کالعدم تکفیری دیوبندی تنظیم سپاہ صحابہ کے جلسے اور نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ – گل زہرا
ایسی منافقت ایسا اندھیر نہ کہیں اور دیکھا نہ سنا۔ سال سے اوپر ہو گیا نیشنل ایکشن پلان کا راگ الاپا جا رہا ہے ، پشاور شہداء کے ورثاء سمیت پورے پاکستان کو NAP کا آسرا دے کر حکومت اپنے سعودی آقائوں کی غلامی میں مصروف ہے۔ سعودی فنڈنگ سے چلنے والی یہ تکفیری دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام جلسے کر رہی ہیں ، کاروائیاں کر رہی ہیں، پرچم کشائیاں کر رہی ہیں ، کھلے عام شیعہ سنی مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں ، بےگناہ ہندو عیسائی عام انسان انکی بربریت سے محفوظ نہیں ، لیکن سعودی فنڈڈ ان گروہوں کے خلاف انکے مدارس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ۔
پھر ایک عام پاکستانی یہ سمجھنے میں برحق ہے کہ ان تکفیری دہشت گردوں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے یا یہ سمجھا جائے کہ ان کالعدم تنظیموں کے آگے حکومت، فوج، پولیس، ملٹری انٹیلیجنس سب بےبس و لاچار ہیں ۔ آخر کیوں یہ تکفیری دہشتگرد پاک سرزمین پر آزادانہ گھوم رہے ہیں ؟ لدھیانوی اب تک کیوں ازاد ہے ؟ فاروقی کیوں آزاد ہے ؟ ملا عبدالعزیز کیوں آزاد ہے ؟ ہر شہر میں اہلسنت والجماعت کیوں جلسے جلوس کرتی پھر رہی ہے ؟ انکے مدرسے جہاں سادہ ذہن نوجوانوں کو تکفیری دہشتگرد بنایا جاتا ہے کیوں بند نہیں کئے جاتے ؟ نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے ؟ کب تک یہ سعودی فنڈڈ تکفیری گروہ خون بہا کر “دفاع پاکستان” کا ماسک چڑھا کے ہمیں بیوقوف بنائیں گے ؟؟؟