Why Shahbaz Taseer was kidnapped? -by Watson Gill



شہباز تاثیر کے اغواہ کیا مقصد؟۔ کیا شہباز تاثیر کو اس لئے اغواہ کیا ہے کہ اس کے خاندان کو پریشرایئز کر کے قصاص لینے پر مجبور کیا جائے اور ممتاز قادری کو باعزت بری کرا لیا جائے۔

ممتاز قادری کی حمایت میں نکلنے والے جلسے جلوسوں کی خبریں روزانہ اخبارات کی زینت بن رہی ہیں, اور میں ان خبروں کو پڑھ کر وطن عزیز پاکستان کے مستقبل کے لئے فکر مند ہو جاتا ہوں ۔ سوچا کہ اپنی فکر کو دوستوں کے ساتھ شیئر کروں ، ایک درخواست ہے کہ میری اس تحریر کو تعصب کی عینک اُتار کر پڑھا جائے کیونکہ میں ایک مسیحی ہونے کے ساتھ ایک سچا پاکستانی ہوں جو کے سیسٹم سے تو ناراض ہو سکتا ہے لیکن اپنے وطن سے اسکی مٹی سے اس کے سبزازاروں سے، دریائوں سے پہاڑوں نیز اسکی ہر چیز سے پیار کرتا ہے۔

ویسے تو پاکستان میں پنپنے والی مزہبی انتہا پسندی 80 کی دہائ کے مقابلے میں ٌاج زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے لیکن ممتاز قادری کے واقعے کے بہد وہ بھرم ٹوٹ گیا کہ پاکستان کے حالات کبھی نہ کبھی ٹھیک ہو جایں گے ۔ مجھے یہ کہنے میں کوئ عار نہی اور نہ ہی مجھے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے۔ کہ پاکستان کو نہ تو امریکہ سے کوئ خطرہ ہے نہ ہی انڈیا یا اسرایئل، پاکستان کو اگر خطرہ ہے تو صرف مزہبی انتہا پسندی سے ہے۔ مسیحیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو اگر ٌاپ تھوڑی دیر کے لئے ایک طرف رکھیں اور ان مزہبی انتہا پسند جماعتوں کے حوالے سے پاکستان کے داخلی اور خارجی امور کا بغور جائزہ لیں تو ٌاپ کو سمجھ میں ٌا جائے گا کہ امریکہ، انڈیا یا اسرایئل کو پاکستان کو برباد کرنے کے لئے اپنا وقت اور پیسہ برباد کرنے کی ضرورت نہی۔

یہ جماعتیں اسامہ بن لادن کے قتل پر احتجاج کرتی ہیں مگر پاکستان میں روزانہ کسی نہ کسی بچی کی بے حرمتی یا قتل پر خاموش رہتی ہیں اقتدار کے لئے احتجاج کرتےہیں مگر بھوک اور مفلسی کے باعث خودکُشی کرنے والوں کے لئے ان کے پاس کچھ نہیں۔ معصوم 5 سالہ بچی کے ساتھ ہونے والی درندگی پر ان کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے ، مگر یہ ٌافیہ صدیقی کے لئے امریکہ سے ٹکرانے کے لئے تیار رہتے ہیں ۔ کوئ مجھے بتائے گا کہ ہمارے معاشرتی بگآڑ کا زمہ دار کون ہے ۔ نفرت امریکہ کے خلاف تو سمجھ میں ٌاتی ہے مگر ٌاپس میں نفرت کی مقدار کی زیادتی جتنی پکستان میں ہے دنیا میں کہیں نیہی ہے۔

یہاں باپ اپنی بیٹی کو قتل کر کہ مسکراتا ہے۔ بھائ کا بہنوں کو قتل کرنا جیسے روز کی بات ہو گئ ہے ۔ عورتوں کی بےحرمتی اور ان پر ظلم کبھی چولہا پھٹنے سے کبھی تیزاب سے ان کی ہلاکت پکستان میں جیسے عام بات ہو ۔بلوچستان میں پنجابیوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ تو کراچی میں مہاجر، پٹھان اور بلوچ ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہیں پنجاب میں پنجابی طالبان تیار ہو ریہے ہیں تو خیبر پختون خواہ براٴراست انتہا پسندوں کی زد میں ہے۔ پاکستان میں عجیب انتشار ہے۔ محبت یگانگت عاجزی قوت برداشت جیسے غائب ہو گئ ہو ۔

ہماری مزہبی جماعتیں ان حالات میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتیں ہیں۔ لیکن نہی ۔ دانشور ،مفکر، جرنلسٹ اور سیول سوسایٹی بھی اپنی اپنی نسانی، صوبائ، علاقائ سوچ کو پروان چڑھانے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں مصروف رہتے ہیں ۔

ٌاج ہی پاکستان کے سب سے بڑے اخبار کے ایک نام نہاد جرنلسٹ نے اپنے ایک کالم میں جنون اور عقل پر دلائل دیتے ہوئے جنون کو قابل رشک بتا رہے تھے ۔

ممتاز قادری نے جسے قتل کیا اس نے کبھی بھی رسول کی شان میں گستاخی نہی کی۔ اور یہ بات نہ صرف مزہبی جماعتیں جانتی ہیں بلکہ سیاسی جماعتیں بھی جانتی ہیں۔ اس کے بارے میں قران کیا فرماتا ہے،

[49:7] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تمہارے پاس اگر کوئی بدکردار کوئی خبر لائے تو (اس کی) چھان بین کرلیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم جہالت سے کسی قوم کو نقصان پہنچا بیٹھو پھر تمہیں اپنے کئے پر پشیمان ہونا پڑے)

سوال ممتاز قادری کا نہی بلکہ پاکستان کی عزت اور بقا کا ہے اگرممتاز قادری کےکیس پر اسی طرح دباوٴ رہا تو کوئ جج اس سزا نہی سنا سکے گا ۔ بلکہ سیِد پرویز علئ شاہ کو سزا سنانے کی قیمت چکُانی پڑے گی۔ جو شخص کسی بے گناہ کو بھرے مجمے میں قتل کرتا ہے اور اس پر فخر کرتا ہے اس کا اقرار کرتا ہے ایسے شخص کی ٌازادی سے پاکستان کے سماجی اور معاشرتی حالات بری طرح متاثر ہونگے۔ کوئ بھی کسی بھی فرقے، مزہب، قوم کے کسی بھی شخص کو قتل کرنے کا لائسنس مل جائے گا ۔

خدا پاکستان کی حفاظت کریں ۔

Source: Global Christian Voice

Comments

comments

Latest Comments
  1. zia bugvi
    -
  2. Youngster
    -
  3. Youngster but not stupid
    -