اداریہ تعمیر پاکستان : آہ خرم زکی ! آپ کا مشن جاری رہے گا

13103448_10154155153639561_2706448440339090649_n

ہمارے بلاگ کی ادارتی ٹیم کے لیے خرم زکی کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہے لیکن خرم زکی کی شہادت نے ہمارے حوصلے مزید بلند کیے ہیں اور انسانیت پسندی کی اقدار پہ ہمارا یقین اور پختہ ہوگیا ہے

خرم زکی بهائی ! تعمیر پاکستان بلاگ کی ادارتی ٹیم کے اراکین آپ کے پاکیزہ لہو کو گواہ بناکر یہ عہد کرتے ہیں کہ آپ نے پاکستان کو ایک روشن خیال ، رودار ، ہرامن اور خوشحال ملک بنانے کا جو خواب دیکها تها اور اس ملک کو حضرت قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کی روشنی می ترقی یافتہ بنانے کا جو نصب العین مقرر کیا تها اس خواب کی تعبیر اور نصب العین کے حصول کے لیے دن رات کام کریں گے

ہم اس ملک کی دشمن تکفیری دہشت گرد قوتوں اور ان کے عذر خواہوں کے خلاف عوام میں بیداری کی مہم چلاتے رہیں گے اور بلاگ اسی طرح سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے دشمن تکفیری ٹولوں کو بے نقاب کرتا رہے گا

ہم مولوی عبدالعزیز ، اورنگ زیب فاروقی القاعدہ ، داعش ، لشکر جهنگوی ، طالبان سمیت تکفیری دیوبندی -سلفی دہشت گردوں کے حامیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کو یا تو پاکستان کے آئین سے وفاداری دکهاتے ہوئے تکفیری خیالات سے دست بردار ہونا پڑے گا یا پهر ان کو پوری قوم کس سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا ، خرم زکی کی شہادت نے پورے ملک میں تکفیری ٹولے کے خلاف بیداری کو پیدا کیا ہے اور حقیقی معنوں میں خرم زکی کی شہادت قوم میں حیات نو کا سبب بنی ہے ، ہر پرامن پاکستانی شہری خرم زکی کے مشن کے ساته کهڑا ہے

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.