest remarks against Dr. AQ Khan by Imran Khan’s supporters on PTI and other websites. Very distasteful.
Awww how cute, Thanks Laibah for such a cute wittle artikel!!!
You are sho shweet!!
I dont get it, when Mr. A.Q khan was speaking in favour of PTI, it was all good, but now if he says anything against PTI then he’s being abused. This is munafiqat. After the lahore rally alot of politicians are joining PTI and they are corrupt ones, when i asked them that they are corrupt, in response i get abused. This is munafiqat. Until the same politicians were in other parties they were corrupt but when they joined PTI they are all FARISHTA.
I dont believe in IK change, Thanks to Mr. Gen Hamid Gul that he gathered all the jihadi’s, taliban’s, retd general’s, admiral’s, judges and formed PTI.
The sickest part is that IK has never said anything about the taliban, WHO TOOK OVER SWAT AND STARTED LASHING AND HANGING PPL ON THE STREETS, WHO BOMBED SCHOOLS, GOVT INSTITUTIONS, MASJID etc.
According to IK they are retaliating. IK should be ashamed of himself. Can he dare to say this to the ppl who has lost their loved ones. This is sick politics.
All he wants is to be the prime minister of pakistan. Why doesnt he bring the change tomorrow, what is he waiting for, why doesnt he ask the ppl to come to the streets 2moro and finish this govt,y is he waiting for the next elections.
Imran Khan is a MUNAFIQ, time will come when his munafiqat will be seen by everybody
cheers,
Usman
This evil man should be punished. Even the thought of forgiving him is nausiating
From bottom of my heart i salute u Mr. AQ Khan.
&
prey for u to live longer & serve the suffring nation again.
even though what ever you did is more than enough for them!! the problm of this nation is “its memory is very weak”
they will start loving the one who have betrayd them many times,
they vote the same faces even knwing the reality behind it.
but on actual cant see the arms who work day & night saving this homeland, (their true janitor)
please forgiv this nation!!
love you lots
Share
شرمناک بہتان تراشی…سحر ہونے تک…ڈاکٹر عبدالقدیرخان
تقریباً 35 سال پیشتر جب ہم نے یورینیم کی اعلیٰ افزودگی میں کامیابی حاصل کرلی تھی اور 10 دسمبر 1984 کو میں نے مرحوم جنرل ضیاء کو جاکر تحریری طور پر یہ اہم اطلاع دیدی تھی کہ خدا کے فضل اور حکومت کی سرپرستی اور ہماری انتھک کوششوں سے ہم اس قابل ہوگئے ہیں کہ ہفتہ عشرہ میں ایٹمی دھماکہ کر سکتے ہیں تو بہت سے دعویدار پیدا ہوگئے اور میرے اوپر بہتان بازی اور الزام تراشی کی بارش ہونے لگی۔ باہر والے تو اس میں پیش پیش تھے ہی لیکن ماشاء اللہ چند پاکستانی بھی ان سے پیچھے نہ رہے اور بہت سے لوگوں نے تو تہذیب کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا۔ جب ایک سینئر اور اہم سیاست داں اور مذہبی عالم نے مجھ سے اس بارہ میں شکایت کی اور غصّہ کا اظہار کیا تو میں نے الحمدللہ کہہ کر دونوں ہاتھ اوپر اُٹھائے اور کہا اللہ پاک تیرا شکر گزار ہوں، گناہگار بندہ ہوں تیرا کتنا کرم ہے کہ تو نے میرا درجہ انسان کا ہی رکھا ہے کہ لوگ مجھے بُرا بھلا بھی کہتے ہیں اور تنقید بھی کرتے ہیں اور غیر مہذّب الفاظ بھی استعمال کرتے ہیں، مجھے نہ ہی فرشتہ اور نہ ہی وَلی اللہ سمجھتے ہیں۔ ان صاحب نے فوراً اوپر دیکھا اور کہا۔ اللہ پاک بیشک تو عظیم ہے ہر چیز پر قادر ہے، ہر چیز کو سمجھتا ہے اور سنتا ہے۔ تو نے اس شخص کو اس کردار کی وجہ سے ہی اتنے اہم کام کا وسیلہ بنا یا ہے۔ میں نے کہوٹہ پروجیکٹ کی تکمیل کے علاوہ آجتک کبھی خود کو اتنا اہم اور ناقابل تبدیل نہیں سمجھا اور جب بھی کسی نے برا بھلا کہا اور تنقید کی یا بہتان بازی کی تو اللہ رب العزّت کا شکرادا کیا کہ میری حیثیت ایک ادنیٰ انسان کی سمجھی جاتی ہے اور میں فرشتہ یا ولی اللہ تصور نہیں کیا جاتا۔
جہانتک میری جہالت یا صلاحیت کا تعلق ہے کہوٹہ کی کامیابی پر جناب غلام اسحق خان، جناب آغا شاہی، جنرل اسلم بیگ، جنرل عارف جیسے بااثر ، باخبر افسران کے بیانات ہی اس بارے میں کافی ہیں اور تاریخ خود اس کی بہترین منصِف ہے۔ میرے لئے یہ میری زندگی کا ایک اہم حصّہ تھا اور میں نے دیانت داری اور محنت سے اپنا فرض ادا کرنے کی پوری کوشش کی تھی۔ میرا ضمیر مطمئن ہے۔ آئیے پچھلے دنوں میں ایک تکلیف دہ اور نازیبا وقوع پذیر واقعہ کی جانب توجّہ مبذول کراتے ہیں۔
مشہور و قابلِ احترام احمد ندیم قاسمی# مرحوم کا ایک شعر ہے جو ممکن ہے کہ مجھ پر پوری طرح صادق نہ آتا ہو مگر قابل ملاحظہ ہے۔
عمر بھر سنگ زنی کرتے رہے ہیں احباب
یہ الگ بات کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ
لیکن سچ یہی ہے کہ جس طرح پھول برسانے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اسی طرح سنگ زنی کرنے والوں نے بھی خوب لہولہان کیا ہے۔ مجھے خود اپنا ہی ایک شعر یاد آرہا ہے۔
گزر تو خیر گئی ہے تری حیات قدیر#
ستم ظریف مگر کوفیوں میں گزری ہے
4 نومبر کو جنگ میں جناب ہارون الرشید صاحب کا کالم پڑھ کر تعجب اور افسوس تو بہت ہوا تھا لیکن میں نے پہلے بیان کردہ وجہ سے نظر انداز کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، بقول اَنجم رُومانی:۔
فقیہ شہر کی باتوں سے درگزر بہتر
بشر ہے اور غم آب و دانہ رکھتا ہے
اور جب ناجائز اور کم ظرفانہ وار کیا جاتا ہے تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور غالب# کا یہ شعر یاد آجاتا ہے۔
قسمت بُری سہی پہ طبیعت بُری نہیں
ہے شُکر کی جگہ، کہ شکایت نہیں مجھے
لیکن جس دن یہ کالم آیا اس روز لاتعداد دوستوں ، ہمدردوں، شناساؤں اور انجان لوگوں نے لاتعداد فون کئے، ایس ایم ایس کئے، ای میل کئے۔ میں جواب دیتے دیتے تھک گیا، مجھ سے کہیں زیادہ وہ غصّہ میں تھے اور جو الفاظ ہارون الرشید صاحب کے لئے استعمال کئے وہ تہذیب دہرانے کی اجازت نہیں دیتی۔ شام کو عزیز دوست اور دانشور صحافی مجیب الرحمن شامی صاحب کا فون آیا وہ اپنے ٹی وی شو کے لئے اس کالم کی وضاحت چاہتے تھے کہ کیا واقعی میں نے عمران خان کی جماعت میں شرکت کی درخواست کی تھی اور اس کو مسترد کردیا گیا تھا۔ میں نے عرض کیا خود سوچ سکتے ہیں کہ کیا یہ ممکن ہے یہ سب قابل شرم و نفرت دروغ گوئی ہے۔ میں نے حقائق بیان کردیے جو انھوں نے پروگرام میں سچ ثابت کردیے اور دوسرے دن اخبارات میں شائع ہوگئے۔ اگلے دن مشہور کالم نگار، دانشور اور مخلص دوست جناب عرفان صدیقی نے بڑی محنت کے ساتھ اپنے کالم میں مجھے نصیحت کی کہ میں سیاست کے بکھیڑوں میں نہ پڑوں کیوں کہ پورا پاکستان مجھ سے محبت کرتا ہے ،ان کی رائے اپنی جگہ ۔ میں اپنے طور پر اپنا قومی وسیاسی حق ادا کروں گامگر کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔ لیکن ہارون صاحب کے کالم نے تمام بہی خواہوں اور ہمدردوں کو پریشان کردیا۔ میرے لئے یہ بہت بڑا بہتان اور دروغ گوئی تھی کہ میں نے یعنی ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے عمران خان صاحب کی امارت میں شرکت کی بھیک مانگی تھی اور وہ مسترد کردی گئی تھی اور یہ کہ ہارون صاحب نے ”ازراہِ مہربانی و شفقت“ عمران خان کے دریافت کرنے پر میری سفارش کردی تھی اور عمران خان کے مشیروں نے مجھے ”نااہل“ قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔ ہارون صاحب نے بے چارے سیدھے سادے عوام کو آگاہ کردیا کہ مجھے قبول نہیں کیا گیا۔ مجھے غصّہ سے زیادہ ان کی ”عقل و فہم اور دانشمندی“ پر افسوس ہے کہ انھوں نے عوام کو اپنے بارے میں کیا تاثر دیا ہے۔ بقول ہارون صاحب وہ عمران خان کے اہم اور قریبی مشیر ہیں ، ان کے ہر کالم میں عمران خان کو مسیحا ثانی کے طور پر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کی آخری کتاب اور اللہ کے آخری رسول کا بھی ذکر ہوتا ہے لیکن شاید قرآن تعلیم کی روح سے نابلد ہیں کہ سورة حجرات (آیت 12 ) میں اللہ تعالیٰ فرمایا ہے کہ ”اے ایمان والو! بہت گمان سے بچا کرو، بے شک کچھ گمان گناہ کے زمرے میں آتے ہیں، سورة النساء (آیت 148 ) میں تو اللہ تعالیٰ نے یہاں تک تلقین کی ہے کہ کسی کی بُری بات بھی ظاہر نہ کیا کرو سوائے اس کے کہ تم پر ظلم ہوا ہواور سورة آل عمران آیت 61 میں اللہ تعالیٰ جھوٹوں پر لعنت بھیجتا ہے۔ بہتان بازی، الزام تراشی، غیبت، دروغ گوئی اور بدگمانی کے بارے میں رسول اکرم کے ارشادات سے غالباً ہارون الرشید بے بہرہ ہیں۔ یہاں مشہور مرحوم شاعر چراغ حسن حسرت کا مشہور شعرہے:۔
”غیروں سے کہا تم نے، غیروں سے سُنا تم نے
کچھ ہم سے کہا ہوتا، کچھ ہم سے سُنا ہوتا“
یہ وہی چراغ حسن حسرت ہیں، خلیفہ ہارون الرشید کے دربار کے اعلیٰ شاعر اَبو نواس جس نے ملکہ زبیدہ کی شان میں حالت نشہ میں کچھ واہیات بکی تھیں۔ جب ہارون الرشید خلیفہ نے دوسرے روز سرزنش کی تو فوراً بولا۔ ”کلام الّیل یمحوہ النّہار“۔ اس کا ترجمہ چراغ حسن حسرت نے یوں کیا تھا۔
رات کی بات کا مذکور ہی کیا
چھوڑئیے! رات گئی بات گئی
عجیب اتفاق ہے کہ دونوں واقعات میں مُماثلت ہے۔
اگر محترم ہارون الرشید صاحب اس خاکسار کو فون کرنے کی زحمت گوارا کرلیتے تو میں حقائق سے آگاہ کردیتا۔
عرفان صدیقی صاحب کے کالم کے بعد علی مسعود سیدکا کالم دیکھ کر طوفان کھڑا ہوگیا،لوگوں کوغلط فہمی ہوئی ،کیونکہ خود علی مسعود سے جب بھی ملاقات ہوئی ،اس نے کبھی دوسری پارٹی میں شامل ہونے کا مشورہ نہیں دیا،اس نے بھی ہمیشہ یہی کہا کہ اپنے چاہنے والے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کروں مگر ان کے کالم کے بعد پیغامات کی بوچھاڑ اور سوالات و جوابات سے مجبور ہوگیا کہ چند سطور لکھ کر قارئین کو حقائق سے آگاہ کردوں۔
جب لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج جناب اعجاز احمد چوہدری نے مجھ پر عائد تمام ناجائز پابندیاں ختم کردیں اور آزاد شہری قرار دیدیا تو لاتعداد ہمدرد اور دوست مجھے مبارکباد دینے آئے۔ جناب عمران خان، محترمہ ڈاکٹر شیریں مزاری اور پرانے گھریلو دوست ڈاکٹرعارف علوی مُبارکباد دینے آگئے۔ ہم نے چائے پی اور اُنھوں نے مجھ سے ان کا ساتھ دینے کو کہا، میں نے عرض کیا سیاست سے باہر رہ کر آپ جو مدد چاہیں گے اس کے لئے حاضر ہوں۔ عمران خان کی میں عزّت کرتا ہوں، اُنھوں نے ورلڈ کپ جیت کر ہمارا نام روشن کیا تھا اور اچھے کھلاڑی تھے۔ وہ کے آر ایل گراؤنڈ پر بھی آئے تھے۔ جب دوسری جماعتوں کے معزز سربراہوں نے رابطے قائم کئے تو ان عزیز دوستوں کی خدمت میں عرض کیا کہ میں سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہتا، آج پورا پاکستان بلا تفریق نسل و فرقہ مجھ سے دلی محبت کرتا ہے ، میری بے حد عزّت کرتا ہے۔ جس دن میں نے کسی سیاسی جماعت میں شرکت کی اس دن لوگ میرا شجرہ نسب بنا لائینگے اور میرے والدین کو ہندو بنانے کی پوری کوشش کرینگے۔ دوسرے دوستوں نے تو بات کو آگے نہیں بڑھایا مگر عمران خان کے ساتھیوں نے کوشش جاری رکھی ۔ میں نے کہا کہ میں ابھی دریا میں آزاد مچھلی یا آزاد پرندہ ہوں، آپ مجھے اَکواریم میں یا پنجرہ میں بند کرکے کمرے کے کونے میں رکھنا چاہتے ہیں یہ قبول نہیں ہے۔ (جاری ہے)
Jang 21 Nov 2011
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=574611
اس سلسلے میں محترم قاضی حسین، ناظم جمعیت ، سلیم سیف اللہ خان، چوہدری شجاعت اور دوسرے دوستوں نے تبادلہ خیال کیا۔ میرا سب کو ایک ہی جواب تھا کہ میں پندرہ، بیس فیصد عوام میں شامل ہوکر اسّی، پچاسی فیصد عوام کی محبت نہیں کھونا چاہتا۔ ابھی جوان، سینئر شہری، طلباء، طالبات، بچّے سب دل سے پیار و محبت کرتے ہیں۔ مجھے عمران خان کے قریبی ساتھی راشد خان کے کئی فون آئے اور میں نے ان کو کسی قسم کا غلط تاثر نہیں دیا۔ پھر عزیز، قدیم محترم دوست و مشہور صحافی غلام اکبر جو تحریک انصاف کے پولیٹیکل سیکرٹری ہیں تشریف لائے اور ان کے ساتھ شامل ہونے کی درخواست کی۔ میں نے وہی وجوہات بیان کرکے معذرت کی انہوں نے کہا کہ عمران خان خود آکرمجھ سے ملیں گے اور تحریک میں شرکت کی درخواست کریں گے۔ یہ جلسے سے چند دن پہلے کی بات ہے پھر ایک روز مخلص دوست ایئر فورس کے سابق افسر صہیب اپنے عزیز دوست اور پرانے ساتھی اےئر فورس کے افسر بخاری صاحب کے ساتھ چار بجے ملنے آئے اور کہا ساڑھے چار بجے عمران خان وغیرہ آرہے ہیں۔ ساڑھے چار بجے ان کو غالباً راشد خان کا فون آیا کہ پشاور کے جلسے میں خاصی تاخیر ہوگئی ہے دو گھنٹے تک آنا ہوگا۔ میں نے معذرت کرلی کہ میں اتنا وقت انتظار نہیں کرسکتا۔ اس دوران اور بعد میں دو تین دن تک معزز دوست سلمان غنی ، عمران خان کی آمد کے بارے میں دریافت کرتے رہے کہ وہ آئے یا نہیں، وہ آئے ہیں یا نہیں اور یہ کہ وہ آنے والے ہیں؟کب آئیں گے؟ میں نے عرض کیاکہ اگر وہ آئیں گے تو ان کو مطلع کردوں گا۔
لاہور کے جلسے کے بعد مجھے کسی نے لاہور سے فون کیا کہ جلسہ کیسا لگا میں نے کہا کہ جلسہ ٹھیک تھا مگر جلسوں سے انقلاب نہیں آتا۔ عمران خان کے پاس اچھی ٹیم نہیں ہے، انقلاب کیسے آئے گا، حقیقت بھی یہ تھی۔ یہ صاحب غالباً اخباری نمائندے تھے۔ انہوں نے یہ بات دوسرے روز اخبار میں شائع کردی اور مجھ سے کچھ دریافت کئے بغیر محترم ہارون الرشید نے میرے حسب نسب اور تعلیمی اور فنّی صلاحیتوں کو بہتان تراشی کا نشانہ بنا ڈالا حالانکہ دوسرے ہی دن برادرم غلام اکبر نے فون پر میرے تبصرے سے مکمل اتفاق کیا اور کہا کہ اسی وجہ سے وہ میری شرکت و رہنمائی کے لئے کوشاں ہیں،یہ ہوتا ہے صحیح طریقہ بات کرنے کا۔ میں نے تو بہت ہی مختصر تبصرہ کیا تھا۔ ہارون صاحب کو بدرعالم، غازی صلاح الدین،ثنا بچہ، ڈاکٹر فرخ سلیم اوردوسرے اخبارات میں متعدد تجزیہ نگاروں کے مجھ سے کہیں زیادہ سخت اور حقائق پر مبنی اسی قسم کے تبصروں کا مطالعہ کرنا چاہئے اور دیکھیں کہ زبان خلق کیا کہہ رہی ہے۔ میری دیانتدارانہ رائے تھی اور آج بھی وہی ہے۔ ہارون رشید نے یہ بھی فرمایا کہ اپنی ذات کے علاوہ مجھے کوئی دوسرا نظر نہیں آتا، میں دوسروں کے کام کی داد بھی خودلینا چاہتا ہوں۔ اگر یہ سچ ہے تو اللہ رب العزّت مجھے اس لعنت سے نجات دے،آمین۔ ہارون صاحب نے مجھے یہ بھی یاد دلایا کہ ہر شخص کا اپنا میدان ہوتا ہے اور اسے اپنے ہی میدان میں جوہر دکھانے چاہئیں۔ میں نے ہمیشہ اپنے ہی میدان میں طبع آزمائی کی ہے اور آئندہ بھی ہارون صاحب کی ”مفید“ ہدایت پر عمل کروں گا لیکن وہ خود بھی اس نصیحت پر عمل کریں اور میری تعلیمی و فنی صلاحیتوں کے بارے میں”ماہرانہ“ رائے سے گریز کریں۔ ہارون صاحب آپ نے یہ بھی فرمایا کہ میں ایک سے ایک بڑا خواب دیکھتا ہوں، جی ہاں آپ نے درست فرمایا نہ صرف میں نے بڑے خواب دیکھے بلکہ ان کو حقیقت میں تبدیل کرکے دکھایا ، عوام اور تاریخ اِس کے گواہ ہیں۔ دیکھیں آپ کا خواب حقیقت بنتا ہے کہ نہیں۔
جہاں تک لوگوں کا مجھ پر تنقید یا بہتان بازی کا تعلق ہے تو میں عرفی# کا یہ شعر اس بارے میں عرض کروں گا:۔
عرفی # تو میندیش زغوغائے رقیباں
آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=574955
—————
کیا مکافات عمل کا وقت آ پہنچا؟… ناتمام…ہارون الرشید
حرفِ آخر: ڈاکٹر عبدالقدیر خان اشتعال میں ہیں ۔ ان کی خدمات بجا لیکن وہ سچے ہوتے تو دس دن تک انتظار نہ کرتے۔ اسی روز تردید کرتے۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=574954
i dont know about fact that dr. khan had actually said about Imran khan criticism of other political parties and if he did under which circumstances, but i want to quote that from public of Pakistan that this tired nation really dont want to hear such criticism, but just explain what is your slogan in clear words that if people will have clear hope in you they will definitely vote you, your members should be from fair back ground and you should have slogan of islamic nation and law and enforcement of islam in the nation as this country was created on this slogan, every one says we will do this and that but no one says that we will do each and every thing according to islam it will be a complete slogan………and at the end please forgive Dr. Khan we should respect him as he made a nation nuclear power who is not able to make electricity and roads even minor things, it was all just due to him otherwise no one knew that there is a pakistani origin man to whom God has given such a knowledge.