یمن پہ مسلط جنگ اور میڈیا ڈسکورس – عامر حسینی

تین اپریل 2018ء کو سعودی عرب کی قیادت میں بنے فوجی اتحاد کے طیاروں نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں داخلی مہاجرت اور بے دخلی کا شکار یمنیوں کے لیے بنے ہوئے ایک کیمپ پہ مزائیل داغے۔اس فضائی حملے میں سات بچے اور تین عورتیں چودہ ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔

اس واقعے کی رپورٹ انٹرنیشنل اور نیشنل مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پہ اکثر امریکی نواز لبرل اکاؤنٹس اور دائیں بازو کے بنیاد پرست سرگرم اکاؤنٹس پہ بہت ہی متعصب اور متنازعہ طریقے سے کی گئی۔

دنیا کی سب سے بڑی خبر رساں ایجنسی رائٹر کی ویب سائٹ 14 سویلین بشمول عورتوں اور بچوں کے سعودی فوجی اتحاد کے فضائی حملے میں مارے جانے کا ذکر کرتی ہے لیکن تصاویر میں مارے جانے والے کسی بچے کی تصویر نہیں دیتی اور نہ زخمی ہونے والے بچے کی تصویر۔

الجزیرہ ٹی وی بھی اس خبر پہ کوئی تصویر نہیں دیتا جیسے یہ شام کے حوالے سے جاری کرتا رہا ہے جن میں سے اکثر بعد میں جعلی اور فوٹو شاپ ثابت ہوئیں۔

یہاں تک کہ ڈیلی انڈی پینڈیٹ بھی اس خبر کی پوری تفصیل شایع نہیں کرتا بلکہ اب سے چند گھنٹے پہلے جو خبر

Yemen civil war: White House urges calm after rebels retaliate for Saudi air strike that killed six children

کے ساتھ سرخی بناتا ہے وہ زیادہ تفصیل کے ساتھ ہے۔

اس حملے کی خبر متبادل میڈیا جن میں ‘جیو پالیٹکس الرٹ’ قابل ذکر ہے زیادہ تفصیل سے اور معروضیت کے ساتھ دیتا ہے۔تین اپریل 2018ء کو اس کی آفیشل ویب سائٹ پہ سعودی عرب کے مہاجر کیمپ پہ حملے کی خبر اپ لوڈ ہوتی ہے اور جیو پالیٹکس الرٹ اپنے پڑھنے والوں کو خبردار کرتا ہے کہ اس خبر کے ساتھ اپ لوڈ تصاویر اٹھارہ سال سے کم عمر کے لوگ مت دیکھیں۔

The Saudi coalition carried out a particularly disturbing terror attack this week: targeting a Yemen refugee camp with airstrikes. Geopolitics Alert does not typically post photos of Yemeni airstrike victims out of respect. This time, however, we feel readers need to see the heinous activities their governments support.

اس ہفتے سعودی عرب نے خاص طور پہ انتہائی پریشان کردینے والا دہشت گردانہ حملہ کیا ہے:فضائی حملے میں ایک یمنی مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔جیو پالیٹکس عام طور پہ یمن پہ ہوئے فضائی حملوں کے متاثرین کی ایسی تصاویر پوسٹ نہیں کرتا جوکہ وقار کے منافی ہوں۔تاہم اس مرتبہ ہم اپنے پڑھنے والوں کو ان سنگین سرگرمیوں کو دکھانا چاہتے ہیں جن کی حمایت ان کی حکومتیں کرتی ہیں۔

اس ویب سائٹ نے جو تصاویر شئیر کی ہیں وہ جعلی نہیں ہیں۔نہ وہ نازی دور کی ہیں نہ افغانستان پہ یا عراق پہ یا یوگوسلاویہ پہ امریکی حملوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی ہیں۔یہ اصلی تصاویر اتنی خوفناک ہیں کہ میں نے کئی بار ان کو محفوظ کرکے اپنے دوستوں کو دکھانے کا سوچا مگر میں ایسا نہیں کرپایا۔ایک تصویر بڑی ہمت کے بعد میں نے منتخب کی ہے۔

جیو پالیٹکس الرٹ، منٹ پریس، سٹریٹ ٹائمز،مڈل ایسٹ آئی جیسے متبادل میڈیا پہ آپ کو الحدیدہ پہ سعودی فصائیہ کے حملے کی پوری تفصیل پتا چلتی ہے اور ساتھ ساتھ یونی سیف کی جانب سے جاری کردہ اس بیان کو بھی تفصیل سے پڑھنے کا موقعہ مل جاتا ہے جو اس حملے کو یمن پہ سعودی عرب کی فضائیہ کے اب تک سویلین پہ کیے گئے حملوں میں سب سے زیادہ ہلاکت انگیز قرار دیتا ہے۔

انٹرنیشنل اور نیشنل مین سٹریم میڈیا اور اس کے سوشل میڈیا پہ بنے اکاؤنٹس کا دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالی کے سنگین واقعات پہ ڈسکورس ‘متعصب اور متنازعہ’ ہے۔ امریکی سامراج اور اس کے حامی ممالک کا مین سٹریم میڈیا ہو یا دائیں بازو کے بنیاد پرست سعودی نواز کیمپ کا میڈیا ہو یہ ایسی خبروں اور تصویروں کو زیادہ وائرل کرتا ہے جو اکثر تحقیق کرنے پہ جعلی ثابت ہوتی ہیں۔ اور یمن پہ سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ سے ہونے والی تباہی پہ افسوس کے ساتھ مجھے لکھنا پڑرہا ہے کہ ہمارے پاکستانی مین سٹریم میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا کا رپورٹنگ ڈسکورس اور اس پہ تجزیہ کرنے کا طریقہ کار انتہائی متنازعہ اور تعصب سے بھرا ہوا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان،جمعیت علمائے اسلام(سب دھڑے)،جمعیت اہلحدیث (دونوں دھڑے)،تنظیم خدام الدین سمیت اکثر مذہبی جماعتوں کے حامی یمن پہ سعودی جنگ سے پھیلی تباہ کاریوں اور ان کے فضائی حملوں سے سویلین ہلاکتوں جن میں بچوں اور عورتوں کی بہت بڑی تعداد ہے پہ نہ صرف مجرمانہ خاموشی اختیار کرتے ہیں بلکہ وہ اس سلسلے میں مظالم کو چھپانے والے جھوٹے پروپیگنڈا کا ساتھ بھی دیتے ہیں۔

پاکستان میں ایسا لبرل سیکشن جو مغربی مین سٹریم میڈیا اور مغربی حکومتوں کی پالیسیوں کے ساتھ اپنی رائے مرتب کرتا ہے وہ بھی یمن کے معاملے پہ ڈنڈی مارتا ہے۔

انسانیت کی بربادی یمن میں جس انداز سے ہورہی ہے اور سعودی عرب اور اس کی محافظ مغربی حکومتیں جو جرائم کررہی ہیں ان پہ جو پردہ ڈالا جارہا ہے وہ انتہائی شرمناک اور نفرت دلانا ہے۔

Alternative Media reports possible objective and unbiased facts about Saudi led Air-strike on refugee camp

https://www.mintpressnews.com/saudi-coalition-bombs-yeme…/…/

http://geopoliticsalert.com/saudi-coalition-bombs-yemen-ref…

http://www.straitstimes.com/…/several-children-among-dead-i…

http://www.middleeasteye.net/…/airstrike-yemens-hodeida-one…

Comments

comments