Headlines in reign of Taliban – by Zalaan

اگر پاکستان میں طالبان اسی طرح طاقتور ہوتے رہے اور میڈیا اور مذہبی جماعتیں طالبانوں اور دہشتگردوں کو اسی طرح ہیرو بناتی رہیں ،حکومت اسی طرح مذہبی دشتگردوں سے سامنے گھٹنے ٹیکتی رہی تو وہ دن دور نہیں کے پاکستان کی حالت یہ ہو سکتی ہے (الله نہ کرے ) -اور ہمارے اخبارات کی تازہ ترین خبریں یہ ہونگی

تازہ ترین خبریں

امیر المومنین ملا عمر کا قوم سے خطاب ،جہاد جاری رکھنے کا اعلان

گوجرانوالہ میں ایک عاشق رسول نے اپنے پورے خاندان کو توھین رسالت کرنے پر قتل کر دیا ،طالبان کی طرف سے دس لاکھ کا انعام ،لوگوں نے قتل کرنے والے عاشق رسول مجید خان پر بھولوں کی بتیاں نچھاور کیں۔

پاکستان کی مفلوج قومی اسمبلی نے نا معلوم مقام پر اپنا اجلاس کیا اور کہا کے ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اور طالبان سے مذاکرات کے لیَے تیار ہیں ،اجلاس میں طالبان کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ممبران کی فاتحہ خانی کی گئی ،قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں صرف پانچ ممبران نے شرکت کی اور مقام کا پتا نہیں چل سکا

پاکستان میں غذا ،بجلی اور پانی کا شدید بحران دو کروڑ افغانستان اور بھارت کی سرحد پر اقوام متحدہ کے کیمپ میں پڑے ہیں ،اقوام متحدہ کی پوری دنیا سے امداد کی اپیل

پاکستان کے اسلام پسند فوجی اور جرنیل   حمید گل کی قیادت میں طالبان سے جا ملے ،بھارت ،ایران ،امریکا اور اسرائیل سے جہاد کا اعلان ،حمید گل کی امیر المومنین ملا عمر سے ملاقات

تمام مزارات کو ایک ہفتے کے اندر اندر مسمار کر دیا جائے گا (طالبان کمانڈر گل چٹان )

سنی تحریک اور بریلوی مکتبہ فکر کے علما نے طالبان کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ،اب وہ طالبان پر خود  کش حملے کریں گے

یہ سب امریکا کروا رہا ہے (منور حسن )

ملک بھر میں قائم دیوبند مدارس  میں شرعی عدالتیں قائم ہو گئیں ،اب  صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر فوری انصاف ،صرف چھہ مہینے میں ایک ہزار افراد کو سنگسار کیا جا چکا ہے جبکہ پندرہ ہزار افراد کو سرے عام کوڑے اور پانچ ہزار افراد کے ہاتھ کاٹے جا چکے ہیں

ملک میں جاری بحران سے مرنے والوں کی تعدار ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی،غذا کی کمی اور بیماریوں سے ہزاروں کی جانوں  کو خطرہ

تمام مذہی جماعتوں اور علما نے کہا ہے کہ یہ سب بحران کی ذمدار حکومت اور امریکا ہے ،تحریک طالبان ایک پر امن تحریک ہے

یہ سب بلیک واٹر کروا رہا ہے (قاضی حسین ،عمران خان )

ملک کے مختلف حصوں میں مختلف گروپوں میں شدید لڑائی جاری

آج ملک میں دس خود کش دھماکے پانچ سو افراد ہلا ک ،خود کش دہماکوں کی تعداد دو ہزار تک پہنچ گئی

طالبان کی عمران خان کو اسلامی کھیلوں کی وزارت دینے پر غور بشرط یہ کہ وہ شرعی داڑی رکھیں اور اپنے آپ کو شرعی عدالت میں پیش کریں

تمام ممالک نے اپنے سفیر پاکستان سے بلا لیے ،تمام پروازوں پر پابندی ،بڑوسی ممالک نے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا

ملک میں ہونے والی اس بدامنی کی ذمدار حکومت اور امریکہ ہے جب تک دنیا سے  امریکا اور مغرب کا خاتمہ نہیں ہو جاتا پاکستان میں امن نہیں ہو سکتا (مفتی رفیع عثمانی

افغانستان سے عرب مجاہدین کی پاکستان آمد ،شاندار استقبال

پاکستانی فوج صرف چھاونیوں تک محدود رہ گئی

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پر طالبان کا قبضہ جماعت اسلامی کی قیادت نے حکمت یار کی طرح ایران میں پناہ لے لی .منور حسن کا کہنا ہے کہ ہم اور طالبان ایک ہی ہیں

قاضی حسین امریکا فرار ،اس پوری صورت حال کی ذمدار امیرکا ہے

طالبان کے مرکز لال مسجد میں ملا عمر کی قیادت میں اجلاس جاری ،تمام داخلی امور پر فیصلے وفاق المدارس کرے گی جس کی قیادت مفتی رفیع عثمانی کریں گے ،حمید گل کو داڑھی رکھنے کا  حکم ،حمید گل کو  طالبان کا سپاہ سالار اعلیٰ بنا دیا گیا

حمید گل نے پاکستانی فوجیوں سے اپیل کی ہے کے وہ اسلام کے سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیں اور طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیں

ملک میں صرف فقہ حنفی دیوبندی ہوگا ،اھلحدیث جماعتوں کے احتجاج  کرنے پر  طالبان نے دس افراد قتل کر دیے

ملا عمر کی آنکھ کا آپریشن ،ریمنڈ ڈیوس کی آنکھ نکل کر ملا عمر کو لگا دی گئی

اسامہ بن لادن نے اپنی روپوشی ختم کر دی اور مرید کے میں بڑے جلسے سے خطاب ،ایک بار پھر ٩ /١١ کی ذمداری قبول کی اور امریکا اور یورپ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

ملک کی بیشتر مذہبی قیادت رو پوش ، طالبان کی مذمت کرنے سے انکار ، عوام سخت مشکلات کا شکار
حکومت اور فوج ناکام ہو گئی اب طالبان ہی ہمارا سہاراہیں (عوام کی رائے )

ناٹو کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری ، منور حسن کی مذمت  ،منور حسن کا ایران سے بیان جہاں وہ پناہ لیے ہوئے ہیں

اگر فوج ،حکومت اور امریکا طالبان سے مذاکرات کرے اور لڑائی بند کردے تو طالبان امن قائم کر دیں گے .طالبان کا بیان

طالبان پاکستان کا ایران اور بھارت سے باقاعدہ جہاد کا اعلان اگلے ہفتے ہوگا

پاکستان کو اس حال میں پہونچانے والے سیکولر حکمران اور امریکا ہے ،فرید پراچہ کی دبئی سے کیپیٹل ٹاک میں گفتگو

ملک کو جماعت اسلامی ہی اس بحران سے نکال سکتی ہے (منور حسن -ایران )

پاکستان میں رہنے والے ہندوؤں اور عیسائیوں کی عالمی برادری سے اپیل ،بھارت ،اسرئیل اور اٹلی کا غیر مسلموں کو پناہ دینے پر غور

امام کعبہ کا پاکستان میں لڑائی بند کرنے کا مطالبہ

ملک کی سیاسی قیادت روپوش .درجنوں سیاسی کارکن ہلاک ، طالبان نے شہر میں لاشیں لٹکادیں

عمران خان کی ناٹو کے جہاز پر لندن روانگی ،ملک کو اس حالت میں پہنچنے والے پچھلے حکمران ہیں .حکومت امریکی مداخلت بند کروائے اور طالبان سے مذاکرات کرے

Comments

comments

Latest Comments
  1. Farrukh
    -
  2. Amjad Cheema
    -
  3. Zalaan
    -