In defense of Shah Mahmood Qureshi – by Javed Fazal
Related article: Shah Mahmood Qureshi: Jang Group’s new found hero – by M Usama Kabbir
I am not very happy with the recent reshuffling in the cabinet by the Prime Minister. Not because it is a bad move, but because it is a senseless move. First and foremost, it is a decision which has been taken on populist pressure rather than caused by necessity. The media, tonga parties and rejected parties made a lot of noise and orchestrated the change, which was always needed but not on the basis of populist chants. The change in cabinet has created a certain rift in the PPP, and this rift is not by accident but by design. Let’s analyze how it was by design:
- There were some ministers against whom there was always noise. We all know who they are: Makhdoom Amin Fahim (because of the recent corruption cases in NICL, TCP etc), Rehman Malik, Babar Awan and Khursheed Shah to be very specific. They have been retained
- There were some ministers who were in the firing line for a long time and they have been removed. Simply stated it was Raja Pervez Ashraf.
- There were some ministers who were kind of balanced and decent in the way they were operating. They were Qamar Zaman Kaira, Nazar Gondal and Shah Mehmood Qureshi
- And finally there are some who got their lottery: an unruly Firdous Ashiq Awan, Hina Rabbani Khar and Makhdoom Shahabuddin.
I want to write specifically about Shah Mahmood Qureshi. SMQ is a very balanced political leader who has roots in his constituency. He has been elected regularly since 1988 (barring 1997) and was a pivotal Nazim of Multan during the 2001-2002 period. His presence was important in the recovery of the party from Southern Punjab in the 2002 elections and subsequently his role as President PPP Punjab paid dividends in the 2008 elections. He was urbane and suave and till now there was no allegation of corruption against him. He was a charming person who could have been a face of Pakistan. Well spoken and very presentable. The only blots I can see on him are his traditional roots into the military establishment (his father was Governor Punjab during Zia’s rule) and going soft on military during his three years as FM.
Some charges that make sense include:
- His going hawkish when SM Krishna visited Pakistan in July 2010. His statement of “Krishna was on the phone during talks i.e. seeking guidance from New Delhi”, was termed as a wrecker of talks
- As the President visited UK and France during early August 2010, there was a populist move that talked about the visit in a bad light while the country was ravaged by floods. SMQ as FM didn’t visit along with the President and did not issue any statement in support of the President.
- And then off course, the recent Raymond Davis issue brought to light an ugly face of not standing with your own party’s government. By staying quiet and prolonging the matter to current 18 days, the naysayers got much more credence to their assertions that Raymond Davis is not a diplomat and hence not immune to criminal prosecution.
Off course, some may expanded the differences between the PPP and Shah Mehmood Qureshi but being a political government which has become mature because of all the difficulties faced, the matter should have been resolved in a better and amicable manner. Just like Gen. Kayani is extended to stay till 2013 while the CJ is assured of his stay as the proverbial pain in the back till 2013, then SMQ who happens to be a politician and was holding a critical slot as Foreign Minister, he could have continued till the government was there. Instead of getting rid of more tainted people like Babar Awan who has negated all possible moves for the repeal of blasphemy law, or Rehman Malik who has been supporting a certain political party in Karachi or those ministers who’s time has been plagued with corruption charges, the PPP has chosen to get rid of a person who could have been considered a lesser evil (I say this because all PPP walas and Jiyalas are evil no. 1).
I personally feel that it is a management failure on part of the PPP and it will only give more support to those who have finding one reason or the other to taint the party and get rid of the current government.
Shah Mehmood Qureshi could have brought his ego down a little while the PPP top team could have been more considerate. In essence, the PPP has lost a very positive and accomplished leader who had a clean background.
Please do not conisder me an anti-ppp person. I am regular voter for the party. In the current dark scenario that is being painted, the party supporter is getting affected. Shah Mehmood may have been the evilest person, but at least he was a soft face of Pakistan. It is also possible that PM may have orchestrated his removal as now the PM is facing all accusations and everything is leading to his house. Maybe he ensured that he continues as PM and at the same time clip the wings of a contender.
I agree with the author, this could have been better managed.
@qamar,i second ur opinion.this could have been better managed. ppp supporters in punjab dont like PM Gilani .nodoubt,he has tarnished his image.he and his son r accused in all corruption scandals facing the govt.right now.he should be removed and replaced by someone else.otherwise,ppp may lose southern punjab vote bank in the next elections.
بڑھتے ہوئے زرداری قریشی اختلاف
صدر زرداری نے شاہ محمود کو وزارتِ خارجہ دینے کے بجائے وزارت پانی و بجلی دینے کی پیشکش کی تھی
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اپنی جماعت حکمران پیپلز پارٹی کی قیادت سے اختلافات بڑھ رہے ہیں اور نئی کابینہ کے کئی وزراء انہیں ’فاروق لغاری‘ ثابت کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی اور صدر آصف علی زرداری کے درمیاں اختلافات پہلی بار میڈیا کو بھنک اس وقت پڑی جب گزشتہ جمعہ کو نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں تاخیر سے شروع ہوئی۔
پروگرام کے مطابق تئیس وزراء کو حلف دینے کے لیے کرسیاں لگائی گئیں اور حلف برداری کی تقریب مقررہ وقت سے پچیس منٹ تاخیر سے شروع ہوئی۔ جس کی وجہ شاہ محمود قریشی کا عین وقت پر حلف لینے سے معذرت کرلینا بتائی گئی۔
صدر آصف علی زرداری نے وزارت خارجہ شاہ محمود کو دینے کے بجائے انہیں وزارت پانی و بجلی کا محکمہ دینے کی پیشکش کی جو شاہ محمود قریشی نے ٹھکرادی۔ بعد میں شاہ محمود قریشی سے منسوب یہ بیان سامنے آیا کہ انہیں لاہور میں دو پاکستانی شہریوں کو قتل کرنے والے امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ کی تصدیق میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے صدر زرداری وزیر خارجہ بنانا نہیں چاہتے۔
جس کے جواب میں وزیر اطلاعات ڈاکٹر عاشق فردوس اعوان، وزیر قانون بابر اعوان، سابق وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف اور بعض دیگر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات آئے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں پرویز مشرف کے عدالت کی جانب سے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے پر شاہ محمود قریشی نے کابینہ میں شمولیت نہیں کی۔
وزیر قانون بابر اعوان، سابق وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف اور بعض دیگر رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو ’فاروق لغاری‘ قرار دیا
انہوں نے شاہ محمود قریشی کو ’فاروق لغاری‘ قرار دیا اور انہیں یاد دلایا کہ وہ ان کا حشر یاد رکھیں۔ مرحوم سردار فاروق لغاری کو بینظیر بھٹو نے صدرِ پاکستان بنایا اور انہوں نے بعد میں اختلافات کی وجہ سے اپنی ہی جماعت پیپلز پارٹی کی حکومت کو بدعنوانی اور نا اہلی کے الزمات میں برطرف کرتے ہوئے انیس سو چھیانوے میں اسمبلی توڑ دی۔
بعد میں فاروق لغاری پرویز مشرف کی بنائی ہوئی مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوئے اور سنہ دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں بمشکل رکن قومی اسمبلی منتخب ہوسکے۔ جب وہ فوت ہوئے تو ان کے جنازہ نماز میں کوئی نمایاں سیاسی لیڈر شریک نہیں ہوئے۔
شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ سے اس وقت ہٹایا گیا ہے جب بھارت نے پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن دوسری طرف امریکہ سے ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری کے معاملے پر تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ تاحال کسی کو وفاقی وزیر خارجہ نہیں بنایا گیا مگر امور چلانے کے لیے حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔
پیر کو شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے جب ان کا موقف جاننا چاہا تو انہوں نے کہا کہ ’ابھی میرے پاس مہمان بیٹھے ہیں اور میں بات نہیں کرسکتا۔۔ آپ بعد میں فبن کیجئے گا‘۔ لیکن بعد میں جب ان سے رابطہ کیا گیا تو کوئی جواب نہیں ملا۔
پیپلز پارٹی کے ایک سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ بہت سارے معاملات میں شاہ محمود قریشی ’ایوان صدر کی رائے پر آبپارہ والوں کی رائے کو ترجیح دیتے تھے‘۔ حکمران پیپلز پارٹی کے موجودہ وزراء سمیت کئی سرکردہ شخصیات یہ سمجہتی ہیں کہ شاہ محمود قریشی بھی پیپلز پارٹی چھوڑنے کے بعد غلام مصطفیٰ کھر، ممتاز بھٹو، حفیظ پیرزادہ، فاروق لغاری کی طرح سیاسی تنہائی کا شکار ہوجائیں گے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/02/110214_shah_mahmood_analysis_si.shtml
It isn’t good that this became so public. Though SMQ is a prominent figure in party, he was becoming quite unattainable. Especially as FM, he was becoming quite hawkish. One could understand if he was doing this to keep appearances, another thing if he actually me. That said, his removal was very very messy. It could have been done better by more communication
President seems to lack the ability of one on ones that SMBB used to apply. During her Premiership no one safe during reshuffles and people exiting were well aware why they were being removed. She always advised them of it.
Zardari seems to apply sit in the corner & think of what you have done technique. This may work with certain people, but not with all.
Well MBB was a queen and no one dare say a word in front of her. Zardari on the other hand allows all to speak and say what not. Though Zardari is the leader, it seems some elements in the second tier leadership want to ensure that in a minus zardari sceanrio they are the chosen ones being right there at the right time.
Bad management overall.
Raymond Davis, Shah Mehmood Qureshi & Kerry Lugar Bill (Part – 1) http://www.youtube.com/watch?v=57J6bS2Fo_w
Raymond Davis, Shah Mehmood Qureshi & Kerry Lugar Bill (Part – 2) http://www.youtube.com/watch?v=nImqegZonEI
Raymond Davis, Shah Mehmood Qureshi & Kerry Lugar Bill (Part – 3) http://www.youtube.com/watch?v=BLZ9JdSiQ80
Raymond Davis, Shah Mehmood Qureshi & Kerry Lugar Bill (Part – 4) http://www.youtube.com/watch?v=rhUl_4EMaSE
Raymond Davis, Shah Mehmood Qureshi & Kerry Lugar Bill (Part – 5) http://www.youtube.com/watch?v=IrZxkOpzihg
Raymond Davis, Shah Mehmood Qureshi & Kerry Lugar Bill (Part – 6) http://www.youtube.com/watch?v=Eq5vrnplQPY
Raymond Davis, Shah Mehmood Qureshi & Kerry Lugar Bill (Part – 7) http://www.youtube.com/watch?v=-KzSgqy2ogQ
it would have been better on the part of SMQ not 2 issue a statement on Davis case after his exclusion 4m the cabinet. mr.zardari has da prerogative 2 replace him as the FM.afterall, its the party leadership that nominated him our FM in the first place. this issue could have been handled in a better way. i think ppp seriously needs a strong and vibrant media cell 2 defend its leadership and party policies.moreover, party seems 2 lack discipline.it needs 2 be organised on urgent basis 4 the next elections
Present govt of Pakistan & all politician including opposition leders or very bold in the matter of shamed activities. one is protecting americans and other’s one is trying to protect his own ill leagel brother or sons. they are not carying their own or nation dignity. they required money to buy his lexuries suits, cars & buildings, pay the money and do what every u like only to paki leaders. if anyone from the leaders govt or opposition prove it wrong.
what president is doing ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, dont say am doing good for pakistan.
what primeminister is doing and who is his son that’s buying lexuries items.
am requesting to fozia wahab what is raymond davious to u when and where u met him 1st time. you are protecting him strongly. you can protect but nation can’t because he is a killer. he killed three pakistani persons. he is ambessidor he has ammonity to kill pakistani people. if u are going to release him and other people have the lesson of do same activites because they have the ammunity even to flert with foziz wahab.
Mr. Zerdahari and Ghalani take care of this matter if u handover Raymound Davious to american keep in your mind the nation will handover to putchers @ they will remove your skinns and sews………………………………………………………….
shame shame shame.
Share
معاملہ کچھ اور ہے..سویرے سویرے…نذیر ناجی
وزیرخارجہ کی علیحدگی کے بعد‘ سیکرٹری خارجہ جناب سلمان بشیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”اگر میں کوئی غیراخلاقی کام کروں گا‘ تو میں امیونٹی نہیں مانگوں گا۔“ کل 14 فروری کو انہوں نے امریکی سفیر سے کہا کہ ”ریمنڈ کا معاملہ عدالت میں ہے اور پاکستان عدالت کا فیصلہ آنے تک ریمنڈ کے حوالے سے کوئی دباؤ قبول نہیں کرے گا۔“ انہوں نے یہ کہہ کر امریکی سفیر کیمرون منٹر کا احتجاج مسترد کر دیا۔ اگر سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ موقف تسلیم کر لیا جائے کہ وہ ریمنڈ کی سفارتی حیثیت تسلیم کرنے کے حق میں نہیں تھے‘ اس لئے انہیں وزارت خارجہ سے ہٹایا گیا‘ توسلمان بشیر کا تبادلہ بھی ابھی تک کسی دوسری وزارت میں کیا جا چکا ہوتا کیونکہ انہوں نے بھی ریمنڈ کے لئے سفارتی امیونٹی کا امریکی موقف مسترد کرتے ہوئے‘ عدالتی کارروائی کے حق میں رائے دی اور وہ چونکہ سرکاری ترجمان کی حیثیت رکھتے ہیں‘ اس لئے حکومت کا موقف بیان کرتے ہیں۔ اگر حکومت کا موقف وہی ہے‘ جو سلمان بشیر نے بیان کیا‘ توشاہ محمود قریشی دوبارہ وزارت نہ ملنے کی جو وجہ بتا رہے ہیں‘ وہ درست ثابت نہیں ہوتی۔ کیونکہ حکومت نے جو پالیسی اختیار کی‘ اس میں تو شاہ محمود قریشی کے موقف کی تردید نظرنہیں آتی۔ دوسری بات یہ کہی جارہی ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اگر اختلاف تھا‘ تو استعفیٰ دے کر عوام کے سامنے آتے اور اپنا وہی موقف بیان کرتے‘ جو وہ نکالے جانے پر کر رہے ہیں۔ ٹی وی پر ایک مبصر نے وزارت نہ ملنے کے بعد بیان کے جواز میں کہا کہ” وہ ڈسپلن کے پابند تھے‘ اب وزارت میں نہیں ہیں تو انہوں نے اپنا موقف بیان کر دیا۔“ اس دلیل میں یقینا وزن ہوتا‘ اگر انہوں نے استعفیٰ دینے کے بعد یہ بات کہی ہوتی۔ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔ وزارت خارجہ نہ ملنے پر احتجاجاً دوسری وزارت نہیں لی۔ اس کا اعتراف بھی وہ متعدد بار یہ کہتے ہوئے کر چکے ہیں کہ ”میرا قصور بتایا جائے؟“ گویا وہ تو اب بھی وزارت لینے کو تیار تھے۔ اگر وزارت خارجہ مل جاتی‘ تو وہ اسی تنخواہ پر کام کرتے۔ الیکشن کمیشن کے ایک سابق عہدیدار کنور دلشاد نے حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ ”مستعفی وزیرخارجہ کا رویہ 1966ء کی تاشقند کانفرنس کے وقت ذوالفقار علی بھٹو سے بہت زیادہ مماثلت رکھتا ہے۔ اگر انہیں دوبارہ وزارت دے کر ان کی کردار کشی بند نہ کی گئی‘ تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔“اس بیوروکریٹک ارشاد عالیہ کے علاوہ دیگر کئی مبصرین بھی شاہ محمود قریشی میں سے بھٹو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کا فوری جواب تو یہ ہے کہ وہ ناہید خان یا صفدر عباسی تو بن سکتے ہیں‘ بھٹو بننے کے لئے جو کچھ درکار ہے‘ وہ ان کے پاس نہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ انہیں 1966ء کے حالات دستیاب نہیں۔ دوسرے حکومت نے ایوب خان کی طرح دشمن کے سامنے جھک جانے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔ جبکہ فیلڈ مارشل نے تو معاہدہ تاشقند پر دستخط کر دیئے تھے‘ جس کے نتیجے میں پاکستان تنازعہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں زیربحث لانے سے محروم ہو گیا۔ بھٹو نے ایک ایسے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا تھا‘ جو دنیا کے سامنے تھا اور جس کی دستاویز ریکارڈ کا حصہ بن چکی تھی۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ بھٹو نے غلط بیانی کی ہے۔ دوسرے یہ کہ انہوں نے وزارت کے اندر رہتے ہوئے بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کئے بغیر‘ معاہدے سے اپنے اختلاف کا اظہار کر دیا تھا‘ وہ اس طرح کہ انہوں نے معاہدے کی تقریبات میں نہایت بے دلی اور بے رخی سے حصہ لیااور دنیا بھر سے تاشقند آئے ہوئے اخبارنویسوں نے جب ان کی رائے مانگی‘ تو وہ کبھی خاموش رہے‘ کبھی طنزیہ مسکراہٹ میں جواب دیا اور کبھی نو کمنٹس کہا۔ اس پر پاکستان ہی نہیں کم و بیش دنیا کے ہر اخبار میں یہ تبصرے شائع ہوئے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ اس معاہدے پر خوش نظر نہیں آرہے تھے۔ واپس پاکستان آ کر بھی انہوں نے وزارتی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔ جس پر ایوب خان کو مجبوراً ان سے استعفیٰ مانگنا پڑا اور وہ بغیر نعرے بازی اور احتجاجی اعلانات کے لاڑکانہ جانے کے لئے ٹرین میں بیٹھ گئے۔ باقی کام عوام نے خود کیا۔ ٹرین جس ریلوے سٹیشن پر پہنچتی‘ عوام کا جم غفیر ان کے والہانہ استقبال کے لئے موجود ہوتا اور لاہور میں تو اتنا بڑا استقبال ہوا جو قومی تاریخ میں کسی سیاسی لیڈر کا نہیں ہوا تھا اور ان استقبالیہ ہجوموں سے بھی انہوں نے کوئی فریاد کرتے ہوئے یہ نہیں کہا کہ ”میرا قصور کیا تھا؟ مجھے کیوں نکالا گیا؟“ وہ تقریروں میں اپنے انقلابی خیالات کا اظہار کرتے رہے۔ اس کے بعد جدوجہد کی ایک طویل تاریخ ہے۔ کنور دلشاد کی رائے کے مطابق اگر قریشی صاحب بھٹو بن سکتے‘ تو صحافیوں کے بجائے براہ راست عوام کے درمیان جاتے۔ ہو سکتا ہے عوام انہیں بھی‘ بھٹو کی طرح سر آنکھوں پر بٹھا لیتے۔ مگر ایسا تو نہیں ہوا اور نہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ورنہ بھٹو بننے کا راستہ ہمیشہ اور سب کے لئے کھلا ہے۔ پھانسی کا پھندا بنانے میں دیر کتنی لگتی ہے؟
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=506314
Damn! Do we still have any second thought about the conclusion that PPP’s only power is people and the Bhutto family. No Qureshi or Gilani matters the smallest bit. See him trying to play bhutto, but on military’s agenda, instead of people’s agenda.
Shah Mehmood Qureshi with Senator John Kerry on Controversial Kerry Lugar Bill http://www.youtube.com/watch?v=YDg5lbnd0U0
Shah Mehmood Qureshi with Hillary Clinton on Controversial Kerry Lugar Bill http://www.youtube.com/watch?v=_Acv10pvILg
Shah Mehmood Qureshi on Kerry Lugar Bill
http://www.youtube.com/watch?v=B04pL0A3Lb4
Shah Mehmood Qureshi begs USA for Drone http://www.youtube.com/watch?v=4ApebVIp7LA
To me, Mr Mahmood’s statement seemed well rehearsed dialogue spoken during a TV drama. Good theatrics!!
The question is who were the two who got shot? Did they have a criminal record? Were they working under cover? Is it true that they robbed someone of cell phones prior to confronting Davis?
Another question is did Davis act in self defence? Robberies and kidnappings, car jacking, etc. are common occurences in that part of the world so who knows?
The last question is to determine whether Davis had diplomatic immunity or not. If not now, what to do given the circumstances we are in vis a vis the US (living off US and IMF aid? If we were Iran having lot of oil we could have taken a stand and told the US to buzz off!! However we have been rescued from bankruptcy by the US and we can’t afford messing things up bad.
As some say accept offer of compensation from the US and let the man go. By the way, what happened to those who ran over a padestrian while coming to rescue Davis??
اختلاف ہے‘ نہیں ہے؟…سویرے سویرے…نذیر ناجی
ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اور واپسی کا سوال ہر جگہ اور ہر سطح پر زیربحث ہے۔ جان کیری جب پاکستان آئے‘ تو عمومی اندازے یہی تھے کہ وہ ریمنڈ کو اپنے ساتھ جہاز میں بٹھا کر لے جائیں گے۔ اس حوالے سے کئی خبریں پھیلائی گئیں۔ کسی میں بتایا گیا تھا کہ ریمنڈ کو نکال دینے کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ کسی نے کہا حکومت استثنیٰ دینے کے لئے تیار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ رحمن ملک نے انہیں بتا دیا تھا کہ دو تین دن میں ریمنڈ کے استثنیٰ کے کاغذات مکمل ہوجائیں گے ۔ گلی محلوں میں یہ بحث زوروشور سے جاری تھی کہ ریمنڈ کو جان کیری کے ساتھ بھیجا جائے گا یا نہیں؟ مجھے ایک نوجوان کا ٹیلی فون آیا کہ میں اس کی مدد کروں ۔ وجہ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ میں نے شرط لگائی ہے کہ ریمنڈ ڈیوس امریکی وفد کے ساتھ واپس بھیج دیا جائے گا۔ میں نے اس سے ہمدردی کرتے ہوئے جواب دیا ”برخوردار آپ شرط ہار جائیں گے۔“ وجہ یہ تھی کہ وفاقی حکومت نے کسی بھی انداز میں ایسا اشارہ تک نہیں کیا تھا کہ وہ ریمنڈ کو چھوڑنے کی طرف مائل ہے یا اس کے استثنیٰ کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔ سادہ سی بات تھی‘ اگر حکومت کو استثنیٰ دینا ہوتا تو اس کے حق میں رائے عامہ کو ہموار کرنے کی کوشش ضرور کرتی۔ سفارتی معاملات وفاقی حکومت کے اختیار میں ہوتے ہیں۔ وزارت خارجہ کو استثنیٰ دینا ہوتا تو کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں تھی۔ وزیراعظم بااختیار ہوتے ہیں۔ وہ اپنے طور پر حکم دے کر استثنیٰ کے حق میں رپورٹیں لے سکتے تھے۔ ابھی پاکستان میں اتنی جمہوریت نہیں آئی کہ وزیراعظم اپنے وزیرخارجہ کے سامنے بے بس ہو۔ فیصلہ تو وہی ہوتا ہے‘ جو وزیراعظم چاہئیں۔ وزیرخارجہ کو اختلاف ہو تو وہ استعفیٰ دے سکتے تھے۔ مگر ایسا نہیں ہوا۔
تمام باخبر صحافی اور خبروں پر نظر رکھنے والے لوگ جانتے ہیں کہ واقعے کے6 دن بعدتک امریکی سفارتخانہ کوئی واضح پوزیشن ہی نہیں لے سکا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے باربار پوچھا گیا کہ ریمنڈ کو استثنیٰ دینے کے لئے ان کے پاس کیا دلائل ہیں؟ ادھر سے خاموشی رہی۔ ظاہر ہے پاکستانی حکومت انتظار کے سوا کیا کر سکتی تھی؟ اور یہ بھی سفارتی آداب کے خلاف ہے کہ پاکستان میں متعین سفارتی عملہ کوئی موقف پیش نہ کر سکا ہو اور حکومت پاکستان اس کی بنیاد پر فیصلے کر دیتی۔ یہ انتظار ضروری تھا۔ جس پر اب کہا جا رہا ہے کہ اس معاملے کو حکومت نے مس ہینڈل کیا۔ یہی بات سینیٹر جان کیری نے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔ جس پر انہیں جواب دیا گیا کہ مس ہینڈلنگ آپ کی طرف سے ہوئی ہے۔ اتنے حساس معاملے پر جب آپ کا سفارتخانہ ہی کوئی موقف اختیار نہ کر سکا‘ تو اس میں پاکستان کا کیا قصور تھا؟ ہم تو امریکی سفارتخانے کے مختلف بیانات اور لعیت و لعل کی وجہ سے خود مشکلات میں گھرتے گئے۔ پوری تفصیل سننے کے بعد جان کیری نے تسلیم کیا کہ مس ہینڈلنگ ان کی طرف سے بھی ہوئی ہے۔ جب معاملات آگے بڑھ رہے تھے‘ اس وقت وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ ہو گیا۔ اس کی وجہ سے ایک دلچسپ واقعہ رونما ہو گیا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کے بجائے‘ ایک دوسری اہم وزارت پیش کی گئی۔ مگر انہوں نے اصرار کیا کہ انہیں وزیرخارجہ ہی رہنے دیا جائے۔ جب تک وہ دوبارہ وزارت خارجہ مانگ رہے تھے‘ اس وقت تک انہیں حکومت سے کوئی اختلاف نہیں تھا۔ یہ ”اختلاف“ اس وقت پیدا ہوا‘ جب انہیں وزارت خارجہ نہیں ملی۔ وزارت کے دوبارہ حصول میں ناکامی کے بعد انہوں نے اخبارات میں اظہار ناراضی شروع کیا اور پھر اگلے ہی روز ایک طویل پریس کانفرنس کر ڈالی‘ جس میں انہوں نے زورخطابت کا شاندارمظاہرہ کیا۔ لیکن جو بات وہ ثابت نہیں کر پائے اور جو بعد میں بھی غلط نکلی‘ وہ یہ تھی کہ انہوں نے اصولی اختلاف کی بنا پر وزارت چھوڑی ہے۔ وزارت ”چھوڑنے“ کا دعویٰ حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے تو خود مانا کہ ان کی وزارت بدل دی گئی تھی اوریہ بھی فرمایا کہ وہ اور وزارت خارجہ کے ماہرین اس بات پر متفق تھے کہ ریمنڈ مکمل استثنیٰ کا حق دار نہیں۔ اسی وقت جان کیری پاکستان میں مذاکرات کر رہے تھے۔ وہ یہ مطالبہ لے کر آئے تھے کہ استثنیٰ کا امریکی موقف تسلیم کرتے ہوئے ریمنڈ کو ان کے ساتھ بٹھا دیا جائے۔ لیکن صدر‘ وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف تینوں نے یہ موقف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ معاملہ پاکستان کی عدالت میں ہے۔ ہم عدلیہ کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتے۔ آپ کو عدالتی کارروائی میں حصہ لے کر اپنا موقف منوانے کی کوشش کرنا چاہیے۔ ظاہر ہے اس پر لمبی چوڑی بحث ہوئی ہو گی۔ لیکن حکومت اپنے موقف پر ڈٹی رہی۔سوال یہ ہے کہ جس حکومت پر سابق وزیرخارجہ نے یہ الزام لگایا کہ وہ ان پر استثنیٰ تسلیم کرنے کے لئے دباؤ ڈالتی رہی ہے‘ اس حکومت نے تو انہیں وزارت سے باہر کرنے کے بعد بھی‘ وہی موقف اختیار کیا جسے وزیرخارجہ نے اصولی قرار دے کر اپنی قربانی ثابت کرنے کے لئے طویل دردمندانہ تقریر کی۔ حکومت کی طرف سے ریمنڈ کو استثنیٰ دینے سے انکار کے بعد‘ سابق وزیرخارجہ کی تقریر میں زورخطابت کے سوا اور رہ کیا گیا تھا؟ میڈیا کے حوالے سے یہ حکومت خوش قسمت واقع نہیں ہوئی۔ یہ کوئی اچھا کام بھی کرے‘ تو اسے زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ابھی تک جان کیری کو خالی ہاتھ واپس بھیجنے کے فیصلے پر تنقیدی تبصرے سامنے نہیں آئے۔ لیکن ماہرین یقینا ایسے طریقے ڈھونڈ رہے ہوں گے کہ یہ کریڈٹ کسی اور کو کس طرح دیا جائے؟
آخر میں سفارتی معاملات اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے عرض کروں گا کہ پاکستان شاید واحد ملے ہے جہاں خارجہ پالیسی کے امور پر بھی کھلی بحث ہوتی ہے اور اس امر کا اکثر اوقات خیال نہیں رکھا جاتا کہ اس بحث کے نتیجے میں قومی مفاد پر مبنی پالیسی پر کوئی زد پڑتی ہے یا اسے تقویت ملتی ہے؟ بھارت اور امریکہ کے ساتھ ہمارے معاملات کافی حساس اور پیچیدہ ہوتے ہیں۔ بھارت سے تو کھلی مخالفت ہے۔ امریکہ کے ساتھ پارٹنرشپ بھی ہے اور گلے شکوے بھی اور جب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں‘ اکثر امور پر ہمارا اختلاف بھی ہو جاتا ہے اور پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحت امریکی مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے امریکی مطالبے کو تسلیم کرنے سے اس وقت انکار کیا گیا تھا‘ جب مخدوم صاحب وزیرخارجہ نہیں بنے تھے اور ریمنڈ کے معاملے میں بھی جب سینیٹر کیری پاکستان آئے تو مخدوم صاحب وزارت خارجہ سے فارغ ہو چکے تھے۔ لیکن پاکستان نے موقف وہی اختیار کیا‘ جس پر وزیرخارجہ اپنا کریڈٹ بنا رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان پر شدید دباؤ ڈالا گیا۔ حکومت نے اسی موقف پر قائم رہ کر ثابت کر دیا کہ اس کا بھی موقف یہی تھا اور جب صدر اور وزیراعظم نے عملاً امریکہ کے سامنے وہی موقف اختیار کر نا تھا‘ تو انہیں وزیرخارجہ پر دباؤ ڈالنے کی کیا ضرورت تھی؟ دونوں ایک ہی سمت میں آگے بڑھ رہے تھے۔ تضاد کہاں تھا؟ مگر میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ریمنڈ کا معاملہ پاکستان کے لئے انتہائی حساس اور ہمارے قومی مفادات اور عزت و وقار سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔ ایسے معاملات میں حکومت کی حمایت یا مخالفت سے بالاتر ہو کر قومی موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے‘ جو خدا کے فضل سے عملاً ہم نے کر دیا۔ اس پر ساری قوم کو متحد ہو کر کھڑے رہنے کی ضرورت ہے۔ باہمی شکوک و شبہات پیدا کرنا کسی بھی طرح قومی مفاد میں نہیں۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=506600
شاہ محمود قریشی اور جان کیری کی پریس کانفرنس!…روزن دیوار سے…عطا الحق قاسمی
اس وقت میرا ذہن شاہ محمود قریشی اور جان کیری کی حالیہ پریس کانفرنس میں ”سینڈوچ“ بنا ہوا ہے تاہم مجھے شاہ محمود قریشی صاحب کی پریس کانفرنس زیادہ دلچسپ محسوس ہوئی۔ قریشی صاحب اس پریس کانفرنس میں خودکو ذوالفقار علی بھٹو سمجھ رہے تھے جنہوں نے معاہدہ تاشقند کے بعد قوم سے اسی انداز میں خطاب کیا تھا اور اس کے نتیجے میں قوم نے ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا تھا، مگر ذوالفقار علی بھٹو کی ”وردی“ قریشی صاحب کے جسم کے ماپ کے مطابق نہیں لگ رہی تھی چنانچہ اس ڈھیلی ڈھالی ”وردی“میں وہ الٹا Clown دکھائی دے رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی کی سیاست ہمیشہ ہوا کا رخ دیکھ کر متعین ہوتی رہی ہے۔ ریمنڈ ڈیوس کے پیدا کردہ حالیہ ”بحران“ سے پہلے کی ان کی سیاسی زندگی کم و بیش اسی نہج پر گزری ہے جس نہج کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے اپنے ”اسٹینڈ“ کا ذکر کیا اور وزارت ِ خارجہ سے دستبرداری پر قوم سے داد چاہی مگر میرے ایسے ”شکّی“ القلب لوگ ان کے اس اقدام کو بھی بوجوہ شک کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ قریشی صاحب نے اس پریس کانفرنس میں کچھ ایسے بین الاقوامی واقعات کاذکر کیا جس میں انہوں نے پاکستان کے مفادکو ہر چیز پر فوقیت دی۔ میں حیرت سے ان کی باتیں سنتا رہا کیونکہ یہ سب کچھ انہوں نے اپنی ذاتی پالیسی کے تحت نہیں کیا، مگر وہ یہ سب کچھ بھی اپنے کھاتے میں ڈالتے رہے۔کچھ عرصے سے قریشی صاحب کی امیج بلڈنگ ایک مربوط طریقے سے کی جارہی ہیں اور انہیں ایک عظیم مدبر کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جبکہ واقف ِ حال لوگوں کا قیاس ہے کہ موجودہ حکومت اکتوبر تک فارغ ہو رہی ہے اور مرغ بادِ نما سیاست دان بھی وقوع پذیرہونے والی اس تبدیلی سے واقف ہیں۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ ایک عرصے سے اس کوشش میں مشغول ہے کہ ملک کا وزیراعظم ایسا ہو جس کی ڈوری اس کے ہاتھ میں ہو اور وہ اس کے اشارے پر کٹھ پتلیوں کی طرح ناچے۔ اسٹیبلشمنٹ کو یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ آنے والے د ن نواز شریف کے ہیں جن کا راستہ روکنا ضروری ہے کہ یہ شخص بیک وقت امریکی اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو ”سوٹ“ نہیں کرتا چنانچہ مذہبی جماعتوں کے اتحاد سے لے کر شاہ محمود قریشی کی امیج بلڈنگ تک کے تمام اقدامات اسی مقصد کیلئے ہیں۔ میں جناب شاہ محمود قریشی صاحب سے معذرت کے ساتھ یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ لفظوں کو چبا چبا کر بولنے کے باوجود وہ کبھی عوام کو متاثر نہیں کرسکے۔ وہ جب ”شعلہ بیانی“ بھی کرتے ہیں تو ان کی تقریر کاانداز اور اس کے Content کامعیار انٹر کالجیٹ ڈیبیٹ میں کی جانے والی تقریروں سے زیادہ بلند نہیں ہوتا۔ شخصی لحاظ سے بھی وہ ان خوبیوں سے محروم ہیں جو ان کے والد محترم سجاد حسین قریشی کے جاگیردارانہ اور متولیانہ پس منظر کے باوجود ان میں موجود تھیں۔ وہ نہایت وضعدار اور منکسر المزاج انسان تھے۔ اس کے علاوہ علم و ادب کے دلدادہ تھے جبکہ ان خوبیوں سے ”مبر ّا“ ہونے کے ساتھ ساتھ جناب شاہ محمود قریشی نے اپنی پریس کانفرنس میں جو دو اشعار پڑھے وہ دونوں بے وزن پڑھے۔ میرے نزدیک وہ خود بے وزن ہیں لہٰذا اسٹیبلشمنٹ کو ان کی ”قیمت“ ان کے ”وزن“ کے مطابق لگانا چاہئے!
اور جہاں تک امریکی سنیٹر جان کیری کی پریس کانفرنس کا تعلق ہے ، اسے بہت محدود کردیا گیا تھا۔ مجھے اس میں حامدمیر، کامران خان، طلعت حسین، نصرت جاوید، عرفان صدیقی، مجیب الرحمن شامی، انصاری عباسی، ہارون رشید، جاوید چودھری، محمدمالک، کاشف عباسی، سلیم صافی اور بعض دوسرے نمایاں اہمیت کے حامل میڈیا پرسن نظر نہیں آئے۔ اگر کوئی نظر آیا تو میرا ایک اینکر دوست تھا جو پاکستانی سیاستدانوں سے اپنے ٹاک شو میں ان پر اچھل اچھل کر الزامات کے وار کرتا ہے مگر یہاں اس کی آواز حلق میں پھنس گئی تھی اور اپنے ایک مودبانہ سوال سے پہلے اسے ”تشبیب“ کے اس مرحلے سے گزرنا پڑا تھا جس مرحلے سے ماضی کے شعراء کو بادشاہوں سے کچھ طلب کرنے سے پہلے گزرنا پڑتا تھا۔ بہرحال جان کیری کی پاکستان خصوصی آمد اور عمائدین سلطنت، نیز سیاست دانوں سے ملاقاتوں کے علاوہ پریس سے خطاب، میرے نزدیک ایک غیرمعمولی واقعہ ہے کیونکہ یہ سب کچھ ایک قاتل کو بچانے کے لئے کیا گیا اور اس قاتل کی واحد کوالی فکیشن یہ ہے کہ وہ امریکی شہری ہے۔ پاکستان کے بارے میں یہ تاثر قائم ہے کہ پاکستان امریکہ کی ایک نو آبادی ہے جہاں اس کی مرضی کے بغیر پتہ بھی نہیں ہل سکتا۔ حالانکہ ہم لوگ متعدد مواقع پر امریکی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہیں لائے۔ ایٹم بم کی تیاری کے مراحل سے لے کر ایٹمی دھماکے تک ہم نے وہی کیا جو ہمارے مفاد میں تھا، ہماری ذلت کا سیاہ دور دراصل نائن الیون کے بعد پرویز مشرف کی بے قیمتی سے شروع ہوتاہے اور اس کے بعد ہماری وفاقی حکومت نے بھی امریکی اطاعت کی بھرپور کوشش کی، فوزیہ وہاب او رحمن ملک نے اس حوالے سے کھلم کھلا بیانات بھی دیئے چنانچہ جان کیری ان تمام امور اور قوم کے اجتماعی ردعمل سے بھی باخبر تھے سو پریس کانفرنس میں ان کا انداز ِ گفتگو بہت عاجزانہ نوعیت کا رہا۔ امریکہ کا رویہ بالکل پھنے خاں ایسا ہوتا ہے۔ وہ مخاطب کو ”یرکانے“ کی کوشش کرتاہے۔ اگر وہ نہ ”یرکے“ تو خود ”یرک“ جاتا ہے چنانچہ جان کیری کے تمام انداز اسی نوعیت کے تھے۔ مجھے لگتا ہے جان کیری پاکستان سے بہت مایوس واپس امریکہ لوٹے ہیں کیونکہ پاکستانی قوم کے کسی بھی طبقے سے انہیں اپنے موقف کے ضمن میں حمایت حاصل نہیں ہوسکی۔ حتیٰ کہ وفاقی حکومت بھی اب اس ”اجماع امت“ کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ جان کیری اور امریکی حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کہ اپنی چھوٹی موٹی کمزوریوں کے باوجود ہم سب اول و آخر پاکستانی ہیں سوائے ان معدودے چند لوگوں کے جو ”اول اول “تو پاکستانی ہوتے ہیں مگر آخر میں امریکی ہو جاتے ہیں…!
اور اب آخری بات… مسلم لیگ(ن) اور ان کی پنجاب حکومت کا بے لچک رویہ، عوامی غیظ و غضب، میڈیا کا پریشر، سب اپنی جگہ لیکن ریمنڈ ڈیوس ان سب عوامل کے باوجودجلد یا بدیر پنجرے سے ”پھر“ کرکے اڑ جائے گا۔ تاہم میں سمجھتا ہوں جتنی مزاحمت پاکستانی قوم نے کی ہے اور دنیا کی واحد سپرپاور امریکہ کو جس طرح اپنی خودمختاری کا جزوی احساس دلایا ہے موجودہ صورتحال میں وہ بھی قابل ستائش ہی نہیں حیران کن بھی ہے۔ خدا کرے ہم امریکہ کی محتاجی سے نکل جائیں تاکہ ہمیشہ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکیں!
http://search.jang.com.pk/archive/details.asp?nid=506434
SMQ is another Farooq Leghari, he was one of Zia Baqiat
Only left PMLN when Nawaz Sharif didn’t come to attend his mother’s funeral. Should go back to where he really belonged.
was never a jiala & would never be a jiala.
A less insulated ski jacket air jordan xiii retro is often jordan shoes women less expensive,air jordan heels but if you are skiing .