حمزہ علی عباسی کے خلاف جماعت اسلامی کی خوفناک سازش کا انکشاف
نامور پاکستانی اداکار اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم شخصیت حمزہ علی عباسی کے خلاف جماعت اسلامی سپاہ صحابہ سوشل میڈیا سیل کی طرف سے چلائی جانے والی نہایت خوفناک سازش سامنے آ گئی
آج سے چند ہفتے قبل اپنے پروگرام میں حمزہ علی عباسی نے پاکستان کے دشمن تکفیری خوارج طالبان اور سپاہ صحابہ پر کھل کر تنقید کی اور کامیاب فوجی آپریشن ضرب عضب پر پاک فوج اور جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کیا – اس بات کا طالبان اور سپاہ صحابہ کی حلیف جماعت اسلامی کو رنج تھا
چند روز قبل حمزہ علی عباسی نے کہا کہ تکفیری خوارج نہ صرف سنی اور شیعہ مسلمانوں کے دشمن ہیں بلکہ وہ اقلیتی برادریوں مسیحی، احمدی، ہندو اور دیگر کے بھی یکساں دشمن ہیں اور ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ ان خوارج کے خلاف آپریشن میں پاک فوج اور پولیس کا ساتھ دے – اس کے ساتھ انہوں نے کچھ اہم نکات بھی اٹھائے جیسا کہ پاکستان کے آئین اور قانون میں اقلیتوں کے حقوق اور ان کا تحفظ اور اس کے ساتھ یہ بنیادی سوال کہ کیا پارلیمنٹ کو یہ اختیار ہے کہ کسی گروہ کو غیر مسلم قرار دے اور کیا وہی پارلیمنٹ کسی غیر مسلم قرار شدہ گروہ کو مسلم قرار دینے کا بھی اختیار رکھتی ہے – یہ سوال سنی اور شیعہ علما سے کیا گیا اور سب نے اس موضوع پر اپنی رائے دی
لیکن طالبان اور سپاہ صحابہ کے خوارج کے حمایتی گروہ جماعت اسلامی کے سو شل میڈیا انچارج شمس الدین امجد (جس پر فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے ) نے عامر ہا شم خاکوانی، آصف محمود، قاری حنیف ڈار اور اورنگزیب فاروقی دیوبندی کے ساتھ مل کر حمزہ علی عباسی کے خلاف ایک مذموم مہم چلائی اور بے جا طور پر ان پر قادیانی، شیعہ اور سنی بریلوی ہونے کا الزام لگایا اور واجب القتل ہونے کے فتوے دیے – یہ فتوے لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ اور جماعت اسلامی کے مشترکہ فیس بک پیج مشعل اور دیگر پیجز سے جاری کیے گئے
ہم حکومت پاکستان اور پاک فوج کو آگاہ کرتے ہیں کہ اگر حمزہ علی عباسی کو کسی بھی طرح کی کوئی گزند پہنچی تو اس کی ایف آئی آر شمس آلدین امجد، عامر ہاشم خاکوانی، اصف محمود، قاری حنیف ڈار اور اورنگزیب فاروقی پر درج کی جائے اور ان کو تختہ دار تک لے کر جایا جائے – یاد رہے کہ اس سے قبل یہی گروہ معروف سماجی کارکنان سبین محمود، خرم زکی اور ڈاکٹر محمد فاروق کو قتل کروا چکا ہے اور اب حمزہ علی عباسی کے ساتھ جاوید غامدی، خالد ظہیر اور ماروی سرمد کے خلاف قتل کے فتوے جاری کر رہا ہے