منڈی بہاولدین میں بلاسفمی کے معاملے کی حقیقت

christians-persecuted-by-blasphemy-laws-noose

نپولین قیوم کے مطابق


24 سالہ عمران مسیح ایک ہسپتاک میں خاکروب ہے.19 اپریل کو اس نے اپنے فون پی یو ٹیوب سے ایک ویڈیو چلائی ہوئی تهی جو کہ مسلم کمیونٹی کے کسی مولوی کی تهی ، اس پہ وہاں پہ موجود چند مسلم لڑکوں نے برا منایا اور کہا
یہ چوڑا ہماری مذهبی تقریر کیوں سن رہا ہے ؟


ان کے درمیان لڑائی ہوئی اور عمران نے مسیح نے اس پہ تنگ آکر کہا
اگر تمہیں مرے فون سے مسئلہ ہے تو میں اسے توڑ دیتا ہوں
اور اس نے فون توڑ دیا
اس پہ عمران مسیح پہ بلاسفیمی کا الزام لگادیا گیا


یہ خبر جب چک 44 منڈی بہاءالدین کے لوگوں کو معلوم ہوئی تو گاوں کے لوگوں نے موولویوں سے رجوع کیا اور انہوں نے عمران مسیح کو جمعہ کی نماز کے بعد آکر وضاحت دینے کو کہا لیکن عمران مسیح خوفزدہ تها ، اس نے کہا کہ وہ ان پڑه ہے وضاحت نہیں دے سکتا اور وہ فرار ہوگیا


گاوں میں انتہاپسندوں نے مسیحی گهر جو کہ 27 سے 30 ہوں گے جلانے کا پروگرام بنالیا ہے اور اس کے لیے 50 گیلن سے زیادہ پٹرول اکٹها کرلیا گیا ہے جسے پولیس نے اہنے قبضے میں لے لیا ہے لیکن پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں ڈالی ، پولیس نے ان سے حلفی بیان لیے کہ اگر انہوں نے مسیحی گهرانوں کو نقصان پہنچایا تو ان کو گرفتار کرلیا جائے گا ، ڈی پی او منڈی بہاءالدین بهی موقعہ پہ آئے لیکن کسے بهی گرفتار نہیں کیا گیا


علاقہ ایس ایچ او ظفر چهٹہ کے مطابق


عمران مسیح ایک دیہی مرکز صحت میں خاکروب ہے اور 19 اپریل 2016ء کو وہ اپنے فون کے ساته وہاں بیٹها تها جبکہ کمپوٹر آپریٹر ، ڈسپنسر اور دو لوگ اور بهی تهے تو اسے کوئی میسج موصول ہوا ، منصور نے اس کا فون چیک کیا اور اس سے پوچها کہ اس کے فون میں مذهبی ویڈیو کیوں ہےب، اس میں سے ایک لڑکا عمران مسیح کے گاوں کا تها اس نے سب کو بتادیا ، انہوں نے محض معلومات کے لیے پوچها تو عمران نے بتایا کہ اس نے یوٹیوب سے اسے پلے کیا ہے تو انہوں نے کہا اوکے، تو معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ،اب کوئی ایشو نہیں ہے


اس علاقے میں مسلم لیگ نواز کا ایم پی اے اختر وسال ہے جبکہ اس کا بهائی ناصر اقبال وسال ڈی ایس پی ہے

Comments

comments