شہباز شریف: شرم تم کو مگر نہیں آتی

الیکشن کمیشن کالعدم تنظیموں کے نام بدل کر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا نوٹس لے

پنجاب کے چیف منسٹر میاں محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز لاہور میں’سرکاری’ علماء و مشائخ کونسل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’ دھرنا سیاست ملک میں افراتفری پھیلانے کا نام ہے اور یہ ارادی و غیر ارادی طور پہ دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے مقاصد کی خدمت کرنے کے مترادف ہے۔’
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اور پیر حمید الدین سیالوی کی موجودہ تحریکوں کے مسلم لیگ نواز کے خلاف احتجاج کی مہم بارے کہی۔

دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے عزائم اور مقاصد کو کون سی جماعت پورا کررہی ہے؟ اس کا جواب تلاش کرنا تو بہت آسان ہے۔
آج ہی ڈیلی ڈان میں خبر شائع ہوئی ہے کہ چکوال کے حلقہ-20 کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ نواز نے سپاہ صحابہ پاکستان/ اہلسنت والجماعت جوکہ وہاں پہ تحریک خدام اہل سنت والجماعت/ٹی کے اے ایس ڈبلیو جے کے نام سے کام کررہی ہے کے ساتھ اتحاد کیا ہوا ہے۔اس کا سربراہ قاضی ظہور الحسن مسلم لیگ نواز کے امیدوار چوہدری سلطان حیدر علی کے ساتھ جگہ جگہ کارنر میٹنگ کررہا ہے۔یہ سپاہ صحابہ پاکستان/اہلسنت والجماعت کالعدم ہیں اور یہ تحریک خدام کے اضافے کے ساتھ دھڑلے سے کام کررہی ہیں۔ تکفیری دیوبندی اس انتہاپسند، فرقہ پرست اور لشکر جھنگوی، القاعدہ، داعش و طالبان جیسے دہشت گروپوں کی حامی اس تنظیم کو نواز شریف اور شہباز شریف و رانا ثناء اللہ کی پوری سرپرستی حاصل ہے اور ان پہ سترہ جون 2014ء میں ماڈل ٹاءون میں 14 افراد بشمول دو نوجوان عورتوں کو شہید کرنے کا الزام بھی ہے۔

شہباز شریف کا القاعدہ کے چیف کو لکھا ایک مبینہ خط بھی میڈیا کے سامنے آیا تھا۔اس سے بہت طاقتور شواہد ملتے ہیں کہ دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے مقاصد کون پورا کررہا ہے۔

حزب اختلاف کی تمام جماعتیں کہہ چکی ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاءون بارے جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے بعد شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو مستعفی ہوکر قانون کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے ان کو دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی ہے۔اور آج جب یہ سطور لکھی جارہی ہیں تو اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں پہ مشتمل کمیٹی اگلا لائحہ عمل تیار کرنے والی ہیں۔

مسلم لیگ نواز کو اپنے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو مستعفی کراکے قانون کا سامنا کرنے کا حکم جاری کرنا چاہئیے۔ان کی جانب سے لیت و لعل یہ اشارے دیتا ہے کہ دال میں کافی کچھ کالا ہے۔

صدائے اہلسنت اپوزیشن جماعتوں کے اور پیر حمید الدین سیالوی کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

https://epaper.dawn.com/DetailNews.php…
۔۔۔
https://epaper.dawn.com/DetailNews.php…

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.