عزاداری – شیعہ سنی مسلمانوں کا مشترکہ ورثہ
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کل یوم عاشور امام مظلوم امام حسین (ع) کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے روایتی انداز میں منایا گیا ، گزشتہ دو تین دہائیوں میں یہ پہلا عاشورا اور پہلا عشرہ محرم تھا جس میں امام حسین (ع) کی عزاداری میں مصروف شیعہ سنی مسلمان تکفیری دہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ رہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان دنوں میں درجنوں گرفتاریاں کی گیئں، جن میں دسیوں خود کش دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا، تعمیر پاکستان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انکی اس شاندار کارکردگی پر سلام پیش کرتی ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ پاکستان کے یہ فرزند اسی طرح ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوے دہشت گردوں کا قلہ قمہ کرتے رہیں
تعمیر پاکستان کے احباب اور رپورٹرز سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس بار محرم کے دس دنوں میں چند ایک حوصلہ افزاء باتیں دیکھنے کو ملیں
سب سے پہلے چیز جو دیکھنے کو ملی وہ یہ تھی کہ اس بار پاکستان کے تمام شہروں میں عاشورہ کے جلوسوں میں عزاداروں کی تعداد گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ تھی
دوسری بات جس کی گواہی مختلف شہروں سے ملی وہ یہ تھی کہ جلوس عزاداری میں اہل سنت برادران کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ تھا جو نا صرف خود پرسہ امام مظلوم دینے کے لئے حاضر ہوے بلکہ اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے کے عزاداری میں شریک تھے
سبیلوں اور نذر نیاز کا انتظام بھی پہلے سے زیادہ اور بڑے پیمانے پر کیا گیا تھا ، جن میں اہل سنت برادران کی ایک بہت بڑی تعداد شامل تھی
اور یہ محض ایک شہر کی صورتحال نہیں بلکہ اس سلسلے میں لاہور، کویٹہ، پشاور، شیخوپورہ ، راولپنڈی ، ساہیوال سمیت درجنوں شہروں سے ایسی ہی رپورٹس ملیں
یاد رہے آج سے چند سال قبل تکفیری سازش کے نتیجے میں راولپنڈی شہر میں کشیدہ حالات کے بعد عزاداری امام مظلوم کو روکنے اور محدود کرنے کی جو کوششیں تکفیری عناصر اور ان کے ہمدردوں کی جانب سے کی جا رہی تھیں وہ بری طرح ناکام ہوئیں ہیں
ہم تمام اہل عزاداروں کو خصوصاً اہل سنت برادران کو ان کی اس مشترکہ کاوش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
ہم پاکستان فوج کو بھی انکی دہشت گردوں کے خلاف موثر حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ راولپنڈی عاشورہ فسادات میں ملوث دیوبندی تکفیری دہشت گردوں کو بے نقاب بھی کر رہے ہیں جو اپنی ہی مساجد کو جلا کر انکا الزام شیعہ سنی عزاداروں پر لگا کر ملک کو ایک نا بجھنے والی آگ میں جھونکنا چاہتے تھے جن کی اس سازش کو پاک فوج نے ناکام کر دیا