سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کو فی الفور رہا کیاجائے، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کو فی الفور رہا کیاجائے، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
جھوٹے الزام میں فیصل رضا عابدی کی گرفتاری سے اہل تشیع عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے، الطاف حسین
فرقہ وارانہ تعصب کی بنیاد پر فیصل رضا عابدی کو تو جھوٹے الزام میں گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیاجاتا ہے، الطاف حسین
ہزاروں بے گناہ شیعوں کے قتل عام میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے، الطاف حسین
وفاقی وزیرداخلہ فرقہ واریت میں ملوث دہشت گردعناصر سے ملاقاتیں کرکے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،الطاف حسین
فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کا متعصبانہ فیصلہ پاکستان میں ا ہل تشیع عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور کھلا ظلم ہے، الطاف حسین
پاکستان میں اہل تشیع سمیت تمام فقہوں اورمذاہب کے ماننے والوں کو جان ومال کا مکمل تحفظ فراہم کیاجائے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ فیصل رضا عابدی کو فی الفور رہا کیاجائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جھوٹے الزام میں فیصل رضا عابدی کی گرفتاری سے اہل تشیع عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے اور وہ یہ سوچنے میں حق بجانب ہیں کہ پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دینے والے عناصر کے ہاتھوں اہل تشیع عوام کی جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک جانب فرقہ پرست کالعدم جہادی تنظیمیں کھلے عام جلسہ جلوس کررہی ہیں، رینجرز کی موجودگی میں فنڈز جمع کررہی ہیں اوردوسری جانب فرقہ پرست تنظیموں کے دہشت گرد شیعہ حضرات کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر خاک وخون میں بھی نہلارہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فرقہ وارانہ تعصب کی بنیاد پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو تو جھوٹے الزام میں گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیاجاتا ہے لیکن ہزاروں بے گناہ شیعوں کے قتل عام اور ان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فرقہ پرست تنظیموں کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے بلکہ خود وفاقی وزیرداخلہ فرقہ واریت میں ملوث دہشت گردعناصر سے ملاقاتیں کرکے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت کی بنیاد پر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کا متعصبانہ فیصلہ پاکستان میں ا ہل تشیع عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور کھلا ظلم ہے اور ایم کیوایم اس ظلم وستم کے خلاف ہرسطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔
جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شرaیف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ جھوٹے الزام میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کا فوری نوٹس لیاجائے ، فیصل رضاعابدی کو فی الفور رہا کیاجائے اورپاکستان میں اہل تشیع سمیت تمام فقہوں اورمذاہب کے ماننے والوں کو جان ومال کا مکمل تحفظ فراہم کیاجائے
Source:
http://www.mqm.org/urdunews/38866