Win or Defeat: The Post-Semi “Match is fixed” – by Danial Lakhnavi
میچ کا منظر بمعہ میچ ہارنے کے بعد کیا ہوگا؟؟
کمرشل میڈیا بالخصوص ٹی وی چینلز کی باہمی مسابقت اور پاکستان کے قومی مزاج کے عکاس تاریخ دان نسیم حجازی کی تاریخی رومانویت سے مستعار ٹرمینالوجیز شاہین، سورما، معرکہ وغیرہ سے بھرپورایمان افروز رپورٹنگ اور سرحد کے اس پاربھی مہابھارت کا ماحول ہے،اسی کے بیچ یہ خبر غنیمت ہے کہ پاکستان اور انڈیا جو کھیل کے میدان میں سیاست اور سیاسی اداروں میں کھیل کھیلتے ہیں آج انہوں نے کرکٹ کے میدان سے ہی بات سے بات چلنے اور رسم وراہ کے بڑھنے کی راہ نکال لی ہے.
ادھر وزیرداخلہ رحمان ملک جو شاید ملامتیہ مسلک سے وابستہ بقول غالب “گالیاں کھا کے بے مزہ” نہ ہونے کی روایت پر قا ئم ہیں، نے ہمیشہ کی طرح غلط سمے پر بیان داغ کر میچ سے قبل کے بندہے ہوئے سماں میں رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کو شش کر کے ان حالات میں بھی اپنی پارٹی کی مذمت کا پہلو نکلوالیا.
اب بھلے رحمان ملک کچھ کہیں یا گیلانی گیلری میں بیٹھے ہوئے مذاکرات کریں، لیکن یہ بات تو طے ہے کہ میچ کا نتیجہ جوبھی ہو اور میچ کا نتیجہ فکس ہونہ ہو ، میچ کے بعد کا سینیریو ضرور فکس ہے
اگر پاکستان میچ جیت جاتا ھے جو کہ ہماری بھی دلی آرزو اور تمنا ہے، تو سیلبریشنز کا میلہ بھی کوئی اور لوٹ لے گا کہ شاہین پیپلز پارٹی کی صفوں میں کم ہی ہیں، اور جیت کا سہرا کرکٹ ٹیم کے بعد عمران خان کی پروپھیٹک کمنٹری کے باعث ان ہی کے سر ہی بندھے گا، اور عمران خان پھریہی بولیں گے کہ رحمان ملک تو سلطان راہی کی طرح ڈائیلاگ ہی مارتا رہے گا.اور عمران خان کے انقلابیوں کو مورل بوسٹ مل جائے گا.
اور اگر خدانخواستہ پاکستان ہار گیا تو عمران خان اور ان کےساتھی منور جسن کی آگ اگلتی زبان اور عمران خان کے دھوپ میں پگلتے انقلابی دنیا ہلادیں گے.
ویسے پاکستانی ایس ایم ایس فیکٹری جس کے پروسیسنگ پلانٹ تو لاہور اور کراچی میں ہیں مگر را میٹیریل پختونخواہ اور سندھ سے آتاہے، اس میں جنگوازم سے لبریز میسجز کی سیریز جاری رکھنے کے ساتھ دبی دبی سرگوشیوں میں یہ بات سر کو لیٹ ہورہی ہے کہ اگر میچ ہم جیت گئے تو حضرت اقبال کے بقول
فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی
اور اگر ہار گیا تو ایمان فروشی کی داستانوں میں اک نئے باب کا اضافہ ہوگا.اور میر جعفروں اور میر صادقوں کے مترادفات کھڑے کردیئے جائیں گے. ویسے پیپسی کولا کہ سرحد کے اس پار اور اس پار متضاد اشتہارات دیکھ کے اس بات پہ تعجب ہے کہ کیا ایک ہی فارمولے کے کاربونیٹڈ مکسچر کے اثرات بھی پارٹیشن نیوراسس کے طابع ہیں؟
بھر حال کیا کہیں البتہ جن دوستوں کا خیال ہے کہ اگر پاکستان ہارا تو اس کا مطلب یہی ہے کہ خدانخواستہ یہ میچ فکس ہوگا اور گیلانی صاحب ڈیل ڈن کرنے گئے ہیں، تو میں عرض کردوں کہ ایسے تمام سفارتی روابط جس میں کچھ نقد ہاتھ آنے کا آسرا ہو سیاستدانوں کے ہاتھ کرانا ہماری قومی روایت کے منافی ہے
Comments
Latest Comments
Bhai jo bhee hoga PPP ka band bajaya jaye ga. Rehman Malik kay putlay jalaye jayen gay aur yeh bhee khabar aye gee kay Raymond Davis walay 20 crore to chalay gaye, lekin Sadar Zardari ko jo 20 crore alag milay thay woh unhon nay India par lagwa kar match fix karaya!! In bey ghairaton ka koi saani nahee
Hane Warne predicted Pakistan will lose by 8 runs………Lets see if it is true????????
Ju acha huwa Allah nai kiya , ju bura huwa Zardari nai !!!
Great work Danial!!!!!!!!!