خرم ذکی کے نام – ماروی سید
بنامِ پیکرِ غیرت و ایقاں
بیادِ سیدِ صابر و غفراں
بنامِ پیروِ محبوبِ یزداں
یہ چاروں سمت جو غم کا سماں ہے
فلک بھی تجھ پہ ہی گریہ کناں ہے
تمہاری حق پرستی سے تھے خائف
ہوں خواہ تمہارے تکفیری مخالف
یا پیروں میں قلم باندھی طوائف
مگر خطرے میں تمہاری یہ جرات
یہ دور اور ایسا شوقینِ شہادت
نہیں گرچہ جو تھی توفیق تم کو
جو مل جائے تیری توثیق ہم کو
قلم اب سے تمہارے نام ساتھی
جو تیرا تھا اب اپنا کام ساتھی