کراچی راشد منہاس روڈ پر ڈی ایس پی پولیس فیض علی شگری دہشتگردوں کے حملے میں شہید

15192723_10154647185317435_3073493216171553396_n

 میڈیا کا شکریہ کہ فیض علی شگری کیلئے شہید کا لفظ استعمال کیا۔ البتہ یہ بتانا بھول گیا کہ فیض علی شگری شیعہ تھے۔ قاتل و مقتول دونوں کی شناخت چھپانے کی روایت برقرار۔

آپ چاہیں تو پاکستان میں منظم شیعہ نسل کشی سے انکار کر سکتے ہیں البتہ مجھے بس اتنا بتانا تھا کہ کل ایک شیعہ ڈاکٹر ساہیوال میں قتل ہوا، اسکا جوان بیٹا شدید زخمی ہوا اور آج کراچی میں ڈی ایس پی فیض شگری قتل کردیئے گئے۔
 
جوں جوں شیعہ نسل کشی میں تیزی آتی جا رہی ہے توں توں شیعہ نسل کشی کو مختلف بہانوں سے جسٹیفائی کرنے والی بریگیڈ بھی اپنے ہتھکنڈے بدلنے میں مصروف ہے – کبھی شیعہ نسل کشی فرقہ وارانہ سازش ہوتی تھی پھر اس کو ڈرون کا رد عمل کہا جانے لگا پھر کچھ وقت بعد یہ شام عراق میں جاری جنگ کا رد عمل قرار دیا جانے لگا اور کبھی اس کو تبرا اور کبھی ایران سعودی پراکسی جنگ کا نام دیا جاتا ہے –

ان تمام بہانوں کے باوجود یہ عذر خوا بریگیڈ جب اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہو پاتی تو آخر میں شیعہ کو اپنے قاتلوں کے برابر ٹھہرا کر ہی اپنے بغض کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں –

ہم انہیں یہ بتانا چاہتا ہیں کہ ہم پاکستان کے منظم شیعہ نسل کشی کو کسی بھی بہانے سے چھپانے یا دبانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے بلکہ ایسا کرنے والے اور ان کے عزائم کو بے نقاب کرتے رہیں گے

Comments

comments