جماعت اسلامی پاکستان کی حمایت یافتہ افغان جہادی جماعت حزب اسلامی گلبدین حکمتیار نے صدر اشرف غنی کے ساتھ امن معاہدہ کرلیا، پاکستان میں جماعت اسلامی اور طالبان پر موت کا سکوت طاری
افغانستان میں دیوبندی جہادی جماعت حزب اسلامی گلبدین حکمتیار نے امریکی سرپرستی میں چلنے والی حکومت کے سربراہ اشرف غنی کے ہاتھ پر بیعت فرما لی ہے اور اس طرح اپنے آپ کو طالبان کی دہشت گردی سے مکمل طور پر علیحدہ کر لیا ہے – اگرچہ کراچی سے شائع ہونے والے جماعتی اخبار روزمانامہ امت نے اس خبر کو نہ صرف شہہ سرخی بنایا بلکہ سرخی بھی ایسی جمائی جیسے امریکہ کے خلاف جہاد ختم ہونے کی “خوشخبری” سنائی جا رہی ہو۔
اس اخبار کے مالک جماعتی ہونے کے ساتھ ساتھ حزب اسلامی کے پرانے کارکن ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک پر جماعت اسلامی کی والز پر مکمل سناٹا ہے۔ وہ نہ اس کا جشن منا رہے ہیں اور نہ ہی سوگ – ارے بھائی کھل کر خوشی مناؤ یا مذمت کرو – گھٹ گھٹ کر جینا بھی کوئی جینا ہے