منافقت کا دوسرا نام : جماعت اسلامی
اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں لااللہ الاللہ
اگر تاریخ کے سمندر میں غوطہ لگایا جائے تو منافقت کے تیور اور اعمال اپنائے بے شمار افراد ملیں گے جن کو انتہائے منافقت اور مکاری کے تمغات دیئے جا سکتے ہیں لیکن باقاعدہ گروہی اور جماعتی بنیادوں پہ مکاری اور منافقت میں کوئی دوسری اتنی بڑی مثال نہ ملے گی جو جماعت اسلامی نامی ایک سیاسی کم شرارتی تنظیم کی ہے جماعت اسلامی جو نام سے ایک قطعی اسلام پرست جماعت ظاہر ہوتی ہے ملک کی ایک جانی پہچانی تنظیم ہے جو منظم طریقے سے مختلف قسم کے سیاسی جہادی اور فسادی لٹریچری قسم کے کاموں میں ایک عرصہ دراز سے مصروف عمل ہے جماعت کو گروہی منافقت اور دوغلے پن میں انفرادی مقام اسکے بے شمار اور تسلسل کیساتھ کیئے جانے والے دوغلے دعووں اور کاموں کہ وجہ سے حاصل ہے جماعت بیک وقت تین قسم کے اسلامی نظاموں کی حامی ہے اور حالات اور حدوداربعہ بدلتے ہی اپنا اسلام بھی بدل دیتی ہے
اور جغرافیہ کے لحاظ ہر جگہ ایک نئے ہی اسلامی نظام حکومت کو واحد بہترین اور شرعی نظام حکومت بتاتی ہے جماعت اسلامی نظام حکومت میں جمہوریت اور اور بادشاہت کے نظاموں کو باطل جبکہ نظام خلافت کو جائز اور حقیقی نظام حکومت مانتی ہے اور ملا عمر کو موجودہ دور کا خلیفہ اسلام مانتی اور اسکی حکومت قائم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے کیونکہ افغانستان میں جماعت کی دال ایسے ہی گل سکتی ہے جبکہ جماعت پاکستان میں باقائدہ طور پہ جمہوریت کو اسلامی نظام حکومت اور قطعی جائز اور باعث سعادت سمجھتی ہے اور ہر الیکشن میں باقائدہ ووٹ لیکر اپنا وزیراعظم بنانے کی کوشش کرتی ہے
کیونکہ پاکستان میں جو اسلام اترا ہے اسکے مطابق یہی جمہوریت ہی اسلامی نظام حکومت ہے یہی جماعت اسلامی اپنے نظریات اور نظام حکومت کا فلسفہ کیئے جب سعودی عرب کا رخ کرتی ہے تو اسلامی نظام حکومت کا ڈھانچہ ایک بار پھر جنس تبدیل کرتا ہے اور یہاں جمہوریت اور خلافت کو تیل لینے بھیج کر بادشاہت کو عین اسلامی نظام مانا اور کہا جاتا ہے باجماعت منافقت میں جماعت کے کارناموں پہ اگر لکھنا شروع کر دیا جائے تو شاید سہ جلدی کتاب لکھنی پڑھ جائے اسلیئے عہد رواں سے چند جھلکیوں پہ ہی اکتفا کیجئے کہ جماعت کہ دوٹوک نوقف کیمطابق میاں نواز شریف پنجاب میں ایک کرپٹ سیاستدان ہیں جبکہ پختونخواہ میں لبرلز کے لیڈر اور ایک یہودی ایجنٹ ہیں جبکہ یہی نواز شریف کشمیر میں قابل اتحاد اور قابل تقلید لیڈر ہیں
سیاست سے تھوڑا ہٹ کر حب وطن کے تناظر میں کہ جماعت کیمطابق پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ کا خاتمہ بھارتی سازش ہے جبکہ پاکستان سے کرکٹ کو ختم کروانے والا اور سری لنکن ٹیم پہ لاہور میں حملہ کرنے والا مجاہد ڈاکٹر عثمان عرف عقیل بھی ایک جماعتیا ہے باجماعت دوغلیت اور گروہی منافقت کی اس جماعت کو بس اتنی سی التجا کروں گا
دورنگی چھوڑ یک رنگ ہوجا
موم ہوجا یا سنگ ہو جا