شیعہ نسل کشی کی مہم پہ کمرشل لبرل مافیا کی خاموشی کا مطلب؟ – نور درویش

نفرتوں کی سوداگر تکفیری دیوبندی انتہا پسند تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان شیعہ کمیونٹی کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکانے کا نیا سامان لیکر پنجاب کے علاقے شکردرہ اٹک میں ایک پمفلٹ کے ساتھ نمودار ہوئی۔یہ پمفلٹ تقسیم ہوئے کئی دن گزر گئے۔

کیا آپ میں سے کسی نے پاکستان کے نیولبرل میں سے کسی کو سپاہ صحابہ پاکستان/اہلسنت والجماعت کی شیعہ کمیونٹی کے خلاف اس نفرت انگیز مہم کے تازہ سلسلے کی مذمت کرتے دیکھا ہے؟ کیا نجم سیٹھی، سیرل المیڈا،عاصمہ جہانگیر جیسوں پہ مشتمل کمرشل لبرل مافیا کو اس پمفلٹ کی خبر نہیں ہوئی ہے؟

نہیں جناب ان کو پوری خبر ہے۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ تکفیری دیوبندی کالعدم تنظیم اہلسنت والجماعت مسلم لیگ نواز کی حلیف ہے جو کہ ہمارے نیولبرلز کے لئے ‘لبرل امید’ ہے۔ تو یہ کمرشل لبرل مافیا تکفیری دیوبندی دہشت گردی کے خلاف نہ تو کھل کر بول سکتا ہے اور نہ ہی بنا ان کے لئے جواز فراہم کئے یہ اس کی مذمت کرسکتا ہے۔

سنّی بریلوی اگر زبانی کلامی تھوڑا سا بھی اس راستے کی جانب بڑھتے جس پہ دیوبندی مکتب فکر کے تکفیری ٹولے نے عرصہ دراز سے اختیار کیا ہوا ہے تو کمرشل لبرل کا یہ ٹولہ اب تک ان کے خلاف اوور ٹائم لگاچکا ہوتا اور میڈیا پہ ان کے خلاف اس ٹولے کی ہاہاکار سننے والی ہوتی۔

کیا کبھی آپ نے سوچا کہ بلاسفیمی کے قانون کا غلط استعمال جب دیوبندی کریں تو اتنا شور نہیں اٹھتا جتنا ممتاز قادری کے کیس میں اٹھا؟

ممتاز قادری نے تو ایک آدمی کا قتل کیا۔دیوبندی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ نے 25 ہزار شیعہ کو مارا۔

سوال یہ اٹھتا ہے کہ 25 ہزار شیعہ کا قاتل تکفیری دیوبندی ٹولہ،45 ہزار سے زائد سنّی مسلمانوں کا قاتل ٹولہ تکفیری دیوبندی لیکن اس پہ پاکستان کے نیو لبرل ٹولے کے ہاں وہ شور اور آہ و فغاں نہیں ہے جس کی یہ اتنی بڑی تعداد متقاضی ہے،کیوں؟ کیا کہیں اس کا سبب یہ تو نہیں کہ یہ نیولبرل ٹولہ اور تکفیری ایک ہی آئیڈیالوجی در بابت یزید رکھتے ہیں؟

درست بات یہ ہے کہ بلاسفیمی کے قانون کی غلط استعمال کی حوصلہ افزائی نواز شریف کے مربی اور سیاسی گرو آمر جنرل ضیاء الحق اور اس کی اسٹبلشمنٹ نے کی۔اور پھر اس کی حوصلہ افزائی نواز شریف نے بھی کی۔بلاسفیمی کے قانون کا غلط استعمال معاشرے میں مزید مین سٹریم عاصمہ جہانگیر اور دوسرے سعودی گماشتوں کی منافقانہ روش سے ہوا ہے۔ پاکستان کا کمرشل لـبرل مافیا اب بھی اس قانون کے غلط استعمال کے خلاف اپنی منافقانہ،لیپا پوتی پہ مبنی مخصوص قسم کی کمزور مخالفت کو بڑھا چڑھا کر دکھاتا ہے جبکہ وہ نواز شریف کے ساتھ اپنا گٹھ جوڑ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments

comments