humara hero pagal hai – by Khalid Wasti


ہمارا ہیرو پاگل ہے
============

ممتاز قادری کی ویڈیوز دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ صحیح الدماغ شخص نہیں ہے – اب اس انبوہ  ِ کثیر کے بارے میں کیا کہا جائے جو ایک فاتر العقل کو اپنا بلکہ عالم  ِ اسلام کا ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہیں ؟

سلمان تاثیر کے پس ِ پردہ قاتلوں کی اپنے” پیشے” میں مہارت دیکھیئے کہ کتنی ” خوبی ” سے اس قتل کو ممتاز قادری کا انفرادی فعل قرار دلوا دیا ۔۔۔۔۔

“غیر مرئی” قاتلوں تک پہنچنے کے امکانات ختم نہیں ہوئے –  قادری کے محکمانہ افسران کو شامل ِ تفتیش کیا جائے – اس کی اب تک کی سالانہ کانفیڈینشل رپورٹس لکھنے والے تمام لوگوں سے دریافت کیا جائے کہ انہیں بندر کے ہاتھ میں استرا کیوں نظر نہیں آیا ؟ قادری تو ایک راکٹ تھا – لانچ کرنے والے راکٹ تیار ہی نہیں کرتے بلکہ تیار شدہ راکٹوں پر گہری نظر بھی رکھتے ہیں کہ وہ ” مطلوبہ ہدف ” سے ادھر ادھر نہ ہونے پائے اور “صحیح ڈائریکشن” میں چلتا چلا جائے – بوقت ِ ضرورت اس کا رخ موڑ دیا جائے ، اس ” ہنر مندی” کے ساتھ کہ راکٹ اسے اپنا انفرادی فعل قرار دے – پھر غیر مرئی طاقتور چہرے ، تفتیش کرنے والے ” افسران ِ زیریں ” کو حکم دیں کہ ٹھیک ہے ، ٹھیک ہے ملزم کے بیان کی روشنی میں آگے چلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یوں سلمان تاثیر کیس بھی لیاقت علی خان کیس اور بینظیر بھٹو کیس بن جائے

ملزم کے بیان کے مطابق قتل سے تین دن پہلے وہ راولپنڈی کی ایک مسجد میں جلسہ سننے گیا تھا – ننانوے فیصد امکان ہے کہ وہ اس جلسے میں اکیلا نہیں گیا تھا بلکہ غیر مرئی طاقت کا کوئی آلہءکار اسے ساتھ لے کر گیا تھا پٹرول ڈلوانے اور فائنل فنشنگ کے لیئے – اگر یہ کھوج لگ جائے کہ ہمارے اس ” غازی” کے ساتھ کون شخص تھا تو اس پوائنٹ سے بھی کھرا آگے چلایا جا سکتا ہے – خدا کرے کہ اس دیوانے کے پیچھے کسی فرزانے کا سراغ مل جائے اور خدا کرے کہ قادری کو تختہ ء دار پر کھینچنے کی ذمہ دار طاقتیں دین فروشوں کے سامنے گھٹنے نہ ٹیک دیں

Comments

comments

Latest Comments
  1. Ahmed Iqbalabadi
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. irfi
    -
  4. Khalid Wasti
    -
  5. zia m
    -
  6. Abdul Nishapuri
    -
  7. Adnak
    -
  8. Ahmed Iqbalabadi
    -
  9. nawaz
    -
  10. Saleem Ahmed
    -