پشتون قوم کے حقوق کی بازیابی کے لئے دھرنا: کالعدم تنظیم کی لاٹری کیسے نکلی ؟

پشتون قبائل کی جانب سے اسلام آباد میں نقیب اللہ محسود کا جعلی پولیس مقابلے میں مارا جانا ثابت ہونے کے بعد بھی ایس ایس پی راؤ انوار کے پکڑے نہ جاںے پہ دھرنا ابتک جاری ہے۔اور یہ دھرنا اب محض نقیب اللہ ایشو تک محدود نہیں رہا بلکہ اس دھرنے میں صوبہ کے پی کے اور فاٹا کے قبائل کی کثیر تعداد شامل ہوگئی ہے۔اور اس دھرنے کا اس وقت مجموعی موقف ماورائے عدالت قتل،سیکورٹی فورسز کی پشتونوں کے ساتھ دوران آپریشن روا رکھی جانے والی زیادتی کے خلاف پشتون قبائل کی طرف سے شہری بنیادی حقوق کی بازیابی کے ایشو کے گرد متحرک ہے۔

اگرچہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد پشتون قبائل کا آنا اور اتنی بڑی تعداد میں نکل کر آنا محض نقیب اللہ کے لئے اور پارہ چنار،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختون میں ہونے والی شیعہ نسل کشی پہ نہ نکلنا یا نسل کشی پہ احتجاج پہ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شیعہ طور/بنگش قبائل کے لوگوں کا مارا جانا لیکن ان واقعات پہ نکل کر باہر نہ آنا اور اب نقیب اللہ خان و مشال خان کے لیے اتنے بڑے پیمانے پہ احتجاج ایک امتیازی سلوک ہے۔

شیعہ کمیونٹی کے اندر سے کچھ لوگوں نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کیا ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ سرائیکی اور پارہ چنار میں پشتون شیعہ کی نسل کشی اور ان کا ٹارگٹ کیا جانا اس قابل نہیں کہ اس پہ بھی ایک مارچ کیا جاسکتا؟

یہ سوال لوگوں کے ذہنوں میں اس لئے بھی ابھرا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی میں نقیب اللہ خان کے قتل کے خلاف ہوئے دھرنے میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان/اہل سنت والجماعت دیوبندی کی لیڈرشپ اور کارکن اپنے جھنڈوں کے ساتھ نہ صرف شریک ہوئے بلکہ ان کی قیادت کو سٹیج پہ خطاب کرنے کا موقعہ بھی دیا گیا۔

میں نے دو ٹوئٹ کے سکرین شاٹ دئے ہیں جن میں اسلام آباد دھرنے میں سپاہ صحابہ پاکستان کی قیادت دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اور ستم بالائے ستم کہ کالعدم تنظیم کے سربراہ کے خطاب کے دوران مائیک مشال خان کے والد کے ہاتھ نظر آرہا ۔

ریاض ملک جن سے اختلاف کی گنجائش نکل سکتی ہے کہتے ہیں مشال خان کو بلاسفیمی کا الزام لگا کر مارا گیا۔اور اس مظلوم باپ کے ہاتھ ميں ایک ایسی تنظیم کے رہنماء کے لئے مائیک پکڑے کھڑے ہونا جو آپ اس ملک کے شیعہ برادری کی تکفیر اور قتل کو جائز قرار دیتی ہے۔اس سے کیا پیغام جائے گا؟

ریاض ملک بالکل درست سوال اٹھاتے ہیں کہ بلاسفیمی کے قانون کو بدلنے کی بات کرنے والےکیسے بلاسفیمی کے الزامات کی تجارت کرنے والی تنظیم کو کیسے اپنا سٹیج فراہم کرسکتے ہيں؟

Comments

comments